Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 1846

کتاب الحج

حج قرآن کے جواز کا بیان اور وہ حج وعمرہ ایک احرام سے ادا کرنے کو کہتے ہیں

2 hadiths in this chapter

8776

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8776

Sahih

(۸۷۷۳) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنِ الْحَکَمِ عَنْ عَلِیِّ بْنِ حُسَیْنٍ عَنْ مَرْوَانَ بْنِ الْحَکَمِ قَالَ : شَہِدْتُ عُثْمَانَ وَعَلِیًّا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا بَیْنَ مَکَّۃَ وَعُثْمَانُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَنْہَی عَنِ الْمُتْعَۃِ ، وَأَنْ یُجْمَعَ بَیْنَہُمَا ، فَلَمَّا رَأَی ذَلِکَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَہَلَّ بِہِمَا جَمِیعًا۔ فَقَالَ : لَبَّیْکَ بِعُمْرَۃٍ وَحَجَّۃٍ مَعًا۔ فَقَالَ عُثْمَانُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : تَرَانِی أَنْہَی النَّاسَ عَنْ شَیْئٍ وَأَنْتَ تَفْعَلُہُ۔ فَقَالَ : مَا کُنْتُ لأَدَعَ سُنَّۃَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- لِقَوْلِ أَحَدٍ مِنَ النَّاسِ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ حَدِیثِ غُنْدَرٍ عَنْ شُعْبَۃَ ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۵۷۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٧٧٣) مروان بن حکم فرماتے ہیں کہ میں نے علی و عثمان (رض) کو مکہ میں پایا اور عثمان (رض) حج و عمرہ کو جمع کرنے سے منع کرتے تھے اور حج تمتع سے بھی۔ جب حضرت علی (رض) کو یہ بات معلوم ہوئی تو انھوں نے حج قران کا تلبیہ کہا اور فرمایا لبیک بعمرۃ وحجۃ معا، تو عثمان (رض) نے فرمایا کہ تجھے معلوم ہے کہ میں لوگوں کو ایک کام سے منع کرتا ہوں اور تو پھر وہی کرتا ہے تو سیدنا علی (رض) کہنے لگے : میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت کسی کے قول کی خاطر نہیں چھوڑوں گا ۔

8777

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8777

Sahih

(۸۷۷۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ عَنِ الأَعْمَشِ (ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ إِمْلاَئً وَقِرَائَ ۃً أَخْبَرَنَا أَبُو سَعُیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ شَقِیقِ بْنِ سَلَمَۃَ عَنِ الصُّبَیِّ بْنِ مَعْبَدٍ قَالَ : کُنْتُ رَجُلاً حَدِیثَ عَہْدٍ بِجَاہِلِیَّۃٍ وَنَصْرَانِیَّۃٍ فَأَسْلَمْتُ فَاجْتَہَدْتُ فَأَہْلَلْتُ بِالْحَجَّۃِ وَالْعُمْرَۃِ فَخَرَجْتُ أُہِلُّ بِہِمَا فَمَرَرْتُ عَلَی زَیْدِ بْنِ صُوحَانَ وَسَلْمَانَ بْنِ رَبِیعَۃَ بِالْعُذَیْبِ وَأَنَا أُہِلُّ بِہِمَا۔ فَقَالَ أَحَدُہُمَا : لَہَذَا أَضَلُّ مِنْ بَعِیرِ أَہْلِہِ۔ وَقَالَ الآخَرُ : أَبِہِمَا جَمِیعًا۔ فَخَرَجْتُ کَأَنَّمَا أَحْمِلُہُمَا عَلَی ظَہْرِی حَتَّی قَدِمْتُ عَلَی عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَذَکَرْتُ لَہُ الَّذِی قَالاَ فَقَالَ : إِنَّہُمَا لا یَقُولاَنَ شَیْئًا۔ ہُدِیتَ لِسُنَّۃِ نَبِیِّکَ -ﷺ-۔ لَفْظُ حَدِیثِ أَبِی مُعَاوِیَۃَ۔ [صحیح۔ ابوداود ۱۷۹۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٧٧٤) صبی بن معبد فرماتے ہیں کہ میں جاہلیت و نصرانیت سے نیا نیا مسلمان ہوا تھا تو کوشش کر کے میں نے حج و عمرہ کا تلبیہ کہا اور یہی تلبیہ کہتے ہوئے نکلا اور زید بن صوحان اور سلمان بن ربیعہ کے پاس سے عذیب نامی جگہ سے گزرا تو ان میں سے ایک نے کہا : یہ تو اپنے گھر کے اونٹ سے بھی زیادہ گمراہ ہے اور دوسرے نے کہا : کیا دونوں کا اکٹھا تلبیہ ؟ تو میں وہاں سے نکلا اور ان کی بات مجھے بہت چبھی حتیٰ کہ میں عمر (رض) کے پاس آیا اور ان کی بات ذکر کی تو انھوں نے فرمایا : ان دونوں کی بات کوئی وزن نہیں رکھتی تو اپنے نبی کی سنت کی ہدایت دیا گیا ہے۔