Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 2154

کتاب الحج

حرم تمام قربانی کی جگہ ہے

7 hadiths in this chapter

10233

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10233

Sahih

(۱۰۲۲۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دُرُسْتُوَیْہِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا أُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : کُلُّ عَرَفَۃَ مَوْقِفٌ وَکُلُّ مُزْدَلَفِۃَ مَوْقِفٌ وَمِنًی کُلُّہَا مَنْحَرٌ وَکُلُّ فِجَاجِ مَکَّۃَ طَرِیقٌ وَمَنْحَرٌ ۔ قَالَ یَعْقُوبُ : أُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ عِنْدَ أَہْلِ بَلَدِہِ الْمَدِینَۃِ ثِقَۃٌ مَأْمُونٌ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابوداود ۹۳۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٢٢٩ ) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمام عرفہ وقوف کی جگہ ہے اور تمام مزدلفہ وقوف کی جگہ ہے اور تمام منیٰ قربانی گاہ ہے اور مکہ کی گلیاں اور راستے بھی قربانی کی جگہ ہیں۔

10234

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10234

Sahih

(۱۰۲۳۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِیسَی حَدَّثَنَا أَبُو حُذَیْفَۃَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ عَطَائٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : مَنَاحِرُ الْبُدْنِ بِمَکَّۃَ وَلَکِنَّہَا نُزِّہَتْ عَنِ الدِّمَائِ وَمِنًی مِنْ مَکَّۃَ۔ [صحیح لغیرہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٢٣٠ ) حضرت عطاء ابن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ اونٹ کو نحر کرنے کی جگہ مکہ ہے، لیکن اس کو خونوں سے پاک کردیا گیا ہے اور منیٰ بھی مکہ ہی سے ہے۔

10235

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10235

Sahih

(۱۰۲۳۱) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی الْمَعْرُوفِ الْفَقِیہُ الْمِہْرَجَانِیُّ بِہَا حَدَّثَنَا أَبُو سَہْلٍ : بِشْرُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ نَصْرٍ الْحَذَّائُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْمَدِینِیِّ أَبُو الْحَسَنِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ حَدَّثَنِی عَطَاء ٌ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : إِنَّمَا الْمَنْحَرُ بِمَکَّۃَ وَلَکِنَّ نُزِّہَتْ عَنِ الدِّمَائِ قَالَ : ابْنُ عَبَّاسٍ الْقَائِلُ وَمَکَّۃُ مِنْ مِنًی۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٢٣١) عطاء حضرت ابن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ نحر کی جگہ تو مکہ ہے لیکن اس کو خونوں سے پاک گیا ہے اور ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ مکہ بھی منیٰ سے ہے۔

10236

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10236

Sahih

(۱۰۲۳۲) قَالَ وَحَدَّثَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ قَالَ حَدَّثَنِی عَطَاء ٌ : أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ کَانَ یَنْحَرُ بِمَکَّۃَ وَأَنَّ ابْنَ عُمَرَ لَمْ یَکُنْ یَنْحَرُ بِمَکَّۃَ کَانَ یَنْحَرُ بِمِنًی۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٢٣٢ ) عطاء بیان کرتے ہیں کہ ابن عباس (رض) مکہ میں اونٹ کو نحر کرتے لیکن ابن عمر (رض) مکہ میں نحر نہ کرتے بلکہ منیٰ میں کیا کرتے تھے۔

10237

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10237

Sahih

(۱۰۲۳۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ أَخْبَرَنَا أَبُو سَہْلٍ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ حَدَّثَنَا عَلِیٌّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ یَنْحَرُ بِالْمَنْحَرِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٢٣٣ ) نافع فرماتے ہیں کہ ابن عمر (رض) نحر کی جگہ پر ہی نحر کرتے یعنی منیٰ میں قربانی کرتے۔

10238

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10238

Sahih

(۱۰۲۳۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ ہَانِئٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی طَالِبٍ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ بِمِثْلِہِ۔ قَالَ عُبَیْدُ اللَّہِ یَعْنِی مَنْحَرَ النَّبِیِّ -ﷺ- رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ۔ وَقَدْ رُوِّینَا فِیمَا مَضَی عَنْ عَبْدِ اللَّہِ الْعُمَرِیِّ عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ یَنْحَرُ بِمَکَّۃَ عِنْدَ الْمَرْوَۃِ وَیَنْحَرُ بِمِنًی عِنْدَ الْمَنْحَرِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٢٣٤ ) عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے نحر کی جگہ ہی قربانی کرتے۔ (ب) نافع فرماتے ہیں کہ ابن عمر (رض) مکہ میں قربانی کو نحر کرتے مروہ کے نزدیک اور منیٰ میں نحر کرتے قربان گاہ کے پاس۔

10239

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10239

Sahih

(۱۰۲۳۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ وَأَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ قَالاَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَخْبَرَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَابِرٍ فِی صِفَۃِ حَجِّ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : ثُمَّ انْصَرَفَ إِلَی الْمَنْحَرِ فَنَحَرَ ثَلاَثًا وَسِتِّینَ بَدَنَۃً وَأَعْطَی عَلِیًّا فَنَحَرَ مَا غَبَرَ وَأَشْرَکَہُ فِی ہَدْیِہِ ثُمَّ أَمَرَ مِنْ کُلِّ بَدَنَۃٍ بِبَضْعَۃٍ فَجُعِلَتْ فِی قِدْرٍ فَطُبِخَتْ فَأَکَلاَ مِنْ لَحْمِہَا وَشَرِبَا مِنْ مَرَقِہَا ثُمَّ أَفَاضَ إِلَی الْبَیْتِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ وَغَیْرِہِ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۲۱۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٢٣٥ ) حضرت جابر (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حج کے بارے میں بیان فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) قربان گاہ کی طرف گئے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ٦٣ اونٹ نحر کیے اور باقی حضرت علی (رض) کو عطا کیے وہ حضرت علی (رض) نے نحر کیے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کو اپنی ہدی میں شریک کیا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہر قربانی سے گوشت کا ٹکڑا لانے کا حکم دیا، اسے ایک ہنڈیا میں ڈال کر پکایا گیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے گوشت کھایا اور شوربہ پیا۔ پھر گھر چلے گئے۔