Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 2009

کتاب الحج

جس نے مازمین والے راستے پر چلنا پسند کیا ضب والے راستے کو چھوڑ کر اور مغرب کو عشا تک مؤخر کیا حتیٰ کہ مزدلفہ آپہنچا

3 hadiths in this chapter

9492

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9492

Sahih

(۹۴۸۷)أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الْحَرَشِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ جَعْفَرٍ۔ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنِی أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الصُّوفِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَیُّوبَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ جَعْفَرٍ أَخْبَرَنِی مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی حَرْمَلَۃَ عَنْ کُرَیْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : رَدِفْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ مِنْ عَرَفَاتٍ فَلَمَّا بَلَغَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ الشِّعْبَ الأَیْسَرَ الَّذِی دُونَ الْمُزْدَلِفَۃِ أَنَاخَ فَبَالَ ثُمَّ جَائَ فَصَبَبْتُ عَلَیْہِ الْوَضُوئَ فَتَوَضَّأَ وُضُوئً ا خَفِیفًا ثُمَّ قُلْتُ : الصَّلاَۃُ یَا رَسُولَ اللَّہِ فَقَالَ : ((الصَّلاَۃُ أَمَامَکَ)) ۔ فَرَکِبَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ حَتَّی أَتَی الْمُزْدَلِفَۃَ فَصَلَّی ثُمَّ رَدِفَ الْفَضْلُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ غَدَاۃَ جَمْعٍ قَالَ کُرَیْبٌ فَأَخْبَرَنِی ابْنُ عَبَّاسٍ عَنِ الْفَضْلِ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ لَمْ یَزَلْ یُلَبِّی حَتَّی رَمْی جَمْرَۃَ الْعَقَبَۃِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ عَنْ إِسْمَاعِیلَ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی وَیَحْیَی بْنِ أَیُّوبَ وَغَیْرِہِمَا۔ وَرَوَاہُ إِبْرَاہِیمُ بْنُ عُقْبَۃَ عَنْ کُرَیْبٍ فَقَالَ: الشِّعْبِ الَّذِی یَدْخُلُہُ الأُمَرَائُ ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۰۸۶۔ مسلم ۱۲۸۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٤٨٧) اسامہ بن زید فرماتے ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے عرفات سے سوار ہوا تو جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مزدلفہ سے پہلے جائیں گھاٹی پر پہنچے تو سواری کو بٹھا دیا اور پیشاب کیا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے تو میں نے آپ کو وضو کروایا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہلکا پھلکا وضو کیا۔ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! نماز، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نماز آپ کے آگے ہے، آپ سوار ہوئے حتیٰ کہ مزدلفہ آئے، نماز پڑھی۔ پھر جمع کی صبح کو فضل آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ردیف ہوئے، کریب کہتے ہیں : مجھے ابن عباس (رض) نے فضل سے روایت کرتے ہوئے بتایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تلبیہ کہتے رہے حتیٰ کہ جمرہ عقبہ کو مارا۔ شعب (گھاٹی) وہ جگہ ہے (جس میں) امراء داخل ہوتے ہیں۔

9493

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9493

Sahih

(۹۴۸۸) ۔أَخْبَرَنَاہ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو مُحَمَّدٍ : عُبَیْدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مَہْدِیٍّ الْقُشَیْرِیُّ لَفْظًا قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ بْنِ فَارِسٍ أَبُو مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ عُقْبَۃَ عَنْ کُرَیْبٍ عَنْ أُسَامَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : کُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ فَلَمَّا انْتَہَی إِلَی الشِّعْبِ الَّذِی یَدْخُلُہُ الأُمَرَائُ دَخَلَہُ فَدَعَا بِمَائٍ فَتَوَضَّأَ فَقُلْتُ : الصَّلاَۃُ فَقَالَ : ((الصَّلاَۃُ أَمَامَکَ))۔ فَلَمَّا أَتَی الْمُزْدَلِفَۃَ أَقَامَ فَصَلَّی الْمَغْرِبَ فَلَمْ یَحِلَّ آخِرُ النَّاسِ حَتَّی أَقَامَ الصَّلاَۃَ فَصَلَّی الْعِشَائَ ۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٤٨٨) اسامہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ تھا، جب آپ اس گھاٹی کے پاس پہنچے جس میں امراء داخل ہوتے ہیں تو وضو کا پانی منگوایا اور وضو کیا۔ میں نے کہا : نماز ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نماز تیرے آگے ہے۔ جب مزدلفہ آئے تو اقامت کہی اور مغرب کی نماز پڑھی ، ابھی آخری لوگ نہ پہنچے تھے کہ اقامت کہی اور عشا کی نماز پڑھی۔

9494

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9494

Sahih

(۹۴۸۹)وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْعَلَوِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شُعَیْبٍ الْبَزْمَہْرَانِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنِی إِبْرَاہِیمُ بْنُ طَہْمَانَ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ عُقْبَۃَ عَنْ کُرَیْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّہُ قَالَ : سَأَلْتُ أُسَامَۃَ بْنَ زَیْدٍ کَیْفَ صَنَعَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ حِینَ دَفَعَ مِنْ عَرَفَۃَ؟ فَقَالَ : دَفَعَ مِنْ عَرَفَۃَ حَتَّی إِذَا کَانَ عِنْدَ الشِّعْبِ عَدَلَ إِلَیْہِ فَنَزَلَ فَبَالَ فَأَتَیْتُہُ بِمَائٍ فَتَوَضَّأَ وُضُوئً ا خَفِیفًا فَقُلْتُ : أَلاَ تُصَلِّی فَقَالَ : ((الصَّلاَۃُ أَمَامَکَ))۔ ثُمَّ رَکِبَ حَتَّی أَتَی جَمْعًا وَنَزَل فَتَوَضَّأَ وُضُوئَ ہُ لِلصَّلاَۃِ ثُمَّ صَلَّی صَلاَۃَ الْمَغْرِبِ ثَلاَثَ رَکَعَاتٍ ثُمَّ صَلَّی صَلاَۃَ الْعِشَائِ رَکْعَتَیْنِ وَلَمْ یَکُنْ بَیْنَہُمَا سُبْحَۃٌ۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٤٨٩) کریب کہتے ہیں کہ میں نے اسامہ بن زید (رض) سے پوچھا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب عرفہ سے لوٹے تو انھوں نے کیسے کیا : تو انھوں نے کہا : عرفہ سے لوٹے حتیٰ کہ جب گھاٹی کے قریب آئے تو اس کی طرف مائل ہوئے ، اترے اور پیشاب کیا ، میں آپ کے پاس پانی لایا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہلکا سا وضو کیا تو میں نے کہا : کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز نہیں پڑھنی ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نماز تیرے آگے ہے، پھر سوار ہوئے حتیٰ کہ جمع میں پہنچے، اترے اور نماز کے لیے وضو کیا ۔ پھر مغرب کی نماز تین رکعتیں اور عشا کی نماز دو رکعتیں ادا کیں اور ان کے درمیان کوئی نوافل وغیرہ نہ پڑھے۔