Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 16 · Chapter 2263

خرید و فروخت کے مسائل و احکام

جو شخص ماپے ہوئے اناج کو خریدتا ہے، پھر فروخت سے پہلے خود بھی ماپ لے، پھر مشتری کو بھی ماپ کر دے

6 hadiths in this chapter

10701

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10701

Sahih

(۱۰۶۹۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی مَرْیَمَ حَدَّثَنَا جَدِّی سَعِیدُ بْنُ أَبِی مَرْیَمَ أَخْبَرَنَا ابْنُ لَہِیعَۃَ قَالَ حَدَّثَنِی مُوسَی بْنُ وَرْدَانَ أَنَّہُ سَمِعَ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ یُحَدِّثُ أَنَّہُ سَمِعَ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ عَلَی الْمِنْبَرِ : إِنِّی کُنْتُ أَشْتَرِی التَّمْرَ کَیْلاً فَأَقْدَمُ بِہِ إِلَی الْمَدِینَۃِ أَحْمِلُہُ أَنَا وَغِلْمَانِی وَذَلِکَ مِنْ مَکَانٍ قَرِیبٍ مِنَ الْمَدِینَۃِ بِسُوقِ قَیْنُقَاعَ فَأَرْبَحُ الصَّاعَ وَالصَّاعَیْنِ فَأَکْتَالُ رِبْحِیَ ثُمَّ أَصُبُّ لَہُمْ مَا بَقِیَ مِنَ التَّمْرِ فَحُدِّثَ بِذَلِکَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- ثُمَّ أَنَّہُ سَأَلَ عُثْمَانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : نَعَمْ یَا رَسُولَ اللَّہِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : إِذَا اشْتَرَیْتَ یَا عُثْمَانُ فَاکْتَلْ وَإِذَا بِعْتَ فَکِلْ ۔ وَرَوَاہُ ابْنُ الْمُبَارَکِ وَالْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ وَجَمَاعَۃٌ مِنَ الْکِبَارِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ لَہِیعَۃَ وَرَوَاہُ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی فَرْوَۃَ عَنْ سَعِیدٍ۔ [حسن لغیرہ۔ اخرجہ احمد ۱/ ۶۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٦٩٦) سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ اس نے حضرت عثمان بن عفان (رض) سے سنا ، وہ منبر پر خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ میں نے ماپی ہوئی کھجور خریدی، میں دس کو لے کر مدینہ آیا میں اور میرے دو غلام سوار تھے اور یہ مدینہ کے قریب بنو قینقاع کے بازار میں تھا۔ میں ایک صاع یا دو صاع منافع لیتا تھا۔ میں اپنے منافع کو ماپ لیتا تھا، پھر باقی ماندہ کھجوریں انھیں ڈال دیتا۔ یہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے بیان کیا گیا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عثمان (رض) سے پوچھا، حضرت عثمان (رض) کہنے لگے : ہاں اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے عثمان ! جب اناج خریدو تو خود بھی ماپ لیا کرو اور جب فروخت کرو تو ماپ کردیا کرو۔

10702

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10702

Zaeef

(۱۰۶۹۷) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : جَنَاحُ بْنُ نَذِیرِ بْنِ جَنَاحٍ الْمُحَارِبِیُّ بِالْکُوفَۃِ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ دُحَیْمٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمِ بْنِ أَبِی غَرَزَۃَ حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ أَبُو غَسَّانَ حَدَّثَنَا عَبْدُالسَّلاَمِ بْنُ حَرْبٍ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی فَرْوَۃَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ : کُنْتُ أَشْتَرِی الأَوْسَاقَ فَأَجِیئُ بِہَا إِلَی سُوقِ کَذَا فَیَأْخُذُونَہَا مِنِّی بکَِیْلِہَا وَیُرْبِحُونَنِی فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِلنَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ: إِذَا ابْتَعْتَ کَیْلاً فَاکْتَلْ وَإِذَا بِعْتَ کَیْلاً فَکِلْ۔ وَرُوِیَ عَنْ مُنْقِذٍ مَوْلَی سُرَاقَۃَ عَنْ عُثْمَانَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٦٩٧) سعید بن مسیب حضرت عثمان بن عفان (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ میں کئی وسق خرید کر بازار میں لاتا۔ وہ مجھ سے ماپ کرلیتے اور مجھے نفع دیتے۔ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے تذکرہ کیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تو ماپی ہوئی چیز کو خریدے تو خود بھی ماپ لیا کرو اور جب فروخت کرو تو ماپ کردیا کرو۔

10703

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10703

Sahih

(۱۰۶۹۸) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ السُّلَمِیُّ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ حَدَّثَنِی یَحْیَی بْنُ أَیُّوبَ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ الْمُغِیرَۃِ عَنْ مُنْقِذٍ مَوْلَی سُرَاقَۃَ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ لِعُثْمَانَ : إِذَا ابْتَعْتَ فَاکْتَلْ وَإِذَا بِعْتَ فَکِلْ ۔وَرُوِیَ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ مُرْسَلاً عَنْ عُثْمَانَ۔ [حسن لغیرہ۔ اخرجہ الدارقطنی ۳/۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٦٩٨) حضرت سراقہ کے غلام منقذ حضرت عثمان بن عفان (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عثمان (رض) سے فرمایا : جب خریدو تو ماپ لیا کرو اور جب فروخت کرو تو ماپ کر۔

10704

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10704

Sahih

(۱۰۶۹۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَائَ حَدَّثَنَا مَہْدِیُّ بْنُ مَیْمُونٍ عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِہِ : أَنَّ حَکِیمَ بْنَ حِزَامٍ وَعُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ کَانَا یَجْلِبَانِ الطَّعَامَ مِنْ أَرْضِ قَیْنُقَاعٍ إِلَی الْمَدِینَۃِ فَیَبِیعَانِہِ بِکَیْلِہِ فَأَتَی عَلَیْہِمْ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : مَا ہَذَا؟ ۔ فَقَالاَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ جَلَبْنَاہُ مِنْ أَرْضِ کَذَا وَکَذَا وَنَبِیعُہُ بِکَیْلِہِ فَقَالَ : لاَ تَفْعَلاَ ذَلِکَ إِذَا اشْتَرَیْتُمَا طَعَامًا فَاسْتَوْفِیَاہُ فَإِذَا بِعْتُمَاہُ فَکِیلاَہُ ۔ وَرُوِیَ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ۔ [حسن لغیرہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٦٩٩) مطر وراق بعض صحابہ سے نقل فرماتے ہیں کہ حکیم بن حزام اور عثمان بن عفان (رض) یہ دونوں قینقاع کی زمین سے غلہ لے کر مدینہ آتے۔ وہ دونوں اس کو ماپ کر فروخت کرتے۔ ان کے پاس رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آئے اور پوچھا : یہ کیا ہے ؟ وہ دونوں کہنے لگے : اے اللہ کے رسول ! ہم فلاں زمین سے سامان لاتے ہیں اور ماپ کر فروخت کرتے ہیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم خریدو اس وقت ایسا نہ کرو بلکہ اس کو اپنے قبضہ میں لو اور جب فروخت کرو تو ماپ لیا کرو۔

10705

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10705

Sahih

(۱۰۷۰۰) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ وَإِبْرَاہِیمُ بْنُ ہَانِئٍ قَالُوا حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی لَیْلَی عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ : نَہَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَنْ بَیْعِ الطَّعَامِ حَتَّی یَجْرِیَ فِیہِ الصَّاعَانِ صَاعُ الْبَائِعِ وَصَاعُ الْمْشْتَرِی وَرُوِیَ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ۔ [حسن لغیرہ۔ اخرجہ ابن ماجہ ۲۲۲۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٧٠٠) حضرت جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غلہ کو فروخت کرنے سے منع کیا ہے، یہاں تک کہ اس میں دو مرتبہ صاع جاری ہو۔ یعنی دو مرتبہ ماپا جائے، خریدنے والے کا صاع اور فروخت کرنے والے کا صاع دونوں ہی ماپ کر فروخت کریں۔

10706

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10706

Sahih

(۱۰۷۰۱) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : الْحُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ الزَّیَّاتُ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ أَبِی مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ الْحُسَیْنِ عَنْ ہِشَامٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : نَہَی النَّبِیُّ -ﷺ- عَنْ بَیْعِ الطَّعَامِ حَتَّی یَجْرِیَ فِیہِ الصَّاعَانِ فَیَکُونَ لِلْبَائِعِ الزِّیَادَۃُ وَعَلَیْہِ النُّقْصَانُ۔ [حسن لغیرہ۔ اخرجہ ابزار کما فی نصب الروایۃ ۴۴۱۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٧٠١) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غلہ کو فروخت کرنے سے منع فرمایا، جب تک اس میں دو صاع جاری نہ ہوں۔ فروخت کرنے والے کے ذمہ زیادتی اور نقصان ہے۔