Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 2190

کتاب الحج

چلنے اور پڑاؤ کی کیفیت اور رات کو سفر کے مستحب ہونے کا بیان

5 hadiths in this chapter

10345

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10345

Sahih

(۱۰۳۴۰) حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْعَلَوِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدِ بْنُ الشَّرْقِیِّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنِی إِبْرَاہِیمُ بْنُ طَہْمَانَ عَنْ سُہَیْلِ بْنِ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : إِذَا سَافَرْتُمْ فِی الْخِصْبِ فَأَعْطُوا الإِبِلَ حَظَّہَا مِنَ الأَرْضِ وَإِذَا سَافَرْتُمْ فِی السَّنَۃِ أَوْ فِی الْجَدْبِ فَأَسْرِعُوا عَلَیْہَا السَّیْرَ وَإِذَا عَرَّسْتُمْ بِاللَّیْلِ فَاجْتَنِبُوا الطَّرِیقَ فَإِنَّہُ مَأْوَی الْہَوَامِّ بِاللَّیْلِ ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۹۲۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٣٤٠) حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم شادابی میں سفر کرو تو اونٹوں کو زمین سے ان کا حق دیا کرو اور جب تم قحط سالی اور خشک سالی میں سفر کرو تو پھر ان پر تیزی سے سفر کیا کرو اور جب تم رات کو پڑاؤ کرو تو راستے سے بچو کیوں کہ رات کو یہ حشرات الارض کا ٹھکانا ہوتا ہے، ٹھہرنے کی جگہ ہوتی ہے۔

10346

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10346

Sahih

(۱۰۳۴۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِیمِ بْنُ مُنِیبٍ حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ أَخْبَرَنَا سُہَیْلُ بْنُ أَبِی صَالِحٍ فَذَکَرَہُ بِمِثْلِہِ إِلاَّ أَنَّہُ لَمْ یَقُلْ أَوْ فِی الْجَدْبِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ جَرِیرٍ۔ [صحیح۔ انظر ما قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٣٤١) سہیل بن ابی صالح اس کے مثل ذکر کرتے ہیں لیکن اس نے اوفی الجدب کے لفظ نہیں بولے۔

10347

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10347

Sahih

(۱۰۳۴۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا بَکْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّیْرَفِیُّ بِمَرْوٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ الْفَضْلِ الْبَلْخِیُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ یَزِیدَ الْعُمَرِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِیُّ عَنِ الرَّبِیعِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : عَلَیْکُمْ بِالدُّلْجَۃِ فَإِنَّ الأَرْضَ تُطْوَی بِاللَّیْلِ ۔ رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَلِیٍّ عَنْ خَالِدِ بْنِ یَزِیدَ۔ [حسن لغیرہ۔ اخرجہ ابوداود ۲۵۷۱۔ حاکم ۲/ ۱۲۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٣٤٢) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم رات کے سفر کو لازم پکڑو کیوں کہ رات میں زمین کی مسافت مختصر ہوجاتی ہے۔

10348

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10348

Sahih

(۱۰۳۴۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا تَمْتَامٌ حَدَّثَنِی رُوَیْمٌ یَعْنِی ابْنَ یَزِیدَ حَدَّثَنِی اللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ عُقَیْلٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ أَخْبَرَنِی أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : إِذَا أَخْصَبَتِ الأَرْضُ فَانْزِلُوا عَنْ ظَہْرِکُمْ وَأَعْطُوا حَقَّہُ الْکَلأَ وَإِذَا أَجْدَبَتِ الأَرْضُ فَامْضُوا عَلَیْہَا وَعَلَیْکُمْ بِالدُّلْجَۃِ فَإِنَّ الأَرْضَ تُطْوَی بِاللَّیْلِ ۔ [حسن لغیرہ۔ اخرجہ ابن خزیمہ ۲۵۵۵۔ حاکم ۱/ ۶۱۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٣٤٣) حضرت انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب زمین سرسبز و شاداب ہو تم اپنی سواریوں سے نیچے اترو۔ تم ان کو ان کے گھاس کا حق دو اور جب زمین پر ہریالی نہ ہو تو پھر اس سے جلدی گزر جاؤ اور رات کے سفر کو لازم پکڑو؛ کیوں کہ رات میں زمین کی مسافت مختصر ہوجاتی ہے۔

10349

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10349

Sahih

(۱۰۳۴۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِیِّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ یَزِیدَ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالُوَیْہِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَبْحٍ السَّمَّاکُ أَخْبَرَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ حُمَیْدٍ عَنْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ رَبَاحٍ عَنْ أَبِی قَتَادَۃَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ إِذَا عَرَّسَ بِلَیْلٍ اضْطَجَعَ عَلَی یَمِینِہِ وَإِذَا عَرَّسَ قُبِیلَ الصُّبْحِ نَصَبَ ذِرَاعَہُ نَصْبًا وَوَضَعَ رَأْسَہُ عَلَی کَفَّہِ لَفْظُ حَدِیثِ أَبِی عَبْدِ اللَّہِ وَفِی رِوَایَۃِ ابْنِ بِشْرَانَ قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا عَرَّسَ وَعَلَیْہِ لَیْلٌ تَوَسَّدَ یَمِینِہِ فَإِذَا عَرَّسَ قُرْبَ الصُّبْحِ وَضَعَ رَأْسَہُ عَلَی کَفَّہِ الْیُمْنَی فَأَقَامَ سَاعَۃً۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ رَاہَوَیْہِ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ حَرْبٍ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَۃَ بِاللَّفْظِ الأَوَّلِ۔ [صحیح۔ مسلم ۶۸۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٣٤٤) ابوقتادہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب رات کو پڑاؤ کرتے تو اپنی دائیں جانب لیٹ جاتے۔ لیکن جب صبح سے پہلے پڑاؤ کرتے تو اپنے بازوؤں کو کھڑا کر کے اپنی ہتھیلی پر سر رکھ لیتے۔ (ب) ابن بشر ان کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب رات کو پڑاؤ ڈالتے اور رات کا حصہ زیادہ ہوتا تو اپنے دائیں ہاتھ کو تکیہ بنا لیتے اور جب صبح سے پہلے پڑاؤ کرتے تو اپنے دائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر اپنا سر رکھ لیتے اور پھر کچھ دیر اس کو سیدھا رکھتے۔