Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 16 · Chapter 2332

خرید و فروخت کے مسائل و احکام

شراب ، مردار، خنزیر اور بتوں کی بیع کی حرمت کا بیان

4 hadiths in this chapter

11052

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11052

Sahih

(۱۱۰۴۷) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا ابْنُ مِلْحَانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْکَعْبِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ أَخْبَرَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ عَامَ الْفَتْحِ وَہُوَ بِمَکَّۃَ : إِنَّ اللَّہَ وَرَسُولَہُ حَرَّمَ بَیْعَ الْخَمْرِ وَالْمَیْتَۃِ وَالْخِنْزِیرِ وَالأَصْنَامِ ۔ فَقِیلَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَرَأَیْتَ شُحُومَ الْمَیْتَۃِ فَإِنَّہَا تُطْلَی بِہَا السُّفُنُ وَیُدْہَنُ بِہَا الْجُلُودُ وَیَسْتَصْبِحُ بِہَا النَّاسُ فَقَالَ : لاَ ہُوَ حَرَامٌ ۔ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : قَاتَلَ اللَّہُ الْیَہُودَ إِنَّ اللَّہَ لَمَّا حَرَّمَ عَلَیْہِمْ شُحُومَہَا جَمَلُوہَا ثُمَّ بَاعُوہُ وَأَکَلُوا ثَمَنَہُ ۔ لَفْظُ ُتَیْبَۃَ بْنِ سَعِیدٍ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ جَمِیعًا فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ۔ [صحیح۔ بخاری و مسلم ۱۵۸۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٠٤٧) (الف ) یحییٰ بن بکر لیث سے روایت کرتے ہیں : (ب) حضرت جابر (رض) بن عبداللہ روایت کہ میں نے فتح مکہ والے سال رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا : بیشک اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولوں نے شراب ، مردار ، خنزیر اور بتوں کی خریدو فروخت حرام کردی ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا گیا : مردار کی چمڑی کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ اس سے تو کشتیوں کو لیپ کیا جاتا ہے اور چمڑے رنگے جاتے ہیں اور لوگ اسے چراغ میں استعمال کرتے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جواب دیا : وہ بھی حرام ہے۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ یہودیوں کو برباد کرے، جب اللہ نے ان پر چربی حرام کی تو انھوں نے اسے پگھلا کر بیچ دیا اور اس کی قیمت کھاگئے۔

11053

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11053

Zaeef

(۱۱۰۴۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ تَمِیمٍ الْقَنْطَرِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو قِلاَبَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِیدِ بْنُ جَعْفَرٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ عَبْدِ الْحَمِیدِ بْنِ جَعْفَرٍ حَدَّثَنِی یَزِیدُ بْنُ أَبِی حَبِیبٍ قَالَ کَتَبَ إِلَیَّ عَطَائُ بْنُ أَبِی رَبَاحٍ أَنَّہُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ یَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- عَامَ الْفَتْحِ یَقُولُ فَذَکَرَہُ بِمَعْنَاہُ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ فَقَالَ لَہُ رَجُلٌ : مَا تَرَی فِی شُحُومِ الْمَیْتَۃِ یَا رَسُولَ اللَّہِ؟ فَقَالَ : قَاتَلَ اللَّہُ ۔ لَمْ یَذْکُرْ مَا بَیْنَہُمَا۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُثَنَّی۔ وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فَقَالَ وَقَالَ أَبُو عَاصِمٍ فَذَکَرَ إِسْنَادَہُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٠٤٨) حضرت جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں : میں نے فتح مکہ کے سال رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا ، پھر انھوں نے مذکورہ حدیث بیان کی مگر اس میں یہ اضافہ ہے کہ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایک آدمی نے پوچھا : اے اللہ کے رسول ! مردار کی چربی کا کیا حکم ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ یہودیوں کو ہلاک کرے ۔

11054

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11054

Zaeef

(۱۱۰۴۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ وَہْبٍ حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ عَبْدِ الْوَہَّابِ بْنِ بُخْتٍ عَنْ أَبِی الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : إِنَّ اللَّہَ جَلَّ ثَنَاؤُہُ حَرَّمَ الْخَمْرَ وَثَمَنَہَا وَحَرَّمَ الْمَیْتَۃَ وَثَمَنَہَا وَحَرَّمَ الْخِنْزِیرَ وَثَمَنَہُ ۔ [ابو داؤد، حدیث ۳۴۸۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٠٤٩) حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے شراب اور اس کی قیمت ، مردار اور اس کی قیمت اور خنزیر اور اس کی قیمت حرام قرار دی ہے۔

11055

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11055

Zaeef

(۱۱۰۵۰) أَخْبَرَنَا أَبُونَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ: الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ عَنْ حَبِیبِ بْنِ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: السُّحْتُ الرِّشْوَۃُ فِی الْحَکَمِ وَمَہْرُ الْبَغِیِّ وَثَمَنُ الْکَلْبِ وَثَمَنُ الْقِرْدِ وَثَمَنُ الْخِنْزِیرِ وَثَمَنُ الْخَمْرِ وَثَمَنُ الْمَیْتَۃِ وَثَمَنُ الدَّمِ وَعَسْبُ الْفَحْلِ وَأَجْرُ النَّائِحَۃِ وَأَجْرُ الْمُغَنِّیَۃِ وَأَجْرُ الْکَاہِنِ وَأَجْرُ السَّاحِرِ وَأَجْرُ الْقَائِفِ وَثَمَنُ جُلُودِ السِّبَاعِ وَثَمَنُ جُلُودِ الْمَیْتَۃِ فَإِذَا دُبِغَتْ فَلاَ بَأْسَ بِہَا وَأَجْرُ صُوَرِ التَّمَاثِیلِ وَہَدِیَّۃُ الشَّفَاعَۃِ وَجَعِیلَۃُ الْغَزْوِ۔ ہَذَا مُنْقَطِعٌ بَیْنَ حَبِیبِ بْنِ صَالِحٍ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَہُوَ مَوْقُوفٌ۔ [یہ روایت منقطع اور موقوف ہے۔ اخرجہ سعید بن منصور رقم ۷۴۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٠٥٠) حضرت ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : درج ذیل چیزیں حرام ہیں :1 فیصلے میں رشوت لینا 2 زانیہ کی اجرت 3 کتے کی قیمت 4 بندر کی قیمت 5 ۔ سور کی قیمت 6 شراب کی قیمت 7 مردار کی قیمت 8 خون کی قیمت 9 سانڈھ کی قیمت 0 نوحہ کرنے والی کی اجرت ! گانے والی کی اجرت @کاہن کی اجرت #جادوگر کی مزدوری $قیافہ گر کی اجرت %درندوں کے چمڑے کی قیمت ^مردار کے چمڑے کی قیمت مگر جب رنگ دیا جائے تو کوئی حرج نہیں & تصویروں کی قیمت *سفارش کا معاوضہ (غزوے کا ٹھیکہ۔