Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 1837

کتاب الحج

حج کو مؤخر کرنے کا بیان

8 hadiths in this chapter

8706

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8706

Sahih

(۸۷۰۳) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ : مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی بْنِ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ قَالَ : نَزَلَتْ فَرِیضَۃُ الْحَجِّ عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ- بَعْدَ الْہِجْرَۃِ وَافْتَتَحَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- مَکَّۃَ فِی شَہْرِ رَمَضَانَ ، وَانْصَرَفَ عَنْہَا فِی شَوَّالٍ ، وَاسْتَخْلَفَ عَلَیْہَا عَتَّابَ بْنَ أَسِیدٍ فَأَقَامَ الْحَجَّ لِلمُسْلِمِینَ بِأَمْرِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِالْمَدِینَۃِ قَادِرٌ عَلَی أَنْ یَحُجَّ وَأَزْوَاجُہُ وَعَامَّۃُ أَصْحَابِہِ ، ثُمَّ انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَنْ تَبُوکَ فَبَعَثَ أَبَا بَکْرٍ فَأَقَامَ الْحَجَّ لِلنَّاسِ سَنَۃَ تِسْعٍ وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِالْمَدِینَۃِ قَادِرٌ عَلَی أَنْ یَحُجَّ لَمْ یَحُجَّ ہُوَ وَلاَ أَزْوَاجُہُ وَلاَ أَحَدٌ مِنْ أَصْحَابِہِ حَتَّی حَجَّ سَنَۃَ عَشْرٍ فَاسْتَدْلَلْنَا عَلَی أَنَّ الْحَجَّ فَرْضُہُ مَرَّۃٌ فِی الْعُمُرِ أَوَّلُہُ الْبُلُوغُ وَآخِرُہُ أَنْ یَأْتِیَ بِہِ قَبْلَ مَوْتِہِ۔ قَالَ الشَّیْخُ : وَہَذَا الَّذِی ذَکَرَہُ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ مَوْجُودٌ فِی الأَخْبَارِ وَالتَّوَارِیخِ أَمَّا مَا ذَکَرَہُ مِنْ نُزُولِ فَرِیضَۃِ الْحَجِّ بَعْدَ الْہِجْرَۃِ فَکَمَا قَالَ وَاسْتَدَلَّ أَصْحَابُنَا بِحَدِیثِ کَعْبِ بْنِ عُجْرَۃَ عَلَی أَنَّہَا نَزَلَتْ زَمَنَ الْحُدَیْبِیَۃِ۔ [صحیح۔ کتاب الام ۲/ ۱۶۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٧٠٣) امام شافعی (رض) فرماتے ہیں کہ حج رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر ہجرت کے بعد فرض ہوا اور مکہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے رمضان کے مہینے میں فتح فرمایا اور وہاں سے شوال کو نکلے ، وہاں عتاب بن اسید کو خلیفہ مقرر کیا تو اس نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم کے مطابق مسلمانوں کے لیے حج کا اہتمام کیا جب کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مدینہ میں تھے اور آپ کی ازواج مطہرات بھی اور اکثر صحابہ بھی ، حالاں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حج کرسکتے تھے، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غزوہ تبوک سے واپس آئے تو ابوبکر (رض) کو بھیجا ، انھوں نے نویں سال لوگوں کو حج کروایا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مدینہ میں ہی تھے، آپ حج کرنے کی قدرت رکھتے تھے، لیکن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آپ کی ازواج مطہرات نے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب میں سے کسی نے بھی حج نہ کیا حتیٰ کہ ہجرت کے دسویں سال آپ نے حج فرمایا : تو ہم اس بات سے یہ استدلال کرتے ہیں کہ حج کا فریضہ بلوغت سے لے کر موت سے پہلے پہلے ایک مرتبہ عمر بھر میں عائد ہوتا ہے۔ شیخ فرماتے ہیں : یہ بات جو امام شافعی (رض) نے ذکر کی ہے، آثار اور تواریخ (کی کتب) میں موجود ہے، رہی وہ بات جو انھوں نے ذکر کی کہ فریضہ حج کا نزول ہجرت کے بعد ہے تو ان کی بات درست ہے، ہمارے اصحاب نے کعب بن عجرہ کی روایت سے استدلال کیا ہے کہ اس کی فرضیت (صلح) حدیبیہ کے وقت کی ہے۔

8707

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8707

Sahih

(۸۷۰۴) وَہُوَ مَا أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا سَیْفٌ حَدَّثَنَا مُجَاہِدٍ حَدَّثَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی لَیْلَی أَنَّ کَعْبَ بْنَ عُجْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ حَدَّثَہُ قَالَ : وَقَفَ عَلَیَّ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِالْحُدَیْبِیَۃِ وَرَأْسِی یَتَہَافَتُ قَمْلاً فَقَالَ : ((أَیُؤْذِیکَ ہَوَامُّکَ؟))۔ قُلْتُ : نَعَمْ یَا رَسُولَ اللَّہِ۔ قَالَ : ((فَاحْلِقْ رَأْسَکَ)) أَوْ قَالَ ((فَاحْلِقْ))۔ قَالَ : فَفِیَّ نَزَلَتْ ہَذِہِ الآیَۃُ {فَمَنْ کَانَ مِنْکُمْ مَرِیضًا أَوْ بِہِ أَذًی مِنْ رَأْسِہِ فَفِدْیَۃٌ مِنْ صِیَامٍ أَوْ صَدَقَۃٍ أَوْ نُسُکٍ} إِلَی آخِرِہَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((صُمْ ثَلاَثَۃَ أَیَّامٍ أَوْ تَصَدَّقْ بِفَرَقٍ بَیْنَ سِتَّۃٍ ، أَوِ انْسُکْ بِمَا تَیَسَّرَ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنْ أَبِی نُعَیْمٍ ، وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ فَثَبَتَ بِہَذَا نُزُولُ قَوْلِہِ عَزَّ وَجَلَّ {وَأَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَۃَ لِلَّہِ} إِلَی آخِرِہِ زَمَنَ الْحُدَیْبِیَۃِ۔ وَرُوِّینَا عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ وَغَیْرِہِ أَنَّہُ قَالَ فِی قَوْلِہِ {وَأَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَۃَ لِلَّہِ} أَقِیمُوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَۃَ لِلَّہِ عَزَّوَجَلَّ۔ وَعَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ تَمَامُ الْحَجِّ : أَنْ تُحْرِمَ مِنْ دُوَیْرَۃِ أَہْلِکَ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۷۲۰۔ مسلم ۱۲۰۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٧٠٤) کعب بن عجرۃ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے پاس حدیبیہ میں کھڑے ہوئے اور میرے سر سے جوئیں گر رہی تھیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : کیا تیری جوئیں تجھے تکلیف دے رہی ہیں ؟ میں نے عرض کیا : جی ہاں، تو فرمایا : اپنا سرمنڈوا دے تو میرے بارے میں ہی یہ آیت نازل ہوئی، ” پس جو شخص بھی تم میں سے مریض ہو یا اس کے سر میں تکلیف ہو تو وہ روزے یا صدقہ یا قربانی کا فدیہ دے دے، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تین دن کے روزے رکھ لے یا ایک فرق چھ آدمیوں کے درمیان صدقہ کر دے یا جو قربانی میسر آئے وہ قربانی دے دے۔

8708

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8708

Zaeef

(۸۷۰۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ : مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ اللَّبَّادُ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ طَلْحَۃَ حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ عَنِ السُّدِّیِّ عَنْ أَبِی مَالِکٍ وَأَبِی صَالِحٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَعَنِ مُرَّۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ وَعَنْ نَاسٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَأَمَّا قَوْلُہُ {وَأَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَۃَ لِلَّہِ} فَیَقُولُ : أَقِیمُوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَۃَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٧٠٥) مرہ کہتے ہیں کہ ابن مسعود اور دیگر اصحاب رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے تھے، حج و عمرہ کو اللہ کی خاطر پورا کرو ، کا معنیٰ ہے کہ حج و عمرہ کو اللہ کی خاطر کما حقہ ادا کرو۔

8709

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8709

Zaeef

(۸۷۰۶) أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَمُحَمَّدُ بْنُ مُوسَی بْنِ الْفَضْلِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو الْجَوَّابِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ شُعْبَۃَ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ سَلِمَۃَ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّہُ سُئِلَ عَنْ تَمَامِ الْحَجُّ فَقَالَ : تَمَامُ الْحَجِّ أَنْ تُحْرِمَ مِنْ دُوَیْرَۃِ أَہْلِکَ۔ قَالَ الشَّیْخُ : وَزَمَنُ الْحُدَیْبِیَۃِ کَانَ سَنَۃَ سِتٍّ مِنَ الْہِجْرَۃِ فِی ذِی الْقَعْدَۃِ۔ [ضعیف۔ حاکم ۲/ ۳۰۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٧٠٦) علی (رض) سے پوچھا گیا : حج کو مکمل کرنا کیا ہے ؟ تو انھوں نے فرمایا : کہ اپنے گھر سے ہی احرام باندھ لینا۔ شیخ کہتے ہیں کہ (صلح) حدیبیہ کا وقت ہجری کے چھٹے سال ذی قعدہ میں ہے۔

8710

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8710

Sahih

(۸۷۰۷) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ نَافِعٍ حَدَّثَنِی نَافِعُ بْنُ أَبِی نُعَیْمٍ عَنْ نَافِعٍ مَوْلَی عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ قَالَ : کَانَتِ الْحُدَیْبِیَۃُ سَنَۃَ سِتٍّ بَعْدَ مَقْدَمِ النَّبِیِّ -ﷺ- الْمَدِینَۃَ فِی ذِی الْقَعْدَۃِ ، وَکَانَتِ الْقَضِیَّۃُ فِی ذِی الْقَعْدَۃِ سَنَۃَ سَبْعٍ ، وَکَانَ الْفَتْحُ فِی رَمَضَانَ سَنَۃَ ثَمَانٍ ، ثُمَّ خَرَجَ النَّبِیُّ -ﷺ- مِنْ فَوْرِہِ إِلَی حُنَیْنٍ وَالطَّائِفِ ، فَلَمَّا رَجَعَ فِی شَوَّالٍ اعْتَمَرَ مِنَ الْجِعْرَانَۃِ ، ثُمَّ حَجَّ عَتَّابُ بْنُ أَسِیدٍ فَأَقَامَ لِلنَّاسِ الْحَجَّ اسْتَعْمَلَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَلَی الْحَجِّ ، ثُمَّ حَجَّ أَبُو بَکْرٍ سَنَۃَ تِسْعٍ اسْتَعْمَلَہُ النَّبِیُّ -ﷺ- ، ثُمَّ حَجَّ النَّبِیُّ -ﷺ- سَنَۃَ عَشْرٍ مِنْ مَقْدَمِہِ الْمَدِینَۃَ وَہِیَ حَجَّۃُ الْوَدَاعِ ۔ وَفِی ہَذَا دَلاَلَۃٌ عَلَی أَنَّ أَمْرَ الْفَتْحِ وَاسْتِعْمَالَ عَتَّابِ بْنِ أَسِیدٍ ثُمَّ اسْتِعْمَالَ أَبِی بَکْرٍ فِی سَنَۃِ تِسْعٍ ثُمَّ حَجَّہُ سَنَۃَ عَشْرٍ عَلَی مَا قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ وَہُوَ مَشْہُورٌ فِیمَا بَیْنَ أَہْلِ الْمَغَازِی مَذْکُورٌ فِی الأَحَادِیثِ الْمَوْصُولَۃِ مُفَرَّقًا۔ [حسن۔ التاریخ الصغیر للبخاری ۱/ ۳۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٧٠٧) عبداللہ بن عمر (رض) کے آزاد کردہ غلام نافع فرماتے ہیں کہ حدیبیہ کا واقعہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے مدینہ آنے کے چھ سال بعد ذی قعدہ کے مہینے میں پیش آیا ہے اور اس کی قضا ساتویں سال ذی قعدہ میں کی گئی اور فتح مکہ آٹھویں سال رمضان میں ہوا، پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فوراً حنین اور طائف کی طرف گئے۔ جب شوال میں واپس آئے تو جعرانہ سے عمرہ کا حرام باندھا اور عمرہ کیا، پھر عتاب بن اسید (رض) نے لوگوں کو حج پڑھایا۔ انھیں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حج پر عامل مقرر کیا تھا، پھر نویں سال ابوبکر (رض) نے حج کروایا، ان کو بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عامل مقرر کیا تھا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مدینہ پہنچنے کے دسویں سال حج فرمایا اور یہی حجۃ الوداع تھا۔

8711

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8711

Sahih

(۸۷۰۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا : یَحْیَی بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا السَّرِیُّ بْنُ خُزَیْمَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ عَنْ قَتَادَۃَ قَالَ قُلْتُ لأَنَسِ بْنِ مَالِکٍ : کَمْ مِنْ حَجَّۃٍ حَجَّہَا النَّبِیُّ -ﷺ-؟ قَالَ : حَجَّۃً وَاحِدَۃً وَاعْتَمَرَ أَرْبَعَ عُمَرٍ۔ عُمْرَتَہُ الَّتِی صَدَّہُ الْمُشْرِکُونَ عَنِ الْبَیْتِ ، وَالْعُمْرَۃَ الثَّانِیَۃَ حِینَ صَالَحُوہُ فَرَجَعَ مِنَ الْعَامِ الْمُقْبِلِ ، وَعُمْرَۃً مِنَ الْجِعْرَانَۃِ حِینَ قَسَمَ غَنِیمَۃَ حُنَیْنٍ فِی ذِی الْقَعْدَۃِ ، وَحَجَّۃً مَعَ عُمْرَتِہُ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنْ أَبِی الْوَلِیدِ وَقَالَ : وَعُمْرَۃً مَعَ حَجَّتِہِ۔ [صحیح۔ بخاری ۳۹۱۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٧٠٨) قتادہ فرماتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک (رض) سے پوچھا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کتنے حج کیے ہیں ؟ تو کہنے لگے : ایک حج اور چار عمرے کیے ہیں، ایک وہ عمرہ جس میں مشرکین نے آپ کو روک دیا تھا اور دوسرا عمرہ صلح ہونے کے بعد اگلے سال اور تیسرا عمرہ جعرانہ سے جب حنین کی غنیمتیں ذیقعدہ میں تقسیم کیں اور چوتھا عمرہ حج کے ساتھ۔

8712

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8712

Sahih

(۸۷۰۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دُرُسْتُوَیْہِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا زُہَیْرٌ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ قَالَ حَدَّثَنِی زَیْدُ بْنُ أَرْقَمَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- غَزَا تِسْعَ عَشْرَۃَ غَزْوَۃً ، وَأَنَّہُ حَجَّ بَعْدَمَا ہَاجَرَ حَجَّۃً وَاحِدَۃً لَمْ یَحُجَّ بَعْدَہَا حَجَّۃً إِلاَّ حَجَّۃَ الْوَدَاعِ۔ قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ وَبِمَکَّۃَ أُخْرَی۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ ، وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہِ آخَرَ عَنْ زُہَیْرٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۴۱۴۲۔ مسلم ۱۲۵۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٧٠٩) زید بن ارقم (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انیس غزوے کیے اور ہجرت کے بعد آپ نے ایک ہی حج کیا۔ اس کے بعد آپ نے سوائے حجۃ الوداع کے کوئی حج نہیں کیا۔

8713

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8713

Zaeef

(۸۷۱۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ عَنْ سُفْیَانَ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ : حَجَّ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- ثَلاَثَ حِجَجٍ ، حَجَّتَیْنِ وَہُوَ بِمَکَّۃَ قَبْلَ الْہِجْرَۃِ وَحَجَّۃَ الْوَدَاعِ۔ قَالَ الشَّیْخُ : وَحَجُّہُ قَبْلَ الْہِجْرَۃِ یَکُونُ قَبْلَ نُزُولِ فَرْضِ الْحَجِّ فَلاَ یُعْتَدُّ بِہِ عَنِ الْفَرْضِ الْمَنْزَلِ بَعْدَہُ وَاللَّہُ أَعْلَمُ ۔ جماع أبواب وَقْتِ الْحَجِّ وَالْعُمْرَۃِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٧١٠) مجاہد کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین حج کیے ہیں : دو حج اس وقت کیے جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مکہ میں تھے ہجرت سے قبل اور ایک حج ، حجۃ الوداع ۔