Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 2193

کتاب الحج

اکیلے سفر کرنے کی کراہت کا بیان

2 hadiths in this chapter

10352

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10352

Sahih

(۱۰۳۴۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْحِیرِیُّ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی یَحْیَی بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ سَالِمٍ وَمَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَۃَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ : أَنَّ رَجُلاً قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : مَنْ صَحِبَکَ؟ ۔ قَالَ : مَا صَحِبْتُ أَحَدًا قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : الرَّاکِبُ شَیْطَانٌ وَالرَّاکِبَانِ شَیْطَانَانِ وَالثَّلاَثَۃُ رَکْبٌ ۔قَالَ ابْنُ حَرْمَلَۃَ وَسَمِعْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ یَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : إِنَّ الشَّیْطَانَ یَہُمُّ بِالْوَاحِدِ وَیَہُمُّ بِالاِثْنَیْنِ فَإِذَا کَانُوا ثَلاَثَۃً لَمْ یَہُمَّ بِہِمْ ۔ إِلاَّ أَنَّ مَالِکًا لَمْ یَذْکُرْ فِی الْحَدِیثِ : أَنَّ رَجُلاً قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ إِنَّمَا ذَکَرَ قَوْلَ النَّبِیِّ -ﷺ- ہَذَا کُلَّہُ۔ [حسن۔ اخرجہ ابوداود ۲۶۰۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٣٤٧) عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنیدادا سے بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی سفر سے آیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : تیرا ساتھی کون تھا ؟ اس نے کہا : میں نے کسی کے ساتھ سفر نہیں کیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اکیلا سوار شیطان ہے اور دو سوار بھی شیطان ہیں اور تین قافلہ ہیں۔ (ب) سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : شیطان اکیلے آدمی کو پریشان کرتا ہے اور دو کو بھی پریشان رکھتا ہے لیکن جب وہ تین ہوتے ہیں تو ان کو پریشان نہیں کرتا۔ لیکن مالک نے حدیث میں یہ ذکر نہیں کیا کہ ایک آدمی سفر سے آیا صرف نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ مکمل قول ذکر کیا ہے۔

10353

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10353

Sahih

(۱۰۳۴۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا الأَسْفَاطِیُّ یَعْنِی عَبَّاسَ بْنَ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِیسَی حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَیْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِیہِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: لَوْ یَعْلَمُ النَّاسُ مَا فِی الْوَحْدَۃِ مَا سَارَ رَاکِبٌ بِلَیْلٍ وَحْدَہُ أَبَدًا۔ لَفْظُ حَدِیثِ أَبِی نُعَیْمٍ وَفِی رِوَایَۃِ أَبِی الْوَلِیدِ قَالَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : لَوْ تَعْلَمُوا مَا فِی الْوَحْدَۃِ مَا سَارَ رَاکِبٌ بِلَیْلٍ أَبَدًا ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْوَلِیدِ وَأَبِی نُعَیْمٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۲۸۳۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٣٤٨) ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر تم جان لو کہ اکیلے جانے میں کیا حرج ہے تو کوئی بھی سوار رات کو اکیلا نہ چلے۔ (ب) ابوالولید فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر تم جان لو کہ اکیلے سفر کرنے میں کیا ہے تو کوئی سوار رات کو اکیلا سفر نہ کرے۔