Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 2014

کتاب الحج

جس نے ان دونوں کے درمیان اونٹ بٹھانے کی مقدار کے برابر فرق کیا

2 hadiths in this chapter

9505

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9505

Sahih

(۹۵۰۰)أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ۔ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقُ الْقَاضِی حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ فِیمَا قَرَأَ عَلَی مَالِکٍ۔ (ح) وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ إِمْلاَئً حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ مُوسَی بْنِ عُقْبَۃَ عَنْ کُرَیْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ أَنَّہُ سَمِعَہُ یَقُولُ : دَفَعَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ مِنْ عَرَفَۃَ حَتَّی إِذَا کَانَ بِالشِّعْبِ نَزَلَ فَبَالَ ثُمَّ تَوَضَّأَ وَلَمْ یُسْبِغِ الْوُضُوئَ فَقُلْتُ لَہُ : الصَّلاَۃَ قَالَ : الصَّلاَۃُ أَمَامَکَ ۔ فَرَکِبَ فَلَمَّا جَائَ الْمُزْدَلِفَۃَ نَزَلَ فَتَوَضَّأَ فَأَسْبَغَ الْوُضُوئَ ثُمَّ أُقِیمَتِ الصَّلاَۃُ فَصَلَّی الْمَغْرِبَ ثُمَّ أَنَاخَ کُلُّ إِنْسَانٍ بَعِیرَہُ فِی مَنْزِلِہِ ثُمَّ أُقِیمَتِ الْعِشَائُ فَصَلاَّہَا وَلَمْ یُصَلِّ بَیْنَہُمَا شَیْئًا۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنِ الْقَعْنَبِیِّ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ [صحیح۔ بخاری ۱۳۹۔ مسلم ۱۲۸۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٥٠٠) اسامہ بن زید (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عرفہ سے لوٹے حتی کہ جب گھاٹی کے قریب پہنچے تو اترے اور پیشاب کیا، پھر وضو کیا لیکن اچھی طرح نہیں، میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کہا : نماز ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نماز تیرے آگے ہے۔ پھر آپ سوار ہوئے تو جب مزدلفہ آئے، اترے اور اچھی طرح سے وضو کیا پھر اقامت کہی گئی اور آپ نے مغرب پڑھائی ۔ پھر ہر کسی نے اپنے اونٹ کو اپنی اپنی جگہ پر بٹھایا، پھر عشا کی اقامت کہی گئی ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عشا پڑھائی اور ان دونوں کے درمیان کچھ نہ پڑھا۔

9506

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9506

Sahih

(۹۵۰۱)أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُونُسَ حَدَّثَنَا زُہَیْرٌ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عُقْبَۃَ أَخْبَرَنِی کُرَیْبٌ أَنَّہُ سَأَلَ أُسَامَۃَ بْنَ زَیْدٍ قُلْتُ : أَخْبِرْنِی کَیْفَ فَعَلْتُمْ أَوْ صَنَعْتُمْ عَشِیَّۃَ رَدِفْتَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ قَالَ : جِئْنَا الشِّعْبَ الَّذِی یُنِیخُ فِیہِ النَّاسُ لِلْمُعَرَّسِ فَأَنَاخَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ نَاقَتَہُ ثُمَّ بَال مَا قَالَ زُہَیْرٌ أَہْرَاقَ الْمَائَ ثُمَّ دَعَا بِالْوَضُوئِ فَتَوَضَّأَ وُضُوئً ا لَیْسَ بِالْبَالِغِ جِدًّا قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ الصَّلاَۃُ قَالَ : ((الصَّلاَۃُ أَمَامَکَ)) ۔ قَالَ فَرَکِبَ حَتَّی قَدِمْنَا الْمُزْدَلِفَۃَ فَأَقَامَ الْمَغْرِبَ ثُمَّ أَنَاخَ النَّاسُ فِی مَنَازِلِہِمْ وَلَمْ یَحُلُّوا حَتَّی أَقَامَ الْعِشَائَ فَصَلَّی ثُمَّ حَلَّ النَّاسُ قَالَ قُلْتُ : کَیْفَ فَعَلْتُمْ حِینَ أَصْبَحْتُمْ؟ قَالَ : رَدِفَہُ الْفَضْلُ وَانْطَلَقْتُ أَنَا فِی سُبَّاقِ قُرَیْشٍ عَلَی رِجْلَیَّ۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ عَنْ یَحْیَی بْنِ آدَمَ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ مُعَاوِیَۃَ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۲۸۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٥٠١) کریب کہتے ہیں کہ انھوں نے اسامہ بن زید (رض) سے پوچھا : مجھے بتاؤ جس رات تم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ردیف تھے اس دن تم نے کیسے کیا تھا ؟ کہتے ہیں : ہم اس گھاٹی سے آئے جس میں لوگ رات گزرانے کے لیے اونٹ بٹھاتے ہیں، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی اونٹنی بٹھائی، پھر پیشاب کیا ۔ پھر وضو کا پانی منگوایا اور ہلکا پھلکا وضو کیا۔ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! نماز، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نماز تیرے آگے ہے ، کہتے ہیں : پھر آپ سوار ہوئے حتیٰ کہ ہم مزدلفہ آئے، مغرب کی اقامت کہی گئی، پھر لوگوں نے اپنی اپنی جگہوں پر اونٹ بٹھائے اور ابھی انھوں نے کجاوے نہ کھولے تھے کہ عشا کی اقامت ہوگئی۔ پھر لوگ آزاد ہوگئے، میں نے کہا : تم نے صبح کیا کیا ؟ کہتے ہیں : فضل آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا ردیف بنا اور میں پیادہ قریش کے اگلے قافلے میں تھا۔