Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 16 · Chapter 2280

خرید و فروخت کے مسائل و احکام

بیع میں رحم کو بری کرنے کا بیان

2 hadiths in this chapter

10796

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10796

Sahih

(۱۰۷۹۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا جَدِّی حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا شَرِیکٌ عَنْ قَیْسِ بْنِ وَہْبٍ عَنْ أَبِی الْوَدَّاکِ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ رَفَعَہُ أَنَّہُ قَالَ فِی سَبَایَا أَوْطَاسٍ : لاَ تُوطَأُ حَامِلٌ حَتَّی تَضَعَ وَلاَ غَیْرُ ذَاتِ حَمْلٍ حَتَّی تَحِیضَ حَیْضَۃً۔ [حسن لغیرہ۔ اخرجہ ابوداود ۲۱۵۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٧٩١) حضرت ابوسعید خدری (رض) مرفوع حدیث نقل فرماتے ہیں کہ اوطاس کے قیدوں کے بارے میں حکم ہے کہ حاملہ کے ساتھ مجامعت نہ کی جائے جب تک وہ وضع حمل نہ کر دے اور غیر حاملہ سے ایک حیض کا انتظار کیا جائے۔

10797

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10797

Sahih

(۱۰۷۹۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی زَائِدَۃَ قَالَ : سُئِلَ عَامِرٌ عَنْ رَجُلٍ اشْتَرَی جَارِیَۃً أَیَقَعُ عَلَیْہَا قَبْلَ أَنْ یَسْتَبْرِئَ رَحِمَہَا؟ فَقَالَ : أَصَابَ الْمُسْلِمُونَ نِسَائً یَوْمَ أَوْطَاسٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لاَ یَمَسَّ رَجُلٌ امْرَأَۃً حُبْلَی حَتَّی تَضَعَ حَمَلَہَا وَلاَ غَیْرَ ذَاتِ حَمْلٍ حَتَّی تَحِیضَ حَیْضَۃً ۔ وَہَذَا الْمُرْسَلُ شَاہِدٌ لِمَا تَقَدَّمَ۔ وَرُوِّینَا عَنْ عَبْدِ اللَّہ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّہُ قَالَ : تُسْتَبْرَأُ الأَمَۃُ إِذَا اشْتُرِیَتْ بِحَیْضَۃٍ۔ [حسن لغیرہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٧٩٢) زکریا بن ابی زائدۃ فرماتے ہیں کہ عامر سے سوال کیا گیا کہ ایک شخص لونڈی خریدتا ہے، کیا وہ استبراء رحم سے پہلے اس سے مجامعت کرلے ؟ کہتے ہیں کہ مسلمانوں کو اوطاس کے دن عورتیں ملیں تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کوئی حاملہ عورت کے قریب نہ جائے، اس کے وضع حمل تک اور غیر حاملہ کا ایک حیض تک انتظار کیا جائے۔ عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں : جب لونڈی خریدی جائے تو اس کے رحم کی صفائی کا ایک حیض تک انتظار کیا جائے ۔