Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 2128

کتاب الحج

حج میں استثناکا بیان

21 hadiths in this chapter

10107

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10107

Sahih

(۱۰۱۰۳) أَخْبَرَنَاہُ أَبُوبَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُالْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاَئِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- مَرَّ بِضُبَاعَۃَ وَہِیَ شَاکِیَۃٌ فَقَالَ: أَتُرِیدِینَ الْحَجَّ۔ قَالَتْ: نَعَمْ قَالَ: فَحُجِّی وَاشْتَرِطِی وَقُولِی اللَّہُمَّ مَحِلِّی حَیْثُ حَبَسْتَنِی۔ وَصَلَہُ عَبْدُ الْجَبَّارِ وَہُوَ ثِقَۃٌ عَنْ سُفْیَانَ وَأَرْسَلَہُ غَیْرُہُ وَقَدْ وَصَلَہُ أَبُو أُسَامَۃَ : حَمَّادُ بْنُ أُسَامَۃَ وَمَعْمَرُ بْنُ رَاشِدٍ عَنْ ہِشَامٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ وَمَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ۔ [صحیح۔ اخرجہ الدارقطنی ۲/ ۲۱۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١٠٣) ہشام بن عروہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ضباعۃ بنت زبیر کے پاس گزرے اور وہ بیمار تھی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا آپ حج کا ارادہ رکھتیں ہیں ؟ اس نے کہا : ہاں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو حج کر اور شرط لگا اور کہہ : اے اللہ ! میرے حلال ہونے کی جگہ وہی ہے جہاں تو مجھے روک دے۔

10108

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10108

Sahih

(۱۰۱۰۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنِی الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو کُرَیْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ عَنْ ہِشَامٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : دَخَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَلَی ضُبَاعَۃَ بِنْتِ الزُّبَیْرِ فَقَالَ لَہَا : أَرَدْتِ الْحَجَّ ۔ قَالَتْ : وَاللَّہِ مَا أَجِدُنِی إِلاَّ وَجِعَۃً۔فَقَالَ لَہَا : حُجِّی وَاشْتَرِطِی وَقُولِی اللَّہُمَّ مَحِلِّی حَیْثُ حَبَسْتَنِی ۔ وَکَانَتْ تَحْتَ الْمِقْدَادِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی کُرَیْبٍ وَرَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنْ عُبَیْدِ بْنِ إِسْمَاعِیلَ عَنْ أَبِی أُسَامَۃَ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۴۸۰۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١٠٤) ہشام اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ضباعہ بنت زبیر کے پاس گئے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تو حج کا ارادہ رکھتی ہے ؟ وہ کہنے لگی : مجھے تکلیف ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو حج کر اور شرط لگا اور کہہ : اے اللہ :(میرے حلال ہونے کی وہی جگہ ہوگی جہاں تو نے مجھے روک دیا اور یہ مقداد کے نکاح میں تھیں۔

10109

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10109

Sahih

(۱۰۱۰۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ : دَخَلَ النَّبِیُّ -ﷺ- عَلَی ضُبَاعَۃَ بِنْتِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَقَالَتْ : إِنِّی أُرِیدُ الْحَجَّ وَأَنَا شَاکِیَۃٌ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : حُجِّی وَاشْتَرِطِی أَنَّ مَحِلِّی حَیْثُ حَبَسْتَنِی ۔ [صحیح۔ انطر ما قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١٠٥) عروہ حضرت عائشہ (رض) سے فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ضباعۃ بنت زبیر کے پاس گئے۔ اس نے کہا : میں حج کا ارادہ رکھتی ہوں، لیکن بیمار ہوں۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو حج کر اور شرط لگا کہ میرے حلال ہونے کی جگہ وہی ہوگی جہاں تو نے مجھے روک دیا۔ یعنی میں وہاں احرام کھول دوں گی۔

10110

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10110

Zaeef

(۱۰۱۰۶) قَالَ وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ مِثْلَہُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ بْنِ حُمَیْدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١٠٦) خالی

10111

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10111

Sahih

(۱۰۱۰۷) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ وَأَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْرَقِیُّ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ أَخْبَرَنِی أَبُو الزُّبَیْرِ أَنَّہُ سَمِعَ طَاوُسًا وَعِکْرِمَۃَ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ یُخْبِرَانِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : جَائَ تْ ضُبَاعَۃُ بِنْتُ الزُّبَیْرِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنِّی امْرَأَۃٌ ثَقِیلَۃٌ وَأُرِیدُ الْحَجَّ فَکَیْفَ تَأْمُرُنِی أُہِلُّ؟ قَالَ : أَہِلِّی وَاشْتَرِطِی أَنَّ مَحِلِّی حَیْثُ حَبَسْتَنِی ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم ۱۲۰۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١٠٧) ابن عباس کے غلام طاؤس اور عکرمہ ابن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ضباعۃ بنت زبیر بن عبدالمطلب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی، اس نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میں بھاری بھر کم عورت ہوں اور میں حج کا ارادہ رکھتی ہوں، پھر میں کیسے احرام باندھوں۔ نیت کیا کروں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو احرام باندھ اور شرط لگا کہ میرے حلال ہونے کی جگہ وہی ہوگی جہاں تو نے مجھے روک دیا۔

10112

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10112

Sahih

(۱۰۱۰۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ الْبُرْسَانِیُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ أَخْبَرَنِی أَبُو الزُّبَیْرِ أَنَّہُ سَمِعَ طَاوُسًا وَعِکْرِمَۃَ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ یُخْبِرَانِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ ضُبَاعَۃَ أَتَتْ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَتْ : إِنِّی امْرَأَۃٌ ثَقِیلَۃٌ وَإِنِّی أُرِیدُ الْحَجَّ فَمَا تَأْمُرُنِی قَالَ : أَہِلِّی بِالْحَجِّ وَاشْتَرِطِی أَنَّ مَحِلِّی حَیْثُ تَحْبِسَنِی ۔ فَأَدْرَکَتْہُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ وَأَخْرَجَہُ أَیْضًا مِنْ حَدِیثِ عَبْدِ الْوَہَّابِ بْنِ عَبْدِ الْمَجِیدِ وَأَبِی عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١٠٨) طاؤس اور عکرمہ جو ابن عباس کا غلام ہے دونوں ابن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ضباعۃ بنت زبیر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی، کہنے لگی : میں زیادہ بھاری عورت ہوں اور میں حج کا ارادہ رکھتی ہوں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مجھے کیا حکم دیتے ہیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حج کا احرام باندھو اور شرط لگا لو کہ میں وہیں احرام کھول دوں گی جہاں تو نے مجھے روک دیا۔

10113

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10113

Sahih

(۱۰۱۰۹) وَحَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا حَبِیبُ بْنُ یَزِیدَ عَنْ عَمْرِو بْنِ ہَرِمٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ وَعِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- أَمَرَ ضُبَاعَۃَ بِنْتَ الزُّبَیْرِ أَنْ تَشْتَرِطَ فِی الْحَجِّ فَفَعَلَتْ ذَاکَ عَنْ أَمْرِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ ہَارُونَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ أَبِی دَاوُدَ الطَّیَالِسِیِّ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۲۰۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١٠٩) عکرمہ ابن عباس سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ضباعۃ بنت زبیر کو حکم دیا کہ تو حج میں شرط لگا تو اس نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم سے ایسا ہی کیا۔

10114

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10114

Sahih

(۱۰۱۱۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الرِّیَاحِیُّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ بْنُ حُسَیْنٍ عَنْ أَبِی بِشْرٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- دَخَلَ عَلَی ضُبَاعَۃَ بِنْتِ الزُّبَیْرِ وَہِی تُرِیدُ الْحَجَّ فَقَالَ لَہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : اشْتَرِطِی عِنْدَ إِحْرَامِکِ مَحِلِّی حَیْثُ حَبَسْتَنِی فَإِنَّ ذَلِکَ لَکِ ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١١٠) عکرمہ ابن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ضباعۃ بنت زبیر کے پاس آئے اور وہ حج کا ارادہ رکھتی تھی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو اپنے احرام کے وقت یہ شرط لگانا کہ میرے احرام کھولنے کی وہی جگہ ہوگی جہاں تو نے مجھے روک دیا کہ یہ تیرے لیے ہے۔

10115

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10115

Sahih

(۱۰۱۱۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ الْخَزَّازُ حَدَّثَنَا یَحْیَی الْحِمَّانِیُّ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ حَدَّثَنَا ہِلاَلُ بْنُ خَبَّابٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَتْ ضُبَاعَۃُ بِنْتُ الزُّبَیْرِ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنِّی أُرِیدُ الْحَجَّ أَفَأَشْتَرِطُ قَالَ : نَعَمْ فَاشْتَرِطِی ۔ قَالَتْ : فَما أَقُولُ قَالَ قُولِی : لَبَّیْکَ اللَّہُمَّ لَبَّیْکَ مَحِلِّی مِنَ الأَرْضِ حَیْثُ حَبَسْتَنِی۔ قَالَ وَحَدَّثَنَا عَبَّادٌ عَنِ الْحَجَّاجِ الصَّوَّافِ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- نَحْوَہُ۔ رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ فِی کِتَابِ السُّنَنِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ عَنْ عَبَّادِ بْنِ الْعَوَّامِ بِالإِسْنَادِ الأَوَّلِ دُونَ الثَّانِی۔ [صحیح۔ اخرجہ ابوداود ۱۷۷۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١١١) عکرمہ ابن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ضباعۃ بنت زبیر نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں حج کا ارادہ رکھتی ہوں کیا میں شرط لگاؤں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : شرط لگا۔ اس نے کہا : میں کیا کہوں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو کہہ ! اے اللہ ! میں حاضر ہوں ، اے اللہ ! میں حاضر ہوں، میرے احرام کھولنے کی جگہ جہاں تو مجھے روک لے۔

10116

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10116

Sahih

(۱۰۱۱۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنِی أَبُو عَمْرِو بْنُ أَبِی جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَرِیرٍ الطَّبَرِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِیعٍ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْورُّوذِیُّ حَدَّثَنَا إِسْرَائِیلُ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ لِضُبَاعَۃَ : حُجِّی وَاشْتَرِطِی أَنَّ مَحِلِّی حَیْثُ حَبَسْتَنِی ۔ قَالَ أَبُو عَمْرٍو حَدَّثَنَاہُ أَبُو الْعَبَّاسِ السَّرَّاجُ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ مَنِیعٍ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١١٢) عکرمہ، ابن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ضباعۃ سے کہا : حج کر اور شرط لگا کہ میرے احرام کھولنے کی جگہ جہاں تو مجھے روک دے۔

10117

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10117

Sahih

(۱۰۱۱۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الشَّیْبَانِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَہْلٍ وَإِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی طَالِبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِیُّ حَدَّثَنَا رَبَاحُ بْنُ أَبِی مَعْرُوفٍ الْمَکِّیُّ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَمَرَ ضُبَاعَۃَ: أَنْ حُجِّی وَاشْتَرِطِی أَنَّ مَحِلِّی حَیْثُ تَحْبِسُنِی۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ وَغَیْرِہِ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۲۰۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١١٣) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ضباعہ کو حکم دیا کہ تو حج کر اور کہہ : میرے احرام کھولنے کی جگہ وہی ہوگی جہاں تو مجھے روک دے۔

10118

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10118

Zaeef

(۱۰۱۱۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ یَحْیَی الأَدَمِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو قِلاَبَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ لِضُبَاعَۃَ : حُجِّی وَاشْتَرِطِی أَنَّ مَحِلِّی حَیْثُ حَبَسْتَنِی ۔ کَذَا قَالَ عَنْ جَابِرٍ۔ [منکر]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١١٤) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ضباعۃ سے کہا : تو حج کر اور شرط لگا کہ میرے احرام کھولنے کی وہی جگہ ہوگی جہاں تو مجھے روک دے۔

10119

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10119

Zaeef

(۱۰۱۱۵) وَأَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ لِضُبَاعَۃَ بِنْتِ الزُّبَیْرِ : حُجِّی وَاشْتَرِطِی أَنَّ مَحِلِّی حَیْثُ حَبَسْتَنِی ۔ [منکر]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١١٥) حضرت جابر (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ضباعۃ بنت زبیر سے کہا کہ تو حج کر اور شرط لگا کر میرے احرام کھولنے کی جگہ وہی ہوگی جہاں تو نے مجھے روک دیا۔

10120

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10120

Sahih

(۱۰۱۱۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِیرٍ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ کَثِیرٍ عَنْ حُمَیْدٍ الطَّوِیلِ عَنْ زَیْنَبَ بِنْتِ نَبِیطٍ امْرَأَۃِ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ ضُبَاعَۃَ بِنْتِ الزُّبَیْرِ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ لَہَا : حُجِّی وَاشْتَرِطِی ۔ [صحیح۔ اخرجہ البرانی فی الکبیر ۸۴۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١١٦) زینب بنت نبی ط جو انس بن مالک کی بیوی ہیں، ضباعۃ بنت زبیر سے نقل فرماتی ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو کہا کہ حج کر اور شرط لگا۔

10121

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10121

Sahih

(۱۰۱۱۷) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ جَعْفَرٍ الْعَطَّارُ الْحِیرِیُّ وَکَتَبَہُ لِی بِخَطِّہِ حَدَّثَنَا الإِمَامُ أَبُو سَہْلٍ : مُحَمَّدُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَیْمَۃَ حَدَّثَنَا عِصَامُ بْنُ رَوَّادِ بْنِ الْجَرَّاحِ حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ عَنْ ضُبَاعَۃَ بِنْتِ الزُّبَیْرِ قَالَ قَالَتْ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنِّی أُرِیدُ الْحَجَّ فَکَیْفَ أُہِلُّ بِالْحَجِّ؟ قَالَ قَوْلِی : اللَّہُمَّ إِنِّی أُہِلُّ بِالْحَجِّ إِنْ أَذِنْتَ لِی بِہِ وَأَعَنْتَنِی عَلَیْہِ وَیَسَّرْتَہُ لِی وَإِنْ حَبَسْتَنِی فَعُمَرَۃٌ وَإِنْ حَبَسْتَنِی عَنْہُمَا جَمِیعًا فَمَحِلِّی حَیْثُ حَبَسْتَنِی ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١١٧) سعید بن مسیب حضرت ضباعۃ بنت زبیر سے نقل فرماتے ہیں کہ اس نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں حج کا ارادہ رکھتی ہوں، میں حج کا احرام کیسے باندھوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو کہہ، اے اللہ ! میں حج کا احرام باندھتی ہوں، اگر تو مجھے اس کی اجازت دے اور تو میری مدد کرے اس پر اور میرے لیے آسان کر دے۔ اگر تو نے مجھے روک لیا تو عمدہ ہے۔ اگر تو نے مجھے حج و عمرہ سے روک لیا تو میرے احرام کھولنے کی وہ ہوگی جہاں تو نے مجھے روک لیا۔

10122

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10122

Sahih

(۱۰۱۱۸) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ قَالَ قَالَ الشَّافِعِیُّ حِکَایَۃً عَنِ ابْنِ مَہْدِیٍّ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ عَبْدِ الأَعْلَی عَنْ سُوَیْدِ بْنِ غَفَلَۃَ قَالَ قَالَ لِی عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : یَا أَبَا أُمَیَّۃَ حُجَّ وَاشْتَرِطْ فَإِنَّ لَکَ مَا اشْتَرَطْتَ وَلِلَّہِ عَلَیْکَ مَا اشْتَرَطْتَ۔ [صحیح۔ اخرجہ الشافعی فی الام ۷/ ۴۰۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١١٨) سوید بن غفلہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے مجھے کہا : اے ابو امیہ ! حج کر اور شرط لگا۔ تیرے لیے وہ جو تو نے شرط لگائی اور اللہ کے لیے تیرے ذمہ وہ جو تو شرط کرچکا۔

10123

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10123

Zaeef

(۱۰۱۱۹) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ عَمِیرَۃَ بْنِ زِیَادٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ یَعْنِی ابْنَ مَسْعُودٍ قَالَ : حُجَّ وَاشْتَرِطْ وَقُلْ : اللَّہُمَّ الْحَجَّ أَرَدْتُ وَلَہُ عَمَدْتُ فَإِنْ تَیَسَّرَ وَإِلاَ فَعُمْرَۃً۔ [ضعیف۔ اخرجہ بیماری فی الکبیر ۶۹۱۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١١٩) عمیرہ بن زیاد حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے کہا : حج کر اور شرط لگا اور کہہ : اے اللہ ! میں نے حج کا ارادہ اور قصد کیا ہے، اگر تو آسانی کرے وگرنہ عمرہ۔

10124

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10124

Sahih

(۱۰۱۲۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ وَأَبُو سَعِیدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا سُرَیْجٌ أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِی الزِّنَادِ عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ أَبِی عَلْقَمَۃَ عَنْ أُمِّہِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا أَنَّہَا کَانَتْ تَقُولُ : اسْتَثْنُوا فِی الْحَجِّ اللَّہُمَّ الْحَجَّ أَرَدْتُ وَلَہُ عَمَدْتُ فَإِنْ تَمَمْتَہُ فَہُوَ حَجٌّ وَإِلاَ فَہِیَ عُمْرَۃٌ وَکَانَتْ تَسْتَثْنِی وَتَأْمُرُ مَنْ مَعَہَا أَنْ یَسْتَثْنُوا۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١٢٠) علقمہ بن ابی علقمہ اپنی والدہ سے نقل فرماتے ہیں اور وہ حضرت عائشہ (رض) سے کہ آپ نے فرمایا : تم حج میں استثناء کرلو کہ اے اللہ ! میں حج کا ارادہ رکھتی ہوں ، اس کا قصد بھی میں نے کیا ہے اگر تو اس کو پورا کرے تو یہ حج ہے، وگرنہ عمرہ ۔ وہ بذات خود تو استثناء کرتی تھیں اور جو اس کے ساتھ ہو اس کو بھی استثناء کا کہتی تھیں۔ [صحیح لغیرہ ]

10125

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10125

Sahih

(۱۰۱۲۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ قَالَتْ لِی عَائِشَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا : ہَلْ تَسْتَثْنِی إِذَا حَجَجْتَ؟ فَقُلْتُ لَہَا : مَاذَا أَقُولُ فَقَالَتْ : قُلِ اللَّہُمَّ الْحَجَّ أَرَدْتُ وَلَہُ عَمَدْتُ فَإِنْ یَسَّرْتَہُ فَہُوَ الْحَجُّ وَإِنْ حَبَسَنِی حَابِسٌ فَہُوَ عُمْرَۃٌ۔ [صحیح۔ اخرجہ الشافعی ۵۷۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١٢١) ہشام بن عروہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) نے مجھے کہا : کیا آپ استثناء کرتے ہیں، جب حج کرتے ہو ؟ میں نے ان سے کہا : میں کیا کہوں، فرماتی ہیں : تو کہہ : اے اللہ ! میں نے حج کا ارادہ اور اس کا قصد کیا ہے، اگر تو اس کو آسان بنا دے تو یہ حج اگر کسی روکنے والے نے روک لیا تو پھر عمرہ ہے۔

10126

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10126

Zaeef

(۱۰۱۲۲) وَرُوِّینَا عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ بْنِ أَبِی سَلَمَۃَ قَالَ : کَانَتْ أُمُّ سَلَمَۃَ زَوْجُ النَّبِیِّ -ﷺ- تَأْمُرُنَا إِذَا حَجَجْنَا بِالاِشْتِرَاطِ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْفَارِسِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَیْمَانَ بْنِ فَارِسٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الْبُخَارِیُّ حَدَّثَنِی عُبَیْدُ بْنُ یَعِیشَ حَدَّثَنَا یُونُسُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ بْنِ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِیہِ فَذَکَرَہُ۔ [ضعیف۔ اخرجہ البخاری فی تاریخہ ۱/۱۷۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١٢٢) محمد بن عمر بن ابی سلمہ فرماتے ہیں کہ ام سلمہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیوی ہمیں حکم دیتیں کہ جب ہم حج کریں تو شرط لگائیں۔

10127

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10127

Sahih

(۱۰۱۲۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی یُونُسُ بْنُ یَزِیدَ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سَالِمٍ قَالَ : کَانَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یُنْکِرُ الاِشْتِرَاطَ فِی الْحَجِّ وَیَقُولُ : أَلَیْسَ حَسْبُکُمْ سَنَۃَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- إِنْ حُبِسَ أَحَدُکُمْ عَنِ الْحَجِّ طَافَ بِالْبَیْتِ وَبِالصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ ثُمَّ حَلَّ مِنْ کُلِّ شَیْئٍ حَتَّی حَجَّ عَامًا قَابِلاً وَیُہْدِی أَوْ یَصُومُ إِنْ لَمْ یَجِدْ۔ قَالَ یُونُسُ قَالَ رَبِیعَۃُ : لاَ نَعْلَمُ شَرْطًا یَجُوزُ فِی إِحْرَامٍ۔ [صحیح۔ بخاری۱۷۱۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠١٢٣) سالم فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر (رض) حج میں شرط کا انکار کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ کیا تمہیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت کافی نہیں ہے، اگر کوئی حج سے روک دیا جائے تو وہ بیت اللہ کا طواف اور صفا ومروہ کی سعی کرے۔ پھر وہ ہر چیز سے حلال ہوگیا۔ پھر وہ آئندہ سال حج کرے اور قربانی دے، اگر قربانی نہ ہو تو روزے رکھے۔ یونس اور ربیعہ کہتے ہیں کہ ہم نہیں جانتے کہ کوئی شرط احرام میں جائز ہو۔