Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 2185

کتاب الحج

چوپائے پر لعنت کی ممانعت کا بیان

2 hadiths in this chapter

10337

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10337

Sahih

(۱۰۳۳۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِیدِ الثَّقَفِیُّ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ عَنْ أَبِی الْمُہَلَّبِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ قَالَ : بَیْنَمَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فِی سَفَرٍ وَامْرَأَۃٌ مِنَ الأَنْصَارِ عَلَی نَاقَۃٍ لَہَا فَضَجِرَتْ فَلَعَنَتْہَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : خَلُوا عَنْہَا وَعَرُّوہَا فَإِنَّہَا مَلْعُونَۃٌ ۔ قَالَ فَکَانَ لاَ یَأْوِیہَا أَحَدٌ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنِ ابْنِ أَبِی عُمَرَ عَنْ عَبْدِ الْوَہَّابِ۔ وَرَوَاہُ حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ أَیُّوبَ قَالَ فِی الْحَدِیثِ : ضَعُوا عَنْہَا فَإِنَّہَا مَلْعُونَۃٌ ۔ فَوَضَعُوا عَنْہَا قَالَ عِمْرَانُ : کَأَنِّی أَنْظُرُ إِلَیْہَا نَاقَۃٌ وَرْقَائُ ۔ [صحیح۔ مسلم ۹۵۹۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٣٣٢) عمران بن حصین فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک سفر میں تھے اور ایک انصاری عورت اونٹنی پر سوار تھی ، اس کو ڈانٹ رہی تھی اور لعنت کرتی تھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کو خالی کر دو اور الگ ہوجاؤ، کیوں کہ اس پر لعنت کی گئی ہے۔ راوی کہتے ہیں : اس کو کوئی جگہ نہ دیتا تھا۔ (ب) حماد بن زید حضرت ایوب سے نقل فرماتے ہیں کہ تم اس کو اس سے اتار دوکیوں کہ یہ ملعونہ ہے تو انھوں نے اس کو اتار دیا، عمران کہتے ہیں کہ میں اس اونٹنی کو دیکھتا ہوں کہ وہ خاکستری رنگ کی تھی۔

10338

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10338

Sahih

(۱۰۳۳۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْن مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ الْوَاسِطِیُّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا سُلَیْمَانُ التَّیْمِیُّ عَنْ أَبِی عُثْمَانَ عَنْ أَبِی بَرْزَۃَ الأَسْلَمِیِّ قَالَ : بَیْنَمَا جَارِیَۃٌ عَلَی رَاحِلَۃٍ أَوْ بَعِیرٍ عَلَیْہَا بَعْضُ مَتَاعِ الْقَوْمِ بَیْنَ جَبَلَیْنِ فَتَضَایَقَ بِہَا الْجَبَلُ فَأَتَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَأَبْصَرَتْہُ فَجَعَلَتْ تَقُولُ : حَلْ اللَّہُمَّ الْعَنْہُ حَلْ اللَّہُمَّ الْعَنْہُ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : مَنْ صَاحِبُ الْجَارِیَۃِ مَنْ صَاحِبُ الْجَارِیَۃِ لاَ تُصَاحِبُنَا رَاحِلَۃٌ أَوْ بَعِیرٌ عَلَیْہَا لَعْنَۃٌ ۔ أَوْ کَمَا قَالَ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ أَوْجُہٍ عَنِ التَّیْمِیِّ۔ [صحیح۔ مسلم ۲۵۹۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٣٣٣) ابو برزہ اسلمی فرماتے ہیں کہ ایک لونڈی سواری یا اونٹ پر سوار تھی۔ اس پر لوگوں کا سامان تھا، دو پہاڑوں کے درمیان میں۔ دونوں پہاڑوں کا تنگ راستہ آگیا، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی آئے۔ اس لونڈی نے آپ کو دیکھا تو اپنی سواری سے کہہ رہی تھی : چل، اے اللہ ! تو اس پر لعنت کر۔ چل ، اے اللہ ! تو اس پر لعنت کر۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ لونڈی والا کون ہے ؟ یہ کس کی لونڈی ہے ؟ ہمارے ساتھ وہ سواری یا اونٹ نہ رہے جس پر لعنت کی گئی ہو یا جیسے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔