Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 2048

کتاب الحج

ایامِ تشریق کے دوران امام کا منیٰ میں خطبہ دینا

3 hadiths in this chapter

9685

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9685

Sahih

(۹۶۸۰)أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاَئِ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ رَجُلَیْنِ مِنْ بَنِی بَکْرٍ قَالاَ : رَأَیْنَا رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ یَخْطُبُ بَیْنَ أَوْسَطِ أَیَّامِ التَّشْرِیقِ وَنَحْنُ عِنْدَ رَاحِلَتِہِ وَہِیَ خُطْبَۃُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ الَّتِی خَطَبَ بِمِنًی۔ [صحیح۔ ابوداؤد ۱۹۵۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٦٨٠) ابو نجیح بنی بکر کے دو آدمیوں سے روایت کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایام تشریق کے درمیان خطبہ دیتے ہوئے دیکھا ، جب کہ ہم آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سواری کے پاس تھے اور یہی وہ خطبہ ہے جو آپ نے منیٰ میں ارشاد فرمایا۔

9686

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9686

Zaeef

(۹۶۸۱)أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ : إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ : عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَۃَ النُّعْمَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو : إِسْمَاعِیلُ بْنُ نُجَیْدٍ السُّلَمِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو مُسْلِمٍ : إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْبَصْرِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ عَنْ رَبِیعَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حِصْنٍ الْغَنَوِیِّ حَدَّثَتْنِی سَرَّائُ بِنْتُ نَبْہَانَ وَکَانَتْ رَبَّۃَ بَیْتٍ فِی الْجَاہِلِیَّۃِ قَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ یَقُولُ فِی حَجَّۃِ الْوَدَاعِ : ہَلْ تَدْرُونَ أَیُّ یَوْمٍ ہَذَا؟ ۔ قَالَ وَہُوَ الْیَوْمُ الَّذِی یَدْعُونَ یَوْمَ الرُّئُ وسِ قَالُوا : اللَّہُ وَرَسُولُہُ أَعْلَمُ قَالَ : ہَذَا أَوْسَطُ أَیَّامِ التَّشْرِیقِ ہَلْ تَدْرُونَ أَیُّ بَلَدٍ ہَذَا؟ ۔ قَالُوا : اللَّہُ وَرَسُولُہُ أَعْلَمُ۔ قَالَ : ہَذَا الْمَشْعَرُ الْحَرَامُ ۔ ثُمَّ قَالَ : إِنِّی لاَ أَدْرِی لَعَلِّی لاَ أَلْقَاکُمْ بَعْدَ ہَذَا أَلاَ وَإِنَّ دِمَائَ کُمْ وَأَمْوَالَکُمْ وَأَعْرَاضَکُمْ عَلَیْکُمْ حَرَامٌ کَحُرْمَۃِ یَوْمِکُمْ ہَذَا فِی بَلَدِکُمْ ہَذَا حَتَّی تَلْقَوْا رَبَّکُمْ فَیَسْأَلَکُمْ عَنْ أَعْمَالِکُمْ أَلاَ فَلْیُبْلِغْ أَدْنَاکُمْ أَقْصَاکُمْ أَلاَ ہَلْ بَلَّغْتُ ۔ فَلَمَّا قَدِمْنَا الْمَدِینَۃَ لَمْ یَلْبَثْ إِلاَّ قَلِیلاً حَتَّی مَاتَ -ﷺ -۔ وَرَوَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ عَنْ أَبِی عَاصِمٍ بِہَذَا الإِسْنَادِ وَقَالَ قَالَتْ : خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ یَوْمَ الرُّئُ وسِ۔ [ضعیف۔ ابوداؤد ۱۹۵۳۔ ابن خزیمہ ۲۹۷۳۔ طبرانی کبیر ۷۷۷۔ طبرانی اوسط: ۲۴۳۰۔ ربیعہ مجہول الحال ہے]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٦٨١) سراء بنت نہبان فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حجۃ الوداع میں یہ کہتے ہوئے سنا : ” کیا تم جانتے ہو یہ کون سا ہے ؟ “ اور یہ وہ دن تھا جسے یوم الرؤس کہا جاتا تھا، لوگوں نے کہا : اللہ اور اس کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہی زیادہ جانتے ہیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” یہ ایام تشریق کا افضل دن ہے۔ کیا تم جانتے ہو یہ کون سا شہر ہے۔ “ انھوں نے کہا : اللہ اور اس کا رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہی زیادہ جانتے ہیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ مشعر حرام ہے ، پھر فرمایا : ” مجھے معلوم نہیں شاید میں تمہیں اس کے بعد مل سکوں یا نہ، خبردار ! تمہارے مال، خون اور عزتیں تم پر تمہارے اس شہر میں اس دن کی طرح حرام ہیں حتیٰ کہ تم اپنے رب سے جا ملو تو وہ تمہارے اعمال کے بارے میں تم سے سوال کرے گا، خبردار ! تمہارے قریب والے دور والے تک یہ بات پہنچا دیں، خبر دار ! کیا میں نے پہنچا دیا ہے ؟ “ جب ہم مدینہ پہنچے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کچھ ہی مدت بعد وفات پا گئے۔

9687

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9687

Zaeef

(۹۶۸۲)أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی حَامِدٍ الْمُقْرِئُ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو عَلِیٍّ : الْحَسَنُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ یَزِیدَ الْعَطَّارُ حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ أَخْبَرَنِی مُوسَی بْنُ عُبَیْدَۃَ الرَّبَذِیُّ أَخْبَرَنِی صَدَقَۃُ بْنُ یَسَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ : أُنْزِلَتْ ہَذِہِ السُّورَۃُ (إِذَا جَائَ نَصْرُ اللَّہِ وَالْفَتْحُ) عَلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ فِی وَسَطِ أَیَّامِ التَّشْرِیقِ وَعَرَفَ أَنَّہُ الْوَدَاعُ فَأَمَرَ بِرَاحِلَتِہِ الْقَصْوَائِ فَرُحِلَتْ لَہُ فَرَکِبَ فَوَقَفَ بِالْعَقَبَۃِ وَاجْتَمَعَ النَّاسُ فَقَالَ : یَا أَیُّہَا النَّاسُ ۔ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ فِی خُطْبَتِہِ۔ [ضعیف۔ عبد بن حمید فی المنتخب: ۸۵۸۔ موسی بن عبیدہ الربذی ضعیف ہے]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٦٨٢) ابن عمر (رض) فرماتے ہیں : جب یہ سورت ” اذا جاء نصر اللہ والفتح “ (جب اللہ کی مدد اور فتح آجائے) نازل ہوئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جان لیا کہ یہ الوداع ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی اونٹنی قصواء کا حکم دیا اس پر کجاوا کسا گیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سوار ہوئے عقبہ کے پاس ٹھہرے ، لوگ جمع ہوئے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے لوگو !۔۔۔ الخ