Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 2197

کتاب الحج

پیچھے سوار کرنے کا بیان

2 hadiths in this chapter

10359

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10359

Sahih

(۱۰۳۵۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْعَلَوِیُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ النَّصْرَابَاذِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَکَمِ حَدَّثَنِی عَلِیُّ بْنُ حُسَیْنِ بْنِ وَاقِدٍ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ بُرَیْدَۃَ قَالَ سَمِعْتُ أَبِی بُرَیْدَۃَ یَقُولُ : بَیْنَمَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَمْشِی إِذْ جَائَ ہُ رَجُلٌ مَعَہُ حِمَارٌ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ ارْکَبْ وَأَتَأَخَّرُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لاَ أَنْتَ أَحَقُّ بِصَدْرِ دَابَّتِکَ مِنِّی تَرَی أَنْ تَجْعَلَہُ لِی ۔ قَالَ : فَإِنِّی قَدْ جَعَلْتُہُ لَکْ۔أَرْسَلَہُ غَیْرُہُ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ۔ [حسن۔ اخرجہ ابوداود ۲۵۷۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٣٥٤) ابوبریدہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چل رہے تھے، اچانک ایک آدمی آیا۔ اس کے پاس گدھا تھا، اس نے کہا : اے اللہ کے رسول ! سوار ہوجائیے۔ میں پیچھے بیٹھ جاتا ہوں تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہیں تو اپنے چوپائے کے آگے سوار ہونے کا مجھ سے زیادہ حقدار ہے لیکن تو اس کو میرے لیے کر دے ، یعنی اپنی خوشی سے اجازت دے۔ اس نے کہا : میں نے آپ کے لیے کردیا، یعنی آگے آپ سوار ہوجائیں۔

10360

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10360

Sahih

(۱۰۳۵۵) أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ ابْنُ الأَعْرَابِیِّ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ قَالاَ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا حَبِیبُ بْنُ الشَّہِیدِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بُرَیْدَۃَ : أَنَّ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ أَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- بِدَابَّۃٍ لِیَرْکَبَہَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : رَبُّ الدَّابَّۃِ أَحَقُّ بِصَدْرِہَا ۔ قَالَ مُعَاذٌ : ہِیَ لَکَ یَا رَسُولَ اللَّہِ قَالَ فَرَکِبَ النَّبِیُّ -ﷺ- وَأَرْدَفَ مُعَاذًا۔ [صحیح لغیرہ۔ا خرجہ ابن ابی شیبہ ۲۵۴۷۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٣٥٥) عبداللہ بن بریدہ فرماتے ہیں کہ معاذ بن جبل نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس چوپایہ لے کر آئے تاکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس پر سوار ہوجائیں۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جانور کا مالک اس کے آگے سواری کرنے کا زیادہ حق رکھتا ہے، معاذ کہنے لگے : اے اللہ کے رسول ! یہ آپ کے لیے ہے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سوار ہو کر معاذ کو پیچھے سوار کرلیا۔