Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 2005

کتاب الحج

افضل ترین دعا عرفہ کے دن کی ہے

3 hadiths in this chapter

9478

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9478

Sahih

(۹۴۷۳)أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ : عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ نُجَیْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْعَبْدِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ زِیَادِ بْنِ أَبِی زِیَادٍ مَوْلَی ابْنِ عَیَّاشٍ عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ کَرِیزٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ قَالَ : ((أَفْضَلُ الدُّعَائِ دُعَائُ یَوْمَ عَرَفَۃَ وَأَفْضَلُ مَا قُلْتُ أَنَا وَالنَّبِیُّونَ مَنْ قَبْلِی لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ)) ۔ ہَذَا مُرْسَلٌ وَقَدْ رُوِیَ عَنْ مَالِکٍ بِإِسْنَادٍ آخَرَ مُوَصَّلاً وَوَصْلُہُ ضَعِیفٌ۔ [حسن لغیرہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٤٧٣) طلحہ بن عبیداللہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : افضل ترین دعا عرفہ کے دن کی ہے اور افضل بات جو میں نے اور مجھ سے پہلے نبیوں نے کہی وہ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ ہے۔

9479

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9479

Zaeef

(۹۴۷۴)أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَجِیدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ عَنْ حُسَیْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الْہَاشِمِیِّ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ یَدْعُو بِعَرَفَۃَ یَدَاہُ إِلَی صَدْرِہِ کَاسْتِطْعَامِ الْمِسْکِینِ۔ [ضعیف۔ المعجم الاوسط للطبرانی ۲۸۹۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٤٧٤) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو عرفہ میں دیکھا ، آپ ہاتھ ایسی سینے کی طرف اٹھا کر دعا مانگ رہے تھے جیسے مسکین کھانا مانگتا ہے۔

9480

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9480

Zaeef

(۹۴۷۵)أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ أَبُو الشَّیْخِ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الدَّوْرَقِیُّ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ عُبَیْدَۃَ عَنْ أَخِیہِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُبَیْدَۃَ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ : ((أَکْثَرُ دُعَائِی وَدُعَائِ الأَنْبِیَائِ قَبْلِی بِعَرَفَۃَ لاَ إِلَہ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ اللَّہُمَّ اجْعَلْ فِی قَلْبِی نُورًا وَفِی سَمْعِی نُورًا وَفِی بَصَرِی نُورًا اللَّہُمَّ اشْرَحْ لِی صَدْرِی وَیَسِّرْ لِی أَمْرِی وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ وَسْوَاسِ الصَّدْرِ وَشَتَاتِ الأَمْرِ وَفِتْنَۃِ الْقَبْرِ اللَّہُمَّ إِنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا یَلِجُ فِی اللَّیْلِ وَشَرِّ مَا یَلِجُ فِی النَّہَارِ وَشَرِّ مَا تَہُبُّ بِہِ الرِّیَاحُ وَمِنْ شَرِّ بَوَائِقِ الدَّہْرِ)) ۔ تَفَرَّدَ بِہِ مُوسَی بْنُ عُبَیْدَۃَ وَہُوَ ضَعِیفٌ وَلَمْ یُدْرِکْ أَخُوہُ عَلِیًّا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ وَرُوِّینَا عَنْ أَبِی شُعْبَۃَ أَنَّہُ قَالَ : رَمَقْتُ ابْنَ عُمَرَ وَہُوَ بِعَرَفَۃَ لأَسْمَعَ مَا یَدْعُو قَالَ فَمَا زَادَ عَلَی أَنْ قَالَ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ۔[ضعیف۔ ابن ابی شیبہ ۱۵۱۳۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٤٧٥) علی بن ابی طالب (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میری اور مجھ سے پہلے انبیاء کی عرفہ میں زیادہ تر دعا یہ ہے : ترجمہ : ” اللہ کے علاوئہ کوئی الٰہ نہیں ہے وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اسی کے لیے حمد ہے اور وہ ہر چیز پر خوب قدرت رکھنے والا ہے۔ اے اللہ ! میرے دل، سماعت، بصارت میں نور بنا دے، اے اللہ ! میرا سینہ کھول دے اور میرا معاملہ آسان کر دے ۔ میں سینے کے وسوسوں سے پناہ مانگتا ہوں اور معاملوں کے بکھرنے اور قبر کے فتنہ سے۔ میں دن اور رات میں داخل ہونے والے کے شر سے پناہ مانگتا ہوں اور زمانے کی مصیبتوں اور جس چیز کے ساتھ ہوا چلتی ہے اس کے شر سے۔ ابو شعبہ سے روایت ہے : کہ میں نے ابن عمر (رض) پر اپنی نظر جمائے رکھی جب وہ عرفہ میں تھے ، جو وہ پڑھ رہے تھے، میں اس کو سن رہا تھا، فرماتے ہیں کہ انھوں نے لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیر سے زیادہ کچھ نہیں پڑھا۔