Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 15 · Chapter 1828

کتاب الحج

اس شخص کا بیان جو کسی شخص کی خدمت کر کے اجرت لیتا ہے اور اس کے ساتھ حج کرلیا ہے یا اپنی سواری کو کرایہ پر چلاتا ہے اور اسی دوران حج کرتا ہے تو اس کا حج اس کو کفایت کر جائے گا

3 hadiths in this chapter

8658

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8658

Sahih

(۸۶۵۵) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مُسْلِمٌ وَسَعِیدٌ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ عَطَائٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ رَجُلاً سَأَلَہُ فَقَالَ : أُؤَاجِرُ نَفْسِی مِنْ ہَؤُلاَئِ الْقَوْمِ فَأَنْسُکُ مَعَہُمُ الْمَنَاسِکَ إِلَی أَجْرٍ۔ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : نَعَمْ {أُولَئِکَ لَہُمْ نُصِیبٌ مِمَّا کَسَبُوا وَاللَّہُ سَرِیعُ الْحِسَابِ} [صحیح۔ مسند الشافعی ۴۹۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٦٥٥) سیدنا عبداللہ بن عباس (رض) سے کسی نے پوچھا کہ میں ان لوگوں سے اجرت لیتا ہوں اور ان کے ساتھ حج کرتا ہوں تو کیا میرے لیے بھی اجر ہے ؟ تو انھوں نے فرمایا : ہاں ان لوگوں کے لیے حصہ ہے جو انھوں نے کمایا اور اللہ جلد حساب لینے والا ہے۔

8659

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8659

Sahih

(۸۶۵۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ مِنْ أَصْلِ کِتَابِہِ حَدَّثَنَا أَبُو مَنْصُورٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْعَتَکِیُّ الصَّبَغِیُّ إِمْلاَئً حَدَّثَنَا اللَّبَّادُ یَعْنِی أَحْمَدَ بْنَ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِینِ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی ابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ : إِنِّی أَکْرَیْتُ نَفْسِی إِلَی الْحَجِّ وَاشْتَرَطْتُ عَلَیْہِمْ أَنْ أَحُجَّ۔ أَفَیُجْزِئُ ذَلِکَ عَنِّی؟ قَالَ : أَنْتَ مِنَ الَّذِینَ قَالَ اللَّہُ {أُولَئِکَ لَہُمْ نُصِیبٌ مِمَّا کَسَبُوا وَاللَّہُ سَرِیعُ الْحِسَابِ} وَکَذَلِکَ رَوَاہُ عَبْدُ الْکَرِیمِ الْجَزَرِیُّ عَنْ سَعِیدٍ۔ [صحیح۔ ابن خزیمہ ۳۰۵۳۔ حاکم ۱/ ۶۵۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٦٥٦) ایک شخص ابن عباس (رض) کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ میں حاجیوں کی مزدوری کرتا ہوں اور ان کے ساتھ شرط لگاتا ہوں، میں حج کروں گا تو کیا یہ مجھے کفایت کر جائے گا ؟ تو انھوں نے فرمایا : تو ان لوگوں میں سے ہے جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : ” ان کے لیے ان کی کمائی سے حصہ ہے اور اللہ جلد حساب لینے والا ہے۔ “

8660

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8660

Sahih

(۸۶۵۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِیَادٍ حَدَّثَنَا الْعَلاَئُ بْنُ الْمُسَیَّبِ حَدَّثَنَا أَبُو أُمَامَۃَ التَّیْمِیُّ قَالَ : کُنْتُ رَجُلاً أُکْرِی مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ وَکَانَ أُنَاسٌ یَقُولُونَ إِنَّہُ لَیْسَ لَکَ حَجٌّ فَلَقِیتُ ابْنَ عُمَرَ فَقُلْتُ : یَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِنِّی رَجُلٌ أُکَرِّی فِی ہَذِہِ الأَوْجُہِ وَإِنَّ أُنَاسًا یَقُولُونَ لِی إِنَّہُ لَیْسَ لَکَ حَجٌّ۔ فَقَالَ أَلَسْتَ تُحْرِمُ وَتُلَبِّی وَتَطُوفُ بِالْبَیْتِ وَتُفِیضُ مِنْ عَرَفَاتٍ وَتَرْمِی الْجِمَارَ قَالَ قُلْتُ : بَلَی۔ قَالَ : فَإِنَّ لَکَ حَجًّا۔ جَائَ رَجُلٌ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَسَأَلَہُ عَنْ مِثْلِ مَا سَأَلْتَنِی عَنْہُ فَسَکَتَ عَنْہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَلَمْ یُجِبْہُ حَتَّی نَزَلَتْ ہَذِہِ الآیَۃُ {لَیْسَ عَلَیْکُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلاً مِنْ رَبِّکُمْ} فَأَرْسَلَ إِلَیْہِ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَقَرَأَ ہَذِہِ الآیَۃَ عَلَیْہِ وَقَالَ : ((لَکَ حَجٌّ))۔ [حسن۔ ابوداود ۱۷۳۳۔ حاکم ۱/ ۷۱۸۔ دارقطنی ۲/ ۲۹۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٦٥٧) ابو امامہ تمیمی فرماتے ہیں کہ میں کرائے پر لوگوں کی خدمت کرتا تھا، لوگ کہتے تھے کہ تیرا حج نہیں ہے، میں ابن عمر (رض) کو ملا اور میں نے کہا کہ میں کرائے پر لوگوں کے یہ کام کرتا ہوں اور لوگ کہتے ہیں کہ تیرا حج نہیں ہے، تو انھوں نے فرمایا : کیا تو احرام نہیں باندھتا اور تلبیہ، طواف اور عرفات سے لوٹنا اور میٔ جمار نہیں کرتا ؟ میں نے کہا : کیوں نہیں۔ انھوں نے فرمایا : تو پھر تیرا حج ہے۔ ایک شخص رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اس نے بھی ویسا ہی سوال کیا جیسا تو نے مجھ سے کیا ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاموش ہوگئے اور اس کو جواب نہ دیا حتیٰ کہ یہ آیت نازل ہوگئی : { لَیْسَ عَلَیْکُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلاً مِنْ رَبِّکُمْ }” تم پر کوئی گناہ نہیں ہے کہ تم اپنے رب کا فضل تلاش کرو “ تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی طرف پیغام بھیجا اور اس کو یہ آیتیں سنائیں اور فرمایا کہ تیرا حج ہے۔