Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 17 · Chapter 3087

طب کا بیان

مرض الموت میں رات گزارنے والی بیوی کی وراثت کا بیان امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ وہ عدت کے اندر وارث ہوگی، یہ بہت سارے لوگوں کا فتویٰ ہے اور بعض حضرات کہتے ہیں : عدت گزرنے کے بعد بھی وارث ہوگی اور بعض کے نزدیک اگر شادی کرنے سے رک جائے تو وارث ہوگی اور بعض کے

11 hadiths in this chapter

15130

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15130

Sahih

(۱۵۱۲۴) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنِی ابْنُ أَبِی رَوَّادٍ وَمُسْلِمُ بْنُ خَالِدٍ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِی ابْنُ أَبِی مُلَیْکَۃَ أَنَّہُ سَأَلَ ابْنَ الزُّبَیْرِ عَنِ الرَّجُلِ الَّذِی یُطَلِّقُ الْمَرْأَۃَ فَیَبُتُّہَا ثُمَّ یَمُوتُ وَہِیَ فِی عِدَّتِہَا فَقَالَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الزُّبَیْرِ : طَلَّقَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ تُمَاضِرَ بِنْتَ الأَصْبَغِ الْکَلْبِیَّۃَ فَبَتَّہَا ثُمَّ مَاتَ وَہِیَ فِی عِدَّتِہَا فَوَرَّثَہَا عُثْمَانُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ ابْنُ الزُّبَیْرِ : وَأَمَّا أَنَا فَلاَ أَرَی أَنْ تَرِثَ مَبْتُوتَۃٌ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥١٢٤) ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ اس نے ابن زبیر سے ایسے شخص کے بارے میں سوال کیا جس نے اپنی بیوی کو طلاق دی۔ جس کے پاس رات گزاری تھی۔ پھر وہ شخص فوت ہوگیا اور عورت عدت میں تھی، عبداللہ بن زبیر (رض) فرماتے ہیں کہ عبدالرحمن بن عوف (رض) نے تماضر بنت اصبع کلبیہ کو رات گزارنے کے بعد طلاق دی تو وہ فوت ہوگئے اور یہ عدت میں تھی تو حضرت عثمان (رض) نے اس کو وارث بنایا تھا۔ ابن زبیر (رض) فرماتے ہیں کہ میرے نزدیک رات گزارنے والی وارث نہ ہوگی۔

15131

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15131

Sahih

(۱۵۱۲۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُکْرَمٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ قَالَ : سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ الزُّبَیْرِ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ فِی مَرَضِہِ فَبَتَّہَا قَالَ : أَمَّا عُثْمَانُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَوَرَّثَہَا وَأَمَّا أَنَا فَلاَ أَرَی أَنْ أُوَرِّثَہَا بِبَیْنُونَتِہِ إِیَّاہَا۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥١٢٥) ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبداللہ بن زبیر (رض) سے ایسے شخص کے متعلق پوچھا جس نے اپنی بیوی کو مرض الموت میں ایک رات گزارنے کے بعد طلاق دے دی۔ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان (رض) نے اس کو وارث بنایا تھا لیکن میں صرف ایک رات گزارنے کی وجہ سے وارث نہیں بناتا۔ [صحیح ]

15132

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15132

Sahih

(۱۵۱۲۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ وَکَانَ أَعْلَمَہُمْ بِذَلِکَ وَعَنْ أَبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ : إِنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ الْبَتَّۃَ وَہُوَ مَرِیضٌ فَوَرَّثَہَا عُثْمَانُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ مِنْہُ بَعْدَ انْقِضَائِ عِدَّتِہَا۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥١٢٦) ابو سلمہ بن عبدالرحمن بن عوف (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) نے اپنی بیوی کو طلاق بتہ دے دی مرض الموت میں تو حضرت عثمان (رض) نے عدت گزر جانے کے بعد اس کو وارث بنایا۔

15133

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15133

Sahih

(۱۵۱۲۷) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ قَالَ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ : حَدِیثُ ابْنِ الزُّبَیْرِ مُؤْتَصِلٌ وَہُوَ یَقُولُ : وَرَّثَہَا عُثْمَانُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی الْعِدَّۃِ وَحَدِیثُ ابْنِ شِہَابٍ مَقْطُوعٌ۔ وَقَالَ فِی الإِمْلاَئِ : وَرَّثَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ امْرَأَۃَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَقَدْ طَلَّقَہَا ثَلاَثًا بَعْدَ انْقِضَائِ الْعِدَّۃِ قَالَ وَہُوَ فِیمَا یُخَیَّلُ إِلَیَّ أَثْبَتُ الْحَدِیثَیْنِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥١٢٧) ابن زبیر کی حدیث متصل ہے جبکہ زہری کی حدیث مقطوع ہے اور فرماتے ہیں : املاء میں ہے کہ حضرت عثمان بن عفان نے عبدالرحمن بن عوف کی بیوی کو وارث بنایا تھا جب عبدالرحمن بن عوف نے تین طلاقیں دے دی تھیں۔ فرماتے ہیں : وہ میرے خیال میں دونوں احادیث سے زیادہ مثبت بھی ہے۔

15134

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15134

Sahih

(۱۵۱۲۸) قَالَ الشَّیْخُ وَالَّذِی یُؤَکِّدُ رِوَایَۃَ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ طَلْحَۃَ وَأَبِی سَلَمَۃَ مَا أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دُرُسْتُوَیْہِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَصْبَغُ بْنُ فَرَجٍ أَخْبَرَنِی ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی یُونُسُ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ قَالَ سَمِعْتُ مُعَاوِیَۃَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ جَعْفَرٍ یُکَلِّمُ الْوَلِیدَ بْنَ عَبْدِ الْمَلِکِ عَلَی عَشَائِہِ وَنَحْنُ بَیْنَ مَکَّۃَ وَالْمَدِینَۃِ فَقَالَ لَہُ : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ إِنَّ أَبَانَ بْنَ عُثْمَانَ نَکَحَ ابْنَۃَ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُثْمَانَ ضِرَارًا لاِبْنَۃِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ جَعْفَرٍ حِینَ أَبَتْ أَنْ تَبِیعَہُ مِیرَاثَہَا مِنْہُ فِی وَجَعِہِ حِینَ أَصَابَہُ الْفَالِجُ ثُمَّ لَمْ یَنْتَہِ إِلَی ذَلِکَ حَتَّی طَلَّقَ أُمَّ کُلْثُومٍ فَحَلَّتْ فِی وَجَعِہِ وَہَذَا السَّائِبُ بْنُ یَزِیدَ بْنِ أُخْتِ نَمِرٍ حَیٌّ یَشْہَدُ عَلَی قَضَائِ عُثْمَانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی تُمَاضِرَ بِنْتِ الأَصْبَغِ وَرَّثَہَا مِنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بَعْدَ مَا حَلَّتْ وَیَشْہَدُ عَلَی قَضَائِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی أُمِّ حَکِیمٍ بِنْتِ قَارِظٍ وَرَّثَہَا مِنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُکْمَلٍ بَعْدَ مَا حَلَّتْ فَادْعُہُ فَسَلْہُ عَنْ شَہَادَتِہِ۔ قَالَ الْوَلِیدُ حِینَ قَضَی کَلاَمَہُ : مَا أَظُنُّ عُثْمَانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَضَی بِہَا ۔ قَالَ مُعَاوِیَۃُ : إِنْ لَمْ یَشْہَدْ عَلَی ذَلِکَ السَّائِبُ فَأَنَا مُبْطِلٌ حَضَرَہُ وَعَایَنَہُ۔ قَالَ الشَّیْخُ ہَذَا إِسْنَادٌ مُؤتَصِلٌ وَتَابَعَہُ ابْنُ أَخِی ابْنِ شِہَابٍ عَنْ عَمِّہِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥١٢٨) ابن شہاب فرماتے ہیں کہ میں نے سنا کہ معاویہ بن عبداللہ بن جعفر نے شام کے کھانے پر ولید بن عبدالملک سے بات کی جبکہ ہم مکہ اور مدینہ کے درمیان میں تھے۔ معاویہ نے کہا : اے امیرالمومنین ! ابان بن عثمان نے عبداللہ بن عثمان کی بیٹی سے نکاح صرف عبداللہ بن جعفر کی بیٹی کو پریشان کرنے کے لیے کیا ہے۔ جس وقت ان کو فالج کی بیماری نے آلیا تو وہ اپنی میراث فروخت کرنا چاہتے تھے جس کا بیوی نے انکار کردیا، پھر ابان بن عثمان نے اپنی بیوی ام کلثوم کو طلاق دی اور وہ ان کی بیماری کے ایام میں ہی حلال ہوگئی (یعنی عدت پوری ہوگئی) اور یہ سائب بن یزید زندہ ہیں، جو تماضر بنت اصبغ کے فیصلہ کے وقت موجود تھے کہ حضرت عثمان (رض) نے انھیں عدت گزرنے کے بعد عبدالرحمن بن عوف کا وارث بنایا تھا اور حضرت عثمان نے ام حکیم بنت قارظ کو عبداللہ بن مکمل کا بھی عدت گزرنے کے بعد وارث بنایا تھا۔ آپ ان سے پوچھ لیں، ان کی بات مکمل ہونے کے بعد ولید نے کہا : میرا خیال ہے کہ حضرت عثمان نے یہ فیصلہ نہیں فرمایا۔ معاویہ کہنے لگے : اگر سائب اس کو گواہی نہ دے تو میں اس کی موجودگی اور دیکھنے کو باطل قرار دے دوں گا۔

15135

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15135

Zaeef

(۱۵۱۲۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْبُوشَنْجِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ أَنَّہُ سَمِعَ رَبِیعَۃَ بْنَ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ یَقُولُ : بَلَغَنِی أَنَّ امْرَأَۃَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ سَأَلَتْہُ أَنْ یُطَلِّقَہَا فَقَالَ لَہَا : إِذَا حِضْتِ ثُمَّ طَہُرْتِ فَآذِنِینِی فَلَمْ تَحِضْ حَتَّی مَرِضَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَلَمَّا طَہُرَتْ آذَنَتْہُ فَطَلَّقَہَا الْبَتَّۃَ أَوْ تَطْلِیقَۃً لَمْ یَکُنْ بَقِیَ لَہُ عَلَیْہَا مِنَ الطَّلاَقِ غَیْرُہَا وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ یَوْمَئِذٍ مَرِیضٌ فَوَرَّثَہَا عُثْمَانُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ مِنْہُ بَعْدَ انْقِضَائِ عِدَّتِہَا۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ : وَالَّذِی أَخْتَارُہُ إِنْ وَرِثَتْ بَعْدَ انْقِضَائِ الْعِدَّۃِ أَنْ تَرِثَ مَا لَمْ تَزَوَّجْ فَإِذَا تَزَوَّجَتْ فَلاَ تَرِثُہُ فَتَرِثَ زَوْجَیْنِ وَتَکُونُ کَالتَّارِکَۃِ لِحَقِّہَا بِالتَّزْوِیجِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥١٢٩) ربیعہ بن عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عبدالرحمن بن عوف کی بیوی نے طلاق کا مطالبہ کیا تو انھوں نے فرمایا : جب تو حیض کے بعد پاک ہوجائے تو مجھے بتانا، وہ حائضہ ہی نہ ہوئی تھی کہ عبدالرحمن بن عوف بیمار ہوگئے۔ جب وہ پاک ہوئی تو عبدالرحمن نے تین طلاقیں دے دیں یا ایک طلاق دے دی۔ اس کی کوئی طلاق باقی نہ تھی اور عبدالرحمن بن عوف بیمار تھے تو حضرت عثمان (رض) نے عدت گزرنے کے بعد بھی اسے وارث بنایا۔ امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ اگر وہ عدت گزر جانے کے بعد وارث ہوسکتی ہے تو اگر شادی نہ کرے تو وارث ہوگی۔ اگر آگے شادی کرلے تو وارث نہ ہوگی۔ باقی دو بیویاں وارث ہوگیں گویا کہ اس نے شادی کی وجہ سے اپنا حق چھوڑ دیا ہے۔

15136

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15136

Zaeef

(۱۵۱۳۰) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الأَرْدَسْتَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ الْعِرَاقِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ حَدَّثَنِی شَیْخٌ مِنْ قُرَیْشٍ عَنْ أُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ قَالَ فِی الَّذِی یُطَلِّقُ وَہُوَ مَرِیضٌ : لاَ نَزَالُ نُوَرِّثُہَا حَتَّی یَبْرَأَ أَوْ تَتَزَوَّجَ وَإِنْ مَکَثَ سَنَۃً۔ (ش) قَالَ الشَّافِعِیُّ وَقَالَ غَیْرُہُمْ : تَرِثُہُ مَا لَمْ تَنْقَضِ الْعِدَّۃُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥١٣٠) حضرت ابی بن کعب (رض) ایسے شخص کے بارے میں فرماتے ہیں جس نے بیماری کی حالت میں طلاق دی کہ ہم اس کی بیوی کو اس کی تندرستی تک اس کا وارث بناتے یا وہ شادی کرلے اگرچہ ایک سال تک انتظار کرے۔ قال الشافعی : فرماتے ہیں کہ عدت کو ختم نہ ہونے تک وہ وارث ہے۔

15137

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15137

Zaeef

(۱۵۱۳۱) وَرَوَاہُ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بِإِسْنَادٍ لاَ یَثْبُتُ مِثْلُہُ عِنْدَ أَہْلِ الْحَدِیثِ یَعْنِی مَا أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الأَرْدَسْتَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ الْعِرَاقِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ الْمُغِیرَۃِ عَنْ إِبْرَاہِیمَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ فِی الَّذِی طَلَّقَ امْرَأَتَہُ وَہُوَ مَرِیضٌ قَالَ : تَرِثُہُ فِی الْعِدَّۃِ وَلاَ یَرِثُہَا۔ وَہَذَا مُنْقَطِعٌ وَلَمْ یَسْمَعْہُ مُغِیرَۃُ مِنْ إِبْرَاہِیمَ إِنَّمَا قَالَ ذَکَرَ عُبَیْدَۃُ عَنْ إِبْرَاہِیمَ عَنْ عُمَرَ وَعُبَیْدَۃُ الضَّبِّیُّ ضَعِیفٌ وَلَمْ یَرْفَعْہُ عُبَیْدَۃُ إِلَی عُمَرَ فِی رِوَایَۃِ یَحْیَی الْقَطَّانِ عَنْہُ إِنَّمَا ذَکَرَہُ عَنْ إِبْرَاہِیمَ وَالشَّعْبِیِّ عَنْ شُرَیْحٍ لَیْسَ فِیہِ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥١٣١) ابراہیم حضرت عمر بن خطاب (رض) سے اس شخص کے بارے میں نقل فرماتے ہیں جس نے حالت مرض میں اپنی بیوی کو طلاق دی کہ عورت عدت میں مرد کی وارث ہوگی لیکن مرد عورت کا وارث نہ ہوگا۔

15138

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15138

Sahih

(۱۵۱۳۲) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ قَالَ قَالَ الرَّبِیعُ : قَدِ اسْتَخَارَ اللَّہَ فِیہِ یَعْنِی الشَّافِعِیَّ رَحِمَہُ اللَّہُ فَقَالَ : لاَ تَرِثُ الْمَبْتُوتَۃُ۔ قَالَ الرَّبِیعُ : وَہُوَ قَوْلُ ابْنِ الزُّبَیْرِ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ طَلَّقَہَا عَلَی أَنَّہَا لاَ تَرِثُہُ إِنْ شَائَ اللَّہُ عِنْدَہُ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥١٣٢) ربیع فرماتے ہیں کہ امام شافعی (رح) نے اللہ سے استخارہ کیا تو فرماتے ہیں کہ ایک رات گزار کر جانے والی وارث نہ ہوگی۔ (ب) ابن زبیر (رض) کا قول ہے کہ عبدالرحمن بن عوف (رض) نے اپنی بیوی کو طلاق دی کہ وہ ان شاء اللہ اس کی وارث نہ ہوگی۔ (٣٩) باب الشَّکِّ فِی الطَّلاَقِ وَمَنْ قَالَ لاَ تَحْرُمُ إِلاَّ بِیَقِینِ تَحْرِیمٍ طلاق میں شک کا بیان اور جو کہتا ہے کہ عورت صرف یقین کی بنا پر حرام ہوتی ہے

15139

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15139

Sahih

(۱۵۱۳۳) اسْتِدْلاَلاً بِمَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو یَعْلَی أَخْبَرَنَا أَبُو خَیْثْمَۃَ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو عَمْرٍو أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ قَالاَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ سَعِیدٍ وَعَبَّادِ بْنِ تَمِیمٍ عَنْ عَمِّہِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ زَیْدٍ : شُکِیَ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- الرَّجُلُ یُخَیَّلُ إِلَیْہِ أَنَّہُ یَجِدُ الشَّیْئَ فِی الصَّلاَۃِ فَقَالَ : لاَ یَنْصَرِفُ حَتَّی یَسْمَعَ صَوْتًا أَوْ یَجِدَ رِیحًا رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَلِیٍّ بْنِ الْمَدِینِیِّ وَغَیْرِہِ عَنْ سُفْیَانَ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی خَیْثَمَۃَ وَأَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥١٣٣) عبداللہ بن زید فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو شکایت کی گئی کہ آدمی کو خیال آتا ہے کہ اس نے حالت نماز میں کچھ محسوس کیا ہے، فرمایا : وہ نماز نہ چھوڑے یہاں تک آواز یا بو کو محسوس کرلے۔

15140

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15140

Zaeef

(۱۵۱۳۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْکَارِزِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ قَالَ قَالَ أَبُو عُبَیْدٍ فِی حَدِیثِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی رَجُلٍ لَہُ أَرْبَعُ نِسْوَۃٍ فَطَلَّقَ إِحْدَاہُنَّ وَلَمْ یَدْرِ أَیَّتَہُنَّ طَلَّقَ فَقَالَ: یَنَالُہُنَّ مِنَ الطَّلاَقِ مَا یَنَالُہُنَّ مِنَ الْمِیرَاثِ قَالَ أَبُو عُبَیْدٍ حَدَّثَنَاہُ ہُشَیْمٌ أَخْبَرَنَا أَبُو بِشْرٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ ہَرِمٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ زَیْدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا۔ قَوْلُہُ : یَنَالُہُنَّ مِنَ الطَّلاَقِ مَا یَنَالُہُنَّ مِنَ الْمِیرَاثِ یَقُولُ : لَوْ مَاتَ الرَّجُلُ وَقَدْ طَلَّقَ وَاحِدَۃً لاَ یَدْرِی أَیَّتَہُنَّ ہِیَ فَإِنَّ الْمِیرَاثَ یَکُونُ بَیْنَہُنَّ جَمِیعًا یَعْنِی مَوْقُوفًا حَتَّی تُعْرَفَ بِعَیْنِہَا کَذَلِکَ إِذَا طَلَّقَہَا وَلَمْ یَعْلَمْ أَیَّتَہُنَّ ہِیَ فَإِنَّہُ یَعْتَزِلُہُنَّ جَمِیعًا إِذَا کَانَ الطَّلاَقُ ثَلاَثًا وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥١٣٤) ابوعبید ابن عباس (رض) کی حدیث کے بارے میں فرماتے ہیں کہ ایک شخص کی چار بیویاں تھیں، اس نے ایک کو طلاق دے دی، وہ جانتا نہ تھا کہ کس کو طلاق دی ہے تو فرماتے ہیں کہ یَنَالُہُنَّ مِنَ الطَّلاَقِ مَا یَنَالُہُنَّ مِنَ الْمِیرَاثِ ، یعنی اگر آدمی فوت ہوجائے اور ایک بیوی کو طلاق دی تھی معلوم نہیں وہ کونسی تھی تو وراثت سب کو ملے گی۔ جب تک طلاق والی بیوی متعین نہ ہوجائے۔ یا پھر ان تمام کو جدا کردیا جائے گا جب تین طلاقیں ہوں۔