Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 16 · Chapter 2282

خرید و فروخت کے مسائل و احکام

جس نے اپنی قیمتِ فروخت میں جھوٹ بولا یا جس قیمت میں اس سے طلب کی گئی اس پر سختی کا بیان

2 hadiths in this chapter

10801

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10801

Sahih

(۱۰۷۹۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ثَلاَثَۃٌ لاَ یُکَلِّمُہُمُ اللَّہُ وَلاَ یُزَکِّیہِمْ وَلَہُمْ عَذَابٌ أَلِیمٌ رَجُلٌ بَایَعَ رَجُلاً سِلْعَۃً بَعْدَ الْعَصْرِ فَحَلَفَ لَہُ بِاللَّہِ لأَخَذَہَا بِکَذَا وَکَذَا فَصَدَّقَہُ فَأَخَذَہَا وَہُوَ عَلَی غَیْرِ ذَلِکَ وَرَجُلٌ بَایَعَ إِمَامًا لاَ یُبَایِعُہُ إِلاَّ لِلدُّنْیَا فَإِنْ أَعْطَاہُ مِنْہَا وَفَی وَإِنْ لَمْ یُعْطِہِ مِنْہَا لَمْ یَفِ لَہُ وَرَجُلٌ عَلَی فَضْلِ مَائٍ بِالْفَلاَۃِ فَیَمْنَعُہُ مِنَ ابْنِ السَّبِیلِ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنِ ابْنِ أَبِی شَیْبَۃَ عَنْ أَبِی مُعَاوِیَۃَ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۰۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٧٩٦) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تین شخص ایسے ہیں جن سے اللہ کلام نہ کریں گے، نہ ان کو پاک کریں گے اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے : 1 جو شخص عصر کے بعد اپنا سامان قسم اٹھا کر فروخت کرتا ہے کہ اس نے اتنے کا لیا ہے، خریدنے والا اس کی تصدیق کرتے ہوئے اس سے سامان لے لیتا ہے حالانکہ بات اس طرح نہ تھی 2 جو شخص امام سے صرف دنیا کے لیے بیعت کرتا ہے اگر مل جائے تو پوری کرتا ہے یعنی وفا کرتا ہے اگر دنیا نہ ملے تو وفا نہیں کرتا 3 جو بندہ زائد پانی جنگل میں مسافروں سے روک لیتا ہے۔

10802

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10802

Sahih

(۱۰۷۹۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا الْعَوَّامُ عَنْ إِبْرَاہِیمَ السَّکْسَکِیِّ عَنِ ابْنِ أَبِی أَوْفَی : أَنَّ رَجُلاً أَقَامَ سِلْعَۃً لَہُ فَحَلَفَ بِاللَّہِ لَقَدْ أَعْطَی بِہَا مَا لَمْ یُعْطَ بِہَا فَنَزَلَتْ ہَذِہِ الآیَۃُ {إِنَّ الَّذِینَ یَشْتَرُونَ بِعَہْدِ اللَّہِ وَأَیْمَانِہِمْ ثَمَنًا قَلِیلاً} الآیَۃَ قَالَ وَقَالَ ابْنُ أَبِی أَوْفَی النَّاجِشُ آکِلُ رِبًا الْخَائِنُ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ مِنْ وَجْہَیْنِ آخَرَیْنَ عَنِ الْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۹۸۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٧٩٧) ابن ابی اوفی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی کا سامان پڑا تھا، اس نے اللہ کی قسم اٹھائی کہ اس نے اس کے اتنے پیسے دیے ہیں، اتنے کا لیا ہے، حالانکہ اس کی اتنی رقم نہ دی گئی تھی تب یہ آیت نازل ہوئی : { اِنَّ الَّذِیْنَ یَشْتَرُوْنَ بِعَہْدِ اللّٰہِ وَ اَیْمَانِہِمْ ثَمَنًا قَلِیْلًا } [اٰل عمران : ٧٧] ” وہ لوگ جو اللہ کے عہد اور اپنی قسموں کے عوض تھوڑی قیمت وصول کرتے ہیں۔ “ ابن ابی اوفی فرماتے ہیں کہ بھاؤ بڑھانے والا سود کھانے والا خائن ہے۔