Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 16 · Chapter 2316

خرید و فروخت کے مسائل و احکام

تنگ دست کو ڈھیل اور معاف کردینے کا بیان

7 hadiths in this chapter

10975

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10975

Sahih

(۱۰۹۷۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو نَصْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ مُحَمَّدٍ الْفَقِیہُ الشِّیرَازِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا زُہَیْرٌ حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ الْمُعْتَمِرِ عَنْ رِبْعِیِّ بْنِ حِرَاشٍ أَنَّ حُذَیْفَۃَ حَدَّثَہُمْ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : تَلَقَّتِ الْمَلاَئِکَۃُ رُوحَ رَجُلٍ مِمَّنْ کَانَ قَبْلَکُمْ فَقَالُوا أَعَمِلْتَ مِنَ الْخَیْرِ شَیْئًا قَالَ لاَ قَالُوا تَذَکَّرْ قَالَ : کُنْتُ أُدَایِنُ النَّاسَ فَآمُرُ فِتْیَانِی أَنْ یَنْظُرُوا الْمُعْسِرَ وَیَتَجَوَّزُوا عَنِ الْمُوسِرِ قَالَ فَقَالَ اللَّہُ تَعَالَی تَجَوَّزُوا عَنْہُ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ یُونُسَ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۹۷۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٩٧٠) حضرت حذیفہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم میں سے پہلے لوگوں کی کسی روح کو فرشتے ملے اور اس سے کہنے لگے : کیا تو نے کوئی نیک عمل کیا ہے ؟ اس نے کہا : نہیں۔ انھوں نے کہا : تو یاد کر۔ اس نے کہا : میں لوگوں کو قرض دیتا تھا۔ میں اپنے غلام کو حکم دیتا تھا کہ تنگ دست کو مہلت دینا اور معاف کردینا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اللہ نے فرمایا : تم اس سے درگزر کرو۔

10976

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10976

Sahih

(۱۰۹۷۱) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ عُمَیْرٍ عَنْ رِبْعِیِّ بْنِ حِرَاشٍ عَنْ حُذَیْفَۃَ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہ -ﷺ- قَالَ : مَاتَ رَجُلٌ فَقِیلَ لَہُ مَا عَمِلْتَ قَالَ : کُنْتُ أُبَایِعُ النَّاسَ فَأَتَجَاوُزُ فِی الْمَسْأَلَۃِ وَأُنْظِرُ الْمُعْسِرَ فَدَخَلَ الْجَنَّۃَ ۔ قَالَ أَبُو مَسْعُودٍ الْبَدْرِیُّ وَأَنَا قَدْ سَمِعْتُہُ مِنَ النَّبِیِّ -ﷺ-۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ شُعْبَۃَ۔ [صحیح۔ بخاری ۲۲۶۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٩٧١) ربعی بن حراش (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ (رض) نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا ایک آدمی فوت ہوگیا، اس سے پوچھا گیا : تو نے کیا عمل کیا ہے ؟ اس نے کہا : میں لوگوں سے خریدو فروخت کرتا تھا، میں ان کو ڈھیل دیتا اور درگزر کرتا تھا۔ وہ جنت میں داخل ہوگیا اور مسعود بدری کہتے ہیں کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا تھا۔

10977

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10977

Sahih

(۱۰۹۷۲) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیٍّ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَجَّاجٍ وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ (ح) وَأَخْبَرَنَا الأُسْتَاذُ أَبُو إِسْحَاقَ : إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ الإِسْفَرَائِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیٍّ الْجَوْسَقَانِیُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ شَقِیقٍ عَنْ أَبِی مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : حُوسِبَ رَجُلٌ مِمَّنْ کَانَ قَبْلَکُمْ فَلَمْ یُوجَدْ لَہُ مِنَ الْخَیْرِ شَیْء ٌ إِلاَّ أَنَّہُ کَانَ رَجُلاً مُوسِرًا یُخَالِطُ النَّاسَ فَیَقُولُ لِغِلْمَانِہِ تَجَاوَزُوا عَنِ الْمُعْسِرِ فَقَالَ اللَّہُ لِمَلاَئِکَتِہِ فَنَحْنُ أَحَقُّ بِذَلِکَ فَتَجَاوَزُوا عَنْہُ ۔ لَفْظُ حَدِیثِ أَبِی بَکْرٍ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی وَأَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ وَغَیْرِہِمَا۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۱۵۶۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٩٧٢) حضرت ابو مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم سے پہلے ایک آدمی کا حساب وکتاب کیا گیا اس کی کوئی نیکی نہ تھی الا یہ کہ کوئی تنگ دست آدمی ہوتا اور وہ لوگوں کے ساتھ گھل مل کر رہتا۔ وہ اپنے غلاموں سے کہتا کہ تم تنگ دست سے درگزر کیا کرو تو اللہ رب العزت نے اپنے فرشتوں سے فرمایا : ہم اس کے زیادہ حقدار ہیں، تم بھی اس سے درگزر کرو۔

10978

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10978

Sahih

(۱۰۹۷۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی یُونُسُ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ أَنَّ عُبَیْدَ اللَّہِ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُتْبَۃَ حَدَّثَہُ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : کَانَ رَجُلٌ یُدَایِنُ النَّاسَ فَإِذَا أَعْسَرَ الْمُعْسِرُ قَالَ لِفَتَاہُ تَجَاوَزْ عَنْہُ فَلَعَلَّ اللَّہَ یَتَجَاوَزُ عَنَّا فَلَقِیَ اللَّہَ فَتَجَاوَزَ عَنْہُ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ حَرْمَلَۃَ عَنِ ابْنِ وَہْبٍ وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ وَجْہَیْنِ آخَرَیْنِ عَنِ الزُّہْرِیِّ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۱۹۷۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٩٧٣) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا کہ ایک آدمی لوگوں کو قرض دیا کرتا تھا، جب کسی پر تنگ دستی ہوجاتی تو اپنے غلاموں سے کہتا : تم اس سے درگزر کرو۔ شاید اللہ رب العزت ہم سے در گزر فرمائیں، اس نے اللہ سے ملاقات کی تو اللہ نے اس سے درگزر فرما لیا۔

10979

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10979

Sahih

(۱۰۹۷۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ : بَکْرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَمْدَانَ الصَّیْرَفِیُّ بِمَرْوٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الآجُرِیُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ الْمُہَلَّبِیُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی قَتَادَۃَ : أَنَّ أَبَا قَتَادَۃَ طَلَبَ غَرِیمًا لَہُ فَتَوَارَی عَنْہُ ثُمَّ وَجَدَہُ فَقَالَ : إِنِّی مُعْسِرٌ فَقَالَ : آللَّہِ قَالَ : آللَّہِ قَالَ أَبُو قَتَادَۃَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : مَنْ سَرَّہُ أَنْ یُنْجِیَہُ اللَّہُ مِنْ کُرَبِ یَوْمِ الْقِیَامَۃِ فَلْیُنْظِرْ مُعْسِرًا أَوْ لِیَضَعْ عَنْہُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ خَالِدِ بْنِ خِدَاشٍ۔[صحیح۔ مسلم ۱۵۶۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٩٧٤) حضرت عبداللہ بن ابی قتادہ فرماتے ہیں کہ ابو قتادہ مقروض کو تلاش کرتے، وہ ان سے چھپتا پھرتا تھا، پھر انھوں نے اس کو پا لیا، اس نے کہا : میں تنگ دست ہوں تو ابوقتادہ نے کہا اللہ کی قسم ؟ اس نے کہا : اللہ کی قسم تو ابوقتادہ فرماتے ہیں : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا کہ جس کو پسند ہو کہ اللہ قیامت کی ہول ناکیوں سے اس کو بچائے، وہ تنگ دست کو مہلت دے یا اس کو معاف ہی کر دے۔

10980

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10980

Sahih

(۱۰۹۷۵) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ یَحْیَی الأَدَمِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زِیَادِ بْنِ مِہْرَانَ السِّمْسَارُ حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ عَنْ یَعْقُوبَ بْنِ مُجَاہِدٍ أَبِی حَزْرَۃَ عَنْ عُبَادَۃَ بْنِ الْوَلِیدِ بْنِ عُبَادَۃَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ : خَرَجْنَا أَنَا وَأَبِی نَطْلُبُ الْعِلْمَ فِی ہَذَا الْحَیِّ مِنَ الأَنْصَارِ قَبْلَ أَنْ یَہْلِکُوا فَکَانَ أَوَّلُ مَا لَقِینَا أَبُو الْیَسَرِ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَمَعَہُ غُلاَمٌ لَہُ وَمَعَہُ ضِمَامَۃٌ مِنْ صُحُفٍ وَعَلَی أَبِی الْیَسَرِ بُرْدَۃٌ وَمَعَافِرِیٌّ وَعَلَی غُلاَمِہِ بُرْدَۃٌ وَمَعَافِرِیٌّ فَقَالَ لَہُ أَبِی : یَا عَمُّ إِنِّی أَرَی فِی وَجْہِکَ سَفْعَۃً مِنْ غَضَبٍ قَالَ : أَجَلْ کَانَ لِی عَلَی فُلاَنِ بْنِ فُلاَنِ الْحَرَامِیِّ مَالٌ فَأَتَیْتُ أَہْلَہُ فَسَلَّمْتُ فَقُلْتُ : ثَمَّ ہُوَ۔ قَالُوا : لاَ فَخَرَجَ عَلَیَّ ابْنٌ لَہُ صَغِیرٌ فَقُلْتُ : أَیْنَ أَبُوکَ؟ قَالَ : سَمِعَ صَوْتَکَ فَدَخَلَ أَرِیکَۃَ أُمِّی فَقُلْتُ : اخْرُجْ إِلَیَّ فَقَدْ عَلِمْتُ أَیْنَ أَنْتَ فَخَرَجَ فَقُلْتُ : مَا حَمَلَکَ عَلَی أَنِ اخْتَبَأْتَ مِنِّی؟ قَالَ : أَنَا وَاللَّہِ أُحَدِّثُکَ ثُمَّ قَالَ لاَ أَکْذِبُکَ خَشِیتُ وَاللَّہِ أَنْ أُحَدِّثُکَ فَأَکْذِبَکَ وَأَنْ أَعِدَکَ فَأُخْلِفَکَ وَکُنْتَ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَکُنْتُ وَاللَّہِ مُعْسِرًا قَالَ قُلْتُ : آللَّہِ قَالَ : آللَّہِ قَالَ قُلْتُ : آللَّہِ قَالَ : آللَّہِ قَالَ قُلْتُ : آللَّہِ قَالَ : آللَّہِ قَالَ : فَأَتَی بِصَحِیفَتِہِ ثُمَّ مَحَاہَا بِیَدِہِ وَقَالَ : إِنْ وَجَدْتَ قَضَائً فَاقْضِنِی وَإِلاَّ أَنْتَ فِی حِلٍّ فَأَشْہَدُ بَصَرُ عَیْنَیَّ ہَاتَیْنِ وَوَضَعَ إِصْبَعَیْہِ عَلَی عَیْنَیْہِ وَسَمِعَ أُذُنَیَّ ہَاتَیْنِ وَوَعَاہُ قَلْبِی ہَذَا وَأَشَارَ إِلَی نِیَاطِ قَلْبِہِ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- وَہُوَ یَقُولُ : مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا أَوْ وَضَعَ لَہُ أَظَلَّہُ اللَّہُ فِی ظِلِّہِ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ ہَارُونَ بْنِ مَعْرُوفٍ۔ [صحیح۔ مسلم ۳۰۰۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٩٧٥) عبادہ بن ولید بن عبادہ بن صامت فرماتے ہیں : میں اور میرے ابو جان انصار کے اس قبیلہ میں علم کی تلاش کے لیے ، ان کی ہلاکت سے پہلے نکلے۔ سب سے پہلے ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابی ابو الیسر سے ملے، ان کے ساتھ ایک غلام بھی تھا اور ان کے پاس قرآن کے کچھ اجزا تھے۔ ابو ایسر کے اوپر ایک معافری چادر تھی اور اس کے غلام پر بھی۔ میرے ابو نے کہا : اے چچا ! آپ کے چہرے پر میں غصہ کی وجہ سے سیاہی دیکھتا ہوں۔ اس نے کہا : فلاں بن فلاں حرامی کے ذمہ میرا مال تھا۔ میں ان کے گھر آیا اور سلام کہا، میں نے کہا : وہ کہاں ہے ؟ انھوں نے کہا : وہ نہیں ہے، اس کا چھوٹا بیٹا میرے پاس آیا، میں نے کہا : تیرا والد کدھر ہے ؟ اس نے کہا : اس نے آپ کی آواز سنی اور وہ میری امی کی چادر یا تکیہ کے پیچھے چھپ گیا، میں نے کہا : نکلو میں جانتا ہوں تم کہاں چھپے ہو ؟ وہ آیا تو میں نے پوچھا : تمہیں کس چیز نے ابھارا کہ تم مجھ سے چھپ گئے، اس نے کہا : اللہ کی قسم ! میں تجھے بیان کروں گا، پھر کہا : میں جھوٹ نہ بولوں گا۔ کیونکہ میں اللہ سے ڈرتا ہوں کہ میں تجھے بیان کروں اور جھوٹ بولوں یہ کہ میں تجھ سے وعدہ کروں اور وعدہ خلافی کروں اور آپ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابی ہیں اور اللہ کی قسم میں تنگ دست ہوں۔ کہتے ہیں : میں نے کہا : کیا اللہ کی قسم ؟ اس نے کہا : اللہ کی قسم ! ١ راوی کہتے ہیں کہ میں نے کہا : اللہ کی قسم ؟ اس نے کہا : ہاں اللہ کی قسم ! میں نے کہا : کیا اللہ کی قسم ؟ اس نے کہا : ہاں اللہ کی قسم ! پھر وہ معاہدہ والا کاغذ اور صحیفہ لائے، اس کو اپنے ہاتھ سے مٹا ڈالا اور فرمایا : اگر قرض واپسی کے لیے پاؤ تو واپس کردینا وگرنہ آپ آزاد ہیں۔ میری دو آنکھوں نے دیکھا۔ اس نے اپنی دو انگلیاں اپنی آنکھوں پر رکھی اور میرے ان دو کانوں نے سنا اور میرے اس دل نے یاد رکھا اور دل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تھا : جس نے کسی تنگ دست کو مہلت دی یا اس کو معاف کردیا تو اللہ اس کو اپنا سایہ نصیب فرمائے گا۔

10981

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10981

Sahih

(۱۰۹۷۶) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبِرْتِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جُحَادَۃَ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ بُرَیْدَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا فَإِنَّ لَہُ بِکُلِّ یَوْمٍ مِثْلَہُ صَدَقَۃً ۔ قَالَ قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ بِکُلِّ یَوْمٍ صَدَقَۃً ثُمَّ قُلْتُ لَہُ : بِکُلِّ یَوْم مِثْلَہُ صَدَقَۃً فَقَالَ لَہُ : بِکُلِّ یَوْمٍ صَدَقَۃٌ مَا لَمْ یَحِلَّ الدَّیْنُ فَإِذَا حَلَّ الدَّیْنُ فَإِنْ أَنْظَرَہُ بَعْدَ الْحِلِّ فَلَہُ بِکُلِّ یَوْمٍ مِثْلَہُ صَدَقَۃً ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابن ماجہ۲۴۱۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٩٧٦) حضرت بریدہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے تنگ دست کو مہلت دی تو اس کے لیے ہر دن اس کے برابر صدقہ کا ثواب ہے۔ کہتے ہیں : میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ہر دن صدقہ ؟ پھر میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا : ہر دن اسی کی مثل صدقہ ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کے لیے ہر دن صدقہ ہے، جب تک قرض ختم نہ ہوجائے اور جب قرض ختم ہوجائے، پھر وہ اس کو مہلت دیتا ہے تو اس کے لیے ہر دن اس کی مثل صدقہ ہے۔