Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 2161

کتاب الحج

نفلی قربانی جب آپ اس کو لے کر جا رہے ہوں ہلاک ہونے لگے آپ نے ذبح کردیا، اس کا کیا حکم ہے

8 hadiths in this chapter

10253

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10253

Sahih

(۱۰۲۴۸) مَا فِیمَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ قُتَیْبَۃَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِیدٍ عَنْ أَبِی التَّیَّاحِ الضُّبَعِیِّ حَدَّثَنِی مُوسَی بْنُ سَلَمَۃَ الْہُذَلِیُّ قَالَ : انْطَلَقْتُ أَنَا وَسِنَانُ بْنُ سَلَمَۃَ مُعْتَمِرَیْنِ قَالَ فَانْطَلَقَ سِنَانٌ مَعَہُ بِبَدَنَۃٍ یَسُوقُہَا فَأَزْحَفَتْ عَلَیْہِ بِالطَّرِیقِ فَعُنِیَ بِشَأْنِہَا إِنْ ہِیَ أُبْدِعَتْ کَیْفَ یَأْتِی لَہَا فَقَالَ : لَئِنْ قَدِمْتُ الْبَلَدَ لأَسْتَحْفِیَنَّ عَنْ ذَلِکَ قَالَ فَأَصْبَحْتُ فَلَمَّا نَزَلْنَا الْبَطْحَائَ قَالَ : انْطَلِقْ إِلَی ابْنِ عَبَّاسٍ نَتَحَدَّثُ إِلَیْہِ قَالَ فَذَکَرَ لَہُ شَأْنَ بَدَنَتِہِ فَقَالَ : عَلَی الْخَبِیرِ سَقَطْتَ بَعَثَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- سِتَّ عَشَرَۃَ بَدَنَۃً مَعَ رَجُلٍ وَأَمَرَہُ فِیہَا قَالَ مَضَی ثُمَّ رَجَعَ قَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ کَیْفَ أَصْنَعُ بِمَا أُبْدِعَ عَلَیَّ مِنْہَا قَالَ : انْحَرْہَا ثُمَّ اصْبَغْ نَعْلَیْہَا فِی دَمِہَا ثُمَّ اجْعَلْہَا عَلَی صَفْحَتِہَا فَلاَ تَأْکُلْ مِنْہَا أَنْتَ وَلاَ أَحَدٌ مِنْ أَہْلِ رُفْقَتِکَ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی وَرَوَاہُ مُسَدَّدٌ عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ فَقَالَ : ثَمَانَ عَشَرَۃَ بَدَنَۃً وَہُوَ الصَّحِیحُ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۳۲۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٢٤٨ ) موسیٰ بن سلمہ ہذلی فرماتے ہیں کہ میں اور سنان بن سلمہ دونوں عمرہ کے لیے نکلے۔ سنان اپنے ساتھ اپنی (قربانی) کو لے کر چلے قربانی سفر کی وجہ سے تھک گئی وہ اس کی حالت سے بڑے فکر مند ہوئے۔ اگر وہ تھک گئی تو اس کو کیسے لائیں گے۔ اس نے کہا : اگر میں شہر آیا تو اس کے بارے میں خود پوچھ تاچھ کروں گا۔ کہتے ہیں : جب ہم بطحا وادی میں آئے ، موسیٰ بن سلمہ کہنے لگے : ابن عباس (رض) کے پاس چلو۔ ہم انھیں اپنا واقع بیان کرتے ہیں۔ موسیٰ کہتے ہیں کہ سنان نے اپنی قربانی کا قصہ سنایا، فرمانے لگے : تو نے جاننے والے سے ہی مسئلہ پوچھا ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آدمی کے ساتھ ١٦ قربانیاں روانہ کیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے بارے میں حکم دیا وہ چلا، پھر واپس آیا، کہنے لگا : اے اللہ کے رسول ! اگر کوئی سواری تھک جائے تو پھر میں کیا کروں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نحر کر، پھر اس کے قلادے والے جوتے اس کے خون میں رنگ کر اس کی گردن پر رکھ نہ تو اور نہ تیرے ساتھیوں میں سے کوئی اس کو کھائے۔ (ب) مسدد عبدالوارث سے بیان کرتے ہیں کہ ١٨ قربانیاں تھیں۔ یہ صحیح ہے۔

10254

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10254

Sahih

(۱۰۲۴۹) فَقَدْ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ قُتَیْبَۃَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ ابْنُ عُلَیَّۃَ حَدَّثَنَا أَبُو التَّیَّاحِ عَنْ مُوسَی بْنِ سَلَمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- بَعَثَ بِثَمَانِ عَشَرَۃَ بَدَنَۃً مَعَ رَجُلٍ فَذَکَرَہُ بِمِثْلِ حَدِیثِ عَبْدِ الْوَارِثِ وَلَمْ یَذْکُرِ الْقَصَّۃَ وَقَالَ : أَزْحَفَ بَدَل أُبْدِعَ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی وَغَیْرِہِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٢٤٩ ) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آدمی کے ساتھ ١٨ قربانیاں روانہ کیں، عبدالوارث کی حدیث کے مثل ذکر کیا ہے، لیکن قصہ ذکر نہیں کیا، اور ابدع کی جگہ ازحف کے لفظ بولے ہیں۔

10255

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10255

Sahih

(۱۰۲۵۰) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ السُّکَّرِیُّ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ سِنَانِ بْنِ سَلَمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ ذُؤَیْبًا أَخْبَرَہُ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- بَعَثَ مَعَہُ بِبَدَنَتَیْنِ وَأَمَرَہُ إِنْ عَرَضَ لَہُمَا عَطَبٌ أَنْ یَنْحَرَہُمَا ثُمَّ یُغْمِسَ نِعَالَہُمَا فِی دِمَائِہِمَا ثُمَّ لْیَضْرِبْ بِنَعْلِ کُلِّ وَاحِدَۃٍ مِنْہُمَا صَفْحَتَہَا وَلْیُخَلِّہِا وَالنَّاسَ وَلاَ یَأْمُرُ فِیہَا بِأَمْرٍ وَلاَ یَأْکُلُ مِنْہَا ہُوَ وَلاَ أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِہِ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۳۲۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٢٥٠ ) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ ذوئب نے ان کو خبر دی کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے ساتھ دو اونٹ قربانی کے لیے روانہ کیے اور حکم دیا اگر یہ ہلاک ہونے لگے تو ان کو نحر کردینا اور ان دونوں کے جوتے (یعنی قلادہ والے) ان کے خون میں رنگ کر ان کی گردنوں پر رکھ دینا۔ اس کو اور لوگوں کو چھوڑ دو، کسی بھی معاملہ کا حکم نہیں دینا اور بذات خود اور اس کے ساتھ والے اس سے کچھ نہ کھائیں۔

10256

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10256

Sahih

(۱۰۲۵۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ ہُوَ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْہَالِ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ زُرَیْعٍ حَدَّثَنَا سَعِیدٌ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ سِنَانِ بْنِ سَلَمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّ ذُؤَیْبًا الْخُزَاعِیَّ حَدَّثَہُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- بَعَثَ مَعَہُ بِالْبُدْنِ وَأَمَرَہَ إِنْ عَطَبَ مِنْہَا شَیْء ٌ أَنْ یَنْحَرَہَا وَأَنْ یَغْمِسَ نَعْلَہَا فِی دَمِہَا وَیَضْرَبَ بِہِ صَفْحَتَہَا وَأَمَرَہُ أَنْ لاَ یَطْعَمَ مِنْہَا شَیْئًا وَلاَ أَحَدٌ مِنْ أَہْلِ رُفْقَتِہِ وَأَنْ یَقْسِمَہَا۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ عَبْدِ الأَعْلَی بْنِ عَبْدِ الأَعْلَی عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ دُونَ قَوْلِہِ وَأَنْ یَقْسِمَہَا۔ [صحیح۔ تقدم]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٢٥١ ) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ ذوائب خزاعی نے انھیں بیان کیا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کے ساتھ قربانی کا ایک اونٹ روانہ کیا اور حکم فرمایا : اگر یہ ہلاک ہونے لگے تو نحر کردینا اور اس کا جوتا اس کے خون میں رنگ کر اس کی گردن پر رکھ دے اور بذات خود اور اس کے ساتھ اس سے کچھ نہ کھانا اور تقسیم کردینا۔ عبدالاعلیٰ بن عبدالاعلیٰ حضرت سعید بن ابو عروبہ سے نقل فرماتے ہیں لیکن اس میں ان یقسما کے الفاظ موجود نہیں ہیں۔

10257

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10257

Sahih

(۱۰۲۵۲) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الشَّیْبَانِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَسْلَمَ قَالَ قَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ کَیْفَ أَصْنَعُ بِمَا عَطَبَ مِنَ الْہَدْیِ؟ فَأَمَرَہُ أَنْ یَنْحَرَہَا فَیَطْرَحَ نَعْلَہَا فِی دَمِہَا وَیُخَلِّی بَیْنَہَا وَبَیْنَ النَّاسِ فَیَأْکُلُونَہَا۔ [صحیح۔ اخرجہ مالک ۸۵۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٢٥٢) ہشام بن عروہ کے والد اسلم قبیلہ کے ایک آدمی سے نقل فرماتے ہیں کہ اس نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اگر قربانی تھک جائے تو کیا کروں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا کہ وہ اس کو نحر کرے اور جوتے اس کے خون میں ڈالے۔ پھر قربانی اور لوگوں کے درمیان سے ہٹ جائے۔ وہ قربانی کا گوشت کھائیں۔

10258

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10258

Sahih

(۱۰۲۵۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِیرٍ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ عَنْ ہِشَامٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ نَاجِیَۃَ الأَسْلَمِیِّ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- بَعَثَ مَعَہُ بِہَدْیٍ فَقَالَ : إِنْ عَطَبَ فَانْحَرْہُ ثُمَّ اصْبَغْ نَعْلَہُ فِی دَمِہِ ثُمَّ خَلِّ بَیْنَہُ وَبَیْنَ النَّاسِ ۔ [صحیح۔ اخرجہ الترمذی ۹۱۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٢٥٣) ناجیہ اسلمی کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میری ساتھ اپنی ہدی روانہ کی اور فرمایا : اگر ہلاک ہونے لگے تو نحر کردینا، پھر اس کے جوتے (قلادہ والے) اس کے خون میں رنگ دینا، پھر اس قربانی اور لوگوں کے درمیان سے ہٹ جانا۔

10259

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10259

Sahih

(۱۰۲۵۴) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ أَنَّہُ قَالَ : مَنْ سَاقَ بَدَنَۃً تَطَوُّعًا فَعَطَبَتْ فَنَحَرَہَا ثُمَّ خَلَّی بَیْنَہَا وَبَیْنَ النَّاسِ یَأْکُلُونَہَا فَلَیْسَ عَلَیْہِ شَیْء ٌ وَإِنْ أَکَلَ مِنْہَا أَوْ أَمْرَ بِأَکْلِہَا غَرِمَہَا۔ [صحیح۔ اخرجہ مالک ۸۵۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٢٥٤) سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ جو نفلی قربانی اونٹ کی لے کر چلا وہ ہلاک ہونے لگی تو اس نے نحر کردیا، پھر قربانی اور لوگوں کے درمیان سے ہٹ گیا تاکہ وہ اس کو کھاتے ہیں تو اس کے ذمہ کچھ نہیں۔ اگر اس نے اس سے کچھ کھایا یا کھانے کا حکم دیاتو اس کو چٹی پڑجائے گی۔

10260

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10260

Zaeef

(۱۰۲۵۵) قَالَ وَحَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ ثَوْرِ بْنِ زَیْدٍ الدِّیلِیِّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبَّاسٍ مِثْلَ ذَلِکَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٢٥٥) ایضا۔