Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 1978

کتاب الحج

ملتزم کا بیان

3 hadiths in this chapter

9336

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9336

Zaeef

(۹۳۳۱)أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی زِیَادٍ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ صَفْوَانَ قَالَ : لَمَّا فَتَحَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ مَکَّۃَ قُلْتُ لأَلْبَسَنَّ ثِیَابِی وَکَانَتْ دَارِی عَلَی الطَّرِیقِ فَلأَنْظُرَنَّ کَیْفَ یَصْنَعُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ فَانْطَلَقْتُ فَرَأَیْتُ النَّبِیَّ -ﷺ قَدْ خَرَجَ مِنَ الْکَعْبَۃِ ہُوَ وَأَصْحَابُہُ قَدِ اسْتَلَمُوا الْبَیْتَ مِنْ الْبَابِ إِلَی الْحَطِیمِ وَقَدْ وَضَعُوا خُدُودَہُمْ عَلَی الْبَیْتِ وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ وَسْطَہُمْ۔ [ضعیف۔ ابوداود ۱۸۹۸۔ احمد ۳/ ۴۳۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٣٣١) عبدالرحمن بن صفوان (رض) فرماتے ہیں : جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مکہ فتح کیا تو میں نے کہا : میں اپنے کپڑے پہنوں گا اور میرا گھر راستے میں ہی تھا اور دیکھوں گا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کس طرح کرتے ہیں تو میں گیا اور دیکھا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ کعبہ کی طرف نکلے ، انھوں نے دروازے کی طرف سے حطیم تک بیت اللہ کا استلام کیا اور اپنے رخسار بیت اللہ پر رکھے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے درمیان تھے۔

9337

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9337

Zaeef

(۹۳۳۲)أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُکْرَمٍ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَاصِمٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : کُنْتُ أَطُوفُ مَعَ أَبِی عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ فَرَأَیْتُ قَوْمًا قَدِ الْتَزَمُوا الْبَیْتَ فَقُلْتُ لَہُ : انْطَلَقْ بِنَا نَلْتَزِمُ الْبَیْتَ مَعَ ہَؤُلاَئِ فَقَالَ : أَعُوذُ بِاللَّہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیمِ فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ طَوَافِہِ الْتَزَمَ مَا بَیْنَ الْبَابِ وَالْحِجْرِ قَالَ : ہَذَا وَاللَّہِ الْمَکَانُ الَّذِی رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ الْتَزَمَہُ ۔ کَذَا قَالَ مَعَ أَبِی وَإِنَّمَا ہُوَ جَدُّہُ فَإِنَّہُ شُعَیْبُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو وَلاَ أَدْرِی سَمِعَہُ ابْنُ جُرَیْجٍ مِنْ عَمْرٍو أَمْ لاَ وَالْحَدِیثُ مَشْہُورٌ بِالْمُثَنَّی بْنِ الصَّبَّاحِ۔ [ضعیف۔ ابوداود ۱۸۹۹۔ ابن ماجہ ۲۹۲۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٣٣٢) عمرو بن شعیب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں عبداللہ بن عمرو بن عاص (رض) کے ساتھ طواف کر رہا تھا، میں نے ایک قوم کو دیکھا کہ انھوں نے بیت اللہ کو پکڑا ہوا تھا تو میں نے کہا : ہمارے ساتھ آؤ ہم بھی ان کے ساتھ بیت اللہ سے چمٹ جائیں تو انھوں نے اعوذ باللہ پڑھی تو جب طواف سے فارغ ہوئے تو دروازے اور پتھر کے درمیان چمٹے ہوئے تھے، فرماتے ہیں : اسی طرح میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو چمٹتے دیکھا ہے۔

9338

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9338

Zaeef

(۹۳۳۳)أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا الْمُثَنَّی بْنُ الصَّبَّاحِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : طُفْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّہِ فَلَمَّا جِئْنَا دُبَرَ الْکَعْبَۃِ قُلْتُ لَہُ : أَلاَ تَتَعَوَّذُ قَالَ : أَعُوذُ بِاللَّہِ مِنَ النَّارِ ثُمَّ مَضَی حَتَّی اسْتَلَمَ الْحَجَرَ قَامَ بَیْنَ الرُّکْنَنِ وَالْبَابِ فَوَضَعَ صَدْرَہُ وَوَجْہَہُ وَذِرَاعَیْہِ وَکَفَّیْہِ وَبَسَطَہُمَا بَسْطًا ثُمَّ قَالَ : ہَکَذَا رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ یَفْعَلُہُ۔ أَخْرَجَہُ أَبُو دَاوُدَ عَنْ مُسَدَّدٍ وَرَوَاہُ سُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ عَنِ الْمُثَنَّی مُخْتَصَرًا۔ [ضعیف۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٣٣٣) عمرو بن شعیب اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے عبداللہ کے ساتھ طواف کیا، جب ہم کعبہ کے پیچھے آئے تو میں نے کہا : تو پناہ کیوں نہیں مانگتا ، انھوں نے کہا : میں آگ سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں، پھر چلے حتیٰ کہ حجر اسود کو بوسہ دیا رکن اور دروازے کے درمیان کھڑے ہوئے ، اپنے سینے، چہرے بازوؤں اور ہتھیلیوں کو رکھا اور ان کو خوب پھیلا ، پھر کہا : میں نے اس طرح رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کرتے دیکھا ہے۔