Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 2122

کتاب الحج

محرم اور غیر محرم کا چیونٹی کو مارنا مکروہ ہے اسی طرح وہ اشیاء جن کا نقصان نہ ہو اور ان کا گوشت بھی نہ کھایا جاتا ہو

6 hadiths in this chapter

10073

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10073

Sahih

(۱۰۰۶۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ہَمَّامِ بْنِ مُنَبِّہٍ قَالَ ہَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو ہُرَیْرَۃَ قَالَ وَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : نَزَلَ نَبِیٌّ مِنَ الأَنْبِیَائِ تَحْتَ شَجَرَۃٍ فَلَدَغَتْہُ نَمْلَۃٌ فَأَمَرَ بِجِہَازِہِ فَأُخْرِجَ مِنْ تَحْتِہَا وَأَمَرَ بِہَا فَأُحْرِقَتْ فِی النَّارِ فَأَوْحَی اللَّہُ إِلَیْہِ فَہَلاَّ نَمْلَۃً وَاحِدَۃً ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٠٦٩) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کسی نبی نے ایک درخت کے نیچے پڑاؤ کیا تو ایک چیونٹی نے ان کو کاٹ لیا۔ انھوں نے تیاری کا حکم دیا، ان کے نیچے سے نکالی گئی تو ان کو آگ میں جلا دیا۔ اللہ نے ان کی طرف وحی کی کہ آپ نے صرف ایک چیونٹی کو ہلاک کیوں نہ کیا۔ [صحیح۔ مسلم ٢٢٤١)

10074

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10074

Sahih

(۱۰۰۷۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُتْبَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- نَہَی عَنْ قَتْلِ أَرْبَعٍ مِنَ الدَّوَابِّ : النَّمْلَۃِ وَالنَّحْلَۃِ وَالْہُدْہُدِ وَالصُّرَدِ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابوداود ۵۲۶۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٠٧٠) حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے چار جانوروں کو قتل کرنے سے منع کیا ہے : 1 چیونٹی 2 شہد کی مکھی 3 ہد ہد 4 چڑیا، ممولہ۔

10075

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10075

Sahih

(۱۰۰۷۱) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدِ بْنُ بِلاَلٍ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْمِصْرِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ حَدَّثَنِی مَالِکٌ ح وَأَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ عَنْ مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : عُذِّبَتِ امْرَأَۃٌ فِی ہِرَّۃٍ حَبَسَتْہَا حَتَّی مَاتَتْ جُوعًا فَدَخَلَتِ النَّارَ ۔ قَالَ فَقَالَ وَاللَّہُ أَعْلَمُ : لَمْ تَطْعَمْہَا وَلَمْ تَسْقِہَا حِینَ حَبَسَتْہَا وَلَمْ تُرْسِلْہَا فَتَأْکُلَ مِنْ خَشَاشِ الأَرْضِ ۔ وَفِی رِوَایَۃِ ابْنِ وَہْبٍ : فَدَخَلَتْ فِیہَا النَّارَ ۔ وَیُقَالُ لَہَا وَاللَّہُ أَعْلَمُ : لاَ أَنْتِ أَطْعَمْتِیہَا وَسَقَیْتِیہَا حِینَ حَبَسْتِہَا وَلاَ أَنْتِ أَرْسَلْتِیہَا فَتَأْکُلَ مِنْ خَشَاشِ الأَرْضِ حَتَّی مَاتَتْ جُوعًا۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی أُوَیْسٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ مَعْنِ بْنِ عِیسَی عَنْ مَالِکٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۲۲۳۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٠٧١) ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایک عورت کو ایک بلی کی وجہ سے عذاب دیا گیا، اس نے بلی کو بند رکھا جو بھوک کی وجہ سے مرگئی۔ وہ عورت جہنم میں داخل ہوئی۔ راوی کہتے ہیں کہ اللہ خوب جانتا ہے کہ اس نے بلی کو نہ کھلایا، پلایا اور نہ ہی چھوڑا تاکہ وہ زمین کے کیڑے مکوڑے ہی کھا لیتی۔ ابن وہب کی روایت میں ہے کہ وہ عورت جہنم میں داخل ہوئی اور اس سے کہا جاتا تھا کہ نہ تو نے اس بلی کو نہ کھلایا، نہ پلایا جس وقت تو نے اس کو بند کیا یا باندھا تھا اور نہ ہی اس کو چھوڑا تاکہ وہ حشرات الارض ہی کھا لیتی اور وہ بھوکی مرگئی۔

10076

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10076

Sahih

(۱۰۰۷۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ مَحْمُوَیْہِ الْعَسْکَرِیُّ بِالأَہْوَازِ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَلاَنِسِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ ثَابِتٍ عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ زِیَادِ بْنِ عِلاَقَۃَ عَنْ عَمِّہِ قُطْبَۃَ وَعَنْ زِیَادِ بْنِ فِیَاضٍ عَنْ أَبِی عِیَاضٍ أَنَّہُمَا قَالاَ : کَانَ یُکْرَہُ أَنْ یَقْتُلَ الرَّجُلُ مَا لاَ یَضُرُّہُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٠٧٢) زیاد بن فیاض ابوعیاض سے نقل فرماتے ہیں کہ جو چیز آدمی کو نقصان نہ دے اس کو قتل کرنا مکروہ ہے۔

10077

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10077

Sahih

(۱۰۰۷۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ السَّرَّاجُ حَدَّثَنَا مُطَیَّنُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ ثَابِتٍ وَأَبِی عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ زِیَادِ بْنِ عِلاَقَۃَ عَنْ عَمِّہِ قَالَ : کَانَ یُکْرَہُ أَنْ یَقْتُلَ الرَّجُلُ مَا لاَ یَضُرُّہُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٠٧٣) زیادہ بن علاقہ اپنے چچا سے نقل فرماتے ہیں کہ یہ ناپسندیدہ عمل ہے کہ جو چیز آدمی کو نقصان نہ دے اس کو قتل کرے۔

10078

Sunan Al Kubra Bayhaqi #10078

Sahih

(۱۰۰۷۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِی إِیَاسٍ حَدَّثَنَا وَرْقَائُ عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ عَنْ مُجَاہِدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی لَیْلَی عَنْ کَعْبِ بْنِ عُجْرَۃَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- رَآہُ وَالْقَمْلُ یَسْقُطُ عَلَی وَجْہِہِ فَقَالَ لَہُ : أَیُؤْذِیکَ ہَوَامُّکَ ۔ قَالَ : نَعَمْ فَأَمَرَہُ أَنْ یَحْلِقَ قَالَ وَہُمْ بِالْحُدَیْبِیَۃِ لَمْ یَتَبَیَّنْ لَہُمْ أَنَّہُمْ یَحِلُّونَ بِہَا وَہُمْ عَلَی طَمَعٍ مِنْ دُخُولِ مَکَّۃَ فَأَنْزَل اللَّہُ الْفِدْیَۃَ وَأَمَرَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَنْ یُطْعِمَ فَرَقًا بَیْنَ سِتَّۃِ مَسَاکِینَ أَوْ صَوْمَ ثَلاَثَۃِ أَیَّامٍ أَوْ نُسُکَ شَاۃٍ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ عَنْ وَرْقَائَ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۷۲۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٠٠٧٤) کعب بن عجرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کعب بن عجرہ کو دیکھا کہ جوئیں ان کے سر سے چہرے پر گر رہی تھیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : کیا یہ تجھے تکلیف دیتی ہیں ؟ کعب کہنے لگے : ہاں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سر منڈانے کا حکم دے دیا۔ راوی کہتے ہیں کہ وہ حدیبیہ میں تھے، ان کے لیے وضاحت نہ کی گئی کہ اس کی وجہ سے وہ حلال ہوجائیں گے اور دخول مکہ کا بھی طمع تھا۔ اللہ نے فدیہ نازل کیا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک (فرق، سولہ رطل یا تین صاع ) کھانے کا چھ مسکینوں کو دینے کا حکم فرمایا۔ یا تین دن کے روزے رکھنے یا ایک بکری قربانی کرنے کا۔