Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 1955

کتاب الحج

استلامِ رکن کے وقت کیا کہا جائے

4 hadiths in this chapter

9254

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9254

Sahih

(۹۲۴۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَیْمَانَ الأَنْبَارِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سُلَیْمٍ عَنِ ابْنِ خُثَیْمٍ عَنْ أَبِی الطُّفَیْلِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ اضْطَبَعَ فَاسْتَلَمَ فَکَبَّرَ ثُمَّ رَمَلَ ثَلاَثَۃَ أَطْوَافٍ وَکَانُوا إِذَا بَلَغُوا الرُّکْنَ الْیَمَانِیَ وَتَغَیَّبُوا مِنْ قُرَیْشٍ مَشَوْا ثُمَّ یَطْلُعُونَ عَلَیْہِمْ فَیَرْمُلُونَ تَقُولُ قُرَیْشٌ کَأَنَّہُمُ الْغِزْلاَنُ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : فَکَانَتْ سُنَّۃً۔ [حسن۔ ابوداود ۱۸۸۹۔ ابن ماجہ ۲۹۵۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٢٤٩) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اضطباع کیا (احرام باندھ کر ایک کندھے کو ننگا کرنا اضطباع کہلاتا ہے) استلام کیا اور تکبیر بلند کی ۔ پھر تین چکر دوڑے اور جب وہ رکن یمانی کے پاس پہنچتے اور قریش سے غائب ہوجاتے تو آہستہ چلتے، پھر ان پر ظاہر ہوتے تو دوڑتے، قریش کہتے : یہ تو ہرنیوں کی طرح ہیں ، ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : پس یہ سنت بن گئی۔

9255

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9255

Sahih

(۹۲۵۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَنْبَأَنَا أَبُوبَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ حَمْدَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّہِ یَعْنِی ابْنَ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنِی إِسْمَاعِیلُ یَعْنِی ابْنَ عُلَیَّۃَ عَنْ نَافِعٍ قَالَ : کَانَ ابْنُ عُمَرَ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ۔ قَالَ: ثُمَّ یَدْخُلُ مَکَّۃَ ضُحًی فَیَأْتِی الْبَیْتَ فَیَسْتَلِمُ الْحَجَرَ وَیَقُولُ بِاسْمِ اللَّہِ وَاللَّہُ أَکْبَرُ۔[صحیح۔ مسند احمد ۲/۱۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٢٥٠) نافع فرماتے ہیں کہ ابن عمر (رض) مکہ میں چاشت کے وقت داخل ہوتے، بیت اللہ کے پاس آتے استلام کرتے اور بسم اللہ واللہ اکبر کہتے۔

9256

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9256

Zaeef

(۹۲۵۱) وَحَدَّثَنَا أَبُوبَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُاللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُودَاوُدَ حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِیُّ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنِ الْحَارِثِ عَنْ عَلِیٍّ : أَنَّہُ کَانَ إِذَا مَرَّ بِالْحَجَرِ الأَسْوَدِ فَرَأَی عَلَیْہِ زِحَامًا اسْتَقْبَلَہُ وَکَبَّرَ وَقَالَ : اللَّہُمَّ تَصْدِیقًا بِکِتَابِکَ وَسُنَّۃَ نَبِیِّکَ -ﷺ -۔[ضعیف۔ طیالسی ۱۷۸۔ ابن ابی شیبۃ ۱۵۷۹۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٢٥١) علی (رض) جب حجر اسود کے پاس سے گزرتے اور وہاں رش دیکھتے تو اس کی طرف متوجہ ہو کر تکبیر کہتے اور فرماتے : اے اللہ ! تیری کتاب کی تصدیق کرتے ہوئے اور تیسرے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت کو ادا کرتے ہوئے۔

9257

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9257

Zaeef

(۹۲۵۲) وَرُوِیَ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنِ الْحَارِثِ عَنْ عَلِیٍّ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ إِذَا اسْتَلَمَ الْحَجَرَ : اللَّہُمَّ إِیمَانًا بِکَ وَتَصْدِیقًا بِکِتَابِکَ وَاتِّبَاعًا لِسُنَّۃِ نَبِیِّکَ -ﷺ -۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُونَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُوالْحَسَنِ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ السَّرَّاجُ حَدَّثَنَا مُطَیَّنٌ حَدَّثَنَا أَبُو بِلاَلٍ الأَشْعَرِیُّ حَدَّثَنَا شَرِیکٌ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ قَالَ وَحَدَّثَنَا مُطَیَّنٌ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الشَّافِعِیُّ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ عَنْ أَبِی الْعُمَیْسِ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنِ الْحَارِثِ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بِذَلِکَ۔[ضعیف۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٢٥٢) علی (رض) جب حجر اسود کا استلام کرتے تو کہتے : اے اللہ ! تجھ پر ایمان لاتے ہوئے ، تیری کتاب کی تصدیق کرتے ہوئے اور تیرے نبی کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے۔