Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 1889

کتاب الحج

جس نے طواف قدوم اور صفا ومروہ پر تلبیہ ترک کرنے کو بہتر سمجھا اور جس نے اس میں وسعت سمجھی شیخ فرماتے ہیں : صفا اور مروہ کے بارے میں امام شافعی (رح) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے وقوف کے بارے میں روایت نقل فرماتے ہیں : ان دونوں پر تکبیر اور دعا کرو اور دوڑتے ہوئے بھی دعا کرو یعنی سعی

2 hadiths in this chapter

9027

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9027

Sahih

Missing

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٠٢٤) عبداللہ بن عمر (رض) بیت اللہ کا طواف کرتے ہوئے تلبیہ نہیں کہتے تھے۔ [صحیح۔ موطا مالک ٧٤٩] شیخ صاحب فرماتے ہیں کہ صفا ومروہ کے بارے میں امام شافعی (رض) نے فرمایا : ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ان پر ٹھہر کر دعا کرنا اور تکبیر کہنا ہی روایت کیا گیا ہے اور ان دونوں کے درمیان سعی کرتے ہوئے دعا کرنا ہے، تو مجھے بھی یہی پسند ہے کہ میں وہ کام کروں جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کیا ہے، یعنی تلبیہ کو مکروہ کہے بغیر۔

9028

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9028

Sahih

(۹۰۲۵) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ حَدَّثَنَا أَبُو خَلِیفَۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِیرٍ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِی وَائِلٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ : أَنَّہُ قَامَ عَلَی الشِّقِ الَّذِی عَلَی الصَّفَا فَلَبَّی فَقُلْتُ : إِنِّی نُہِیتُ عَنِ التَّلْبِیَۃِ فَقَالَ : وَلَکِنِّی آمُرُکَ بِہَا کَانَتِ التَّلْبِیَۃُ اسْتِجَابَۃً اسْتَجَابَہَا إِبْرَاہِیمُ عَلَیْہِ السَّلاَمُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩٠٢٥) عبداللہ بن مسعود (رض) صفا والی جانب کھڑے ہوئے اور انھوں نے تلبیہ کہا تو مسروق نے کہا : مجھے تلبیہ سے منع کیا گیا ہے تو انھوں نے فرمایا : لیکن میں تجھ کو اس کا حکم دیتا ہوں ، تلبیہ دعائے مستجاب تھی جو ابراہیم (علیہ السلام) سے قبول کی گئی۔