Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 14 · Chapter 1759

روزوں کا بیان

جس نے شام کو مسواک کرنا ناپسند کیا روزے کی حالت میں اس وجہ سے جو مستحب جانا گیا روزے دار کی بوکو

8 hadiths in this chapter

8334

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8334

Sahih

(۸۳۳۱) حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ : سَعِیدُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِیُّ الْہَرَوِیُّ فِی الرَّوْضَۃِ قَالَ قَرَأْتُ عَلَی أَبِی عَلِیٍّ الرَّفَّائِ قُلْتُ لَہُ أَخْبَرَکُمْ عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((یَقُولُ اللَّہُ الصَّوْمُ لِی وَأَنَا أَجْزِی بِہِ یَدَعُ شَہْوَتَہُ وَأَکْلَہُ وَشُرْبَہُ مِنْ أَجْلِی ، وَالصَّوْمُ جُنَّۃٌ ، وَلِلصَّائِمِ فَرْحَتَانِ فَرْحَۃٌ حِینَ یُفْطِرُ ، وَفَرْحَۃٌ حِینَ یَلْقَی اللَّہَ ، وَلَخُلُوفُ فِیہِ أَطْیَبُ عِنْدَ اللَّہِ مِنْ رِیحِ الْمِسْکِ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی نُعَیْمٍ۔ [صحیح۔ معنیٰ قریباً]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٣٣١) حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ روزہ میرے لیے ہے اور اس کی جزا بھی میں ہی دونگا کہ وہ اپنی خواہش کو ترک کردیتا ہے کھانا پینا چھوڑ دیتا ہے میری وجہ سے اور روزہ ڈھال ہے اور روزے دار کے لیے دوخوشیاں ہیں : ایک خوشی افطار کے وقت اور دوسری اپنے رب کی ملاقات کے وقت ہوگی اور اس کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک کستوری سے بھی عمدہ ہے۔

8335

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8335

Sahih

(۸۳۳۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ : زَیْدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی ہَاشِمٍ الْعَلَوِیُّ وَأَبُو الْحُسَیْنِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ حُشَیْشٍ التَّمِیمِیُّ الْمُقْرِئُ بِالْکُوفَۃِ قَالَ الْعَلَوِیُّ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ دُحَیْمٍ الشَّیْبَانِیُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنَا وَکِیعٌ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((کُلُّ عَمَلِ ابْنِ آدَمَ یُضَاعَفُ الْحَسَنَۃُ عَشْرُ أَمْثَالِہَا إِلَی سَبْعِمِائَۃِ ضِعْفٍ۔ قَالَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ : إِلاَّ الصَّوْمَ فَإِنَّہُ لِی وَأَنَا أَجْزِی بِہِ ، یَدَعُ طَعَامَہُ وَشَہْوَتَہُ مِنْ أَجْلِی ، لِلصَّائِمِ فَرْحَتَانِ فَرْحَۃٌ عِنْدَ فِطْرِہِ ، وَفَرْحَۃٌ عِنْدَ لِقَائِ رَبِّہِ ، وَلَخُلُوفُ فِیہِ أَطْیَبُ عِنْدَ اللَّہِ مِنْ رِیحِ الْمِسْکِ ، الصَّوْمُ جُنَّۃٌ الصَّوْمُ جُنَّۃٌ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الأَشَجِّ عَنْ وَکِیعٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٣٣٢) ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابن آدم کے ہر عمل کو بڑھایا جاتا ہے۔ ایک نیکی کو دس گنا سے سات سو گنا تک ۔ سوائے روزے کے بیشک وہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کی اجزا دونگا کہ میری وجہ سے اپنی خواہش اور کھانے پینے کو چھوڑتا ہے۔ روزے دار کے لیے دو شادمانیاں ہیں ایک شادمانی افطار کے وقت اور دوسری رب کی ملاقات کے وقت ہوگی اور روزے دار کی منہ کی بو اللہ کے نزدیک کستوری سے بھی اطیب و عمدہ ہے اور روزہ ڈھال ہے روزہ ڈھال ہے۔

8336

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8336

Sahih

(۸۳۳۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُثَنَّی (ح) وَأَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عُمَرَ بْنِ سَلِیطٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا ضِرَارُ بْنُ مُرَّۃَ عَنْ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ وَأَبِی سَعِیدٍ قَالاَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((یَقُولُ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ : الصَّوْمُ لِی وَأَنَا أَجْزِی بِہِ ، وَلِلصَّائِمِ فَرْحَتَانِ إِذَا أَفْطَرَ فَرِحَ ، وَإِذَا لَقِیَ رَبَّہُ فَجَزَاہُ فَرِحَ ، وَلَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْیَبُ عِنْدَ اللَّہِ مِنْ رِیحِ الْمِسْکِ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عُمَرَ بْنِ سَلِیطٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٣٣٣) ابوہریرہ (رض) اور ابو سعید (رض) دونوں بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ فرماتے ہیں کہ روزہ میرے لیے ہے اور اس کی جزاء بھی میں دونگا اور یہ کہ روزے دار کے لیے دوخوشیاں ہیں جب وہ افطار کرتا ہے تو خوش ہوتا ہے اور جب اپنے رب سے ملے گا تو اس کی جزا اسے خوش کردے گی اور روزے دار کی منہ کی بو اللہ تعالیٰ کو کستوری سے بھی زیادہ پسند ہے۔

8337

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8337

Zaeef

(۸۳۳۴) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ قَالَ سَمِعْتُ الْعَبَّاسَ بْنَ مُحَمَّدٍ یَقُولُ سَمِعْتُ یَحْیَی بْنَ مَعِینٍ یَقُولُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ثَابِتٍ عَنْ کَیْسَانَ أَبِی عُمَرَ عَنْ یَزِیدَ بْنِ بِلاَلٍ مَوْلاَہُ وَکَانَ قَدْ شَہِدَ مَعَ عَلِیٍّ صِفِّینَ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : لاَ یَسْتَاکُ الصَّائِمُ بِالْعَشِیِّ ، وَلَکِنْ بِاللَّیْلِ فَإِنَّ یُبُوسَ شَفَتَیِ الصَّائِمِ نُورٌ بَیْنَ عَیْنَیْہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٣٣٤) یزید بن بلال علی (رض) سے بیان کرتے ہیں کہ شام کے وقت روزے دار مسواک نہ کرے لیکن رات کو کرے ۔ بیشک صائم کے ہونٹوں کا خشک ہونا قیامت کے دن اس کی دونوں آنکھوں کے درمیان نور کا باعث ہوگا۔ (ضعیف) الطبرانی

8338

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8338

Zaeef

(۸۳۳۵) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ یُوسُفَ حَدَّثَنَا أَبُو الطِّیبِ : الْمُظَفَّرُ بْنُ سَہْلٍ الْخَلِیلِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَیُّوبَ بْنِ حَسَّانَ الْوَاسِطِیُّ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : سَمِعْتُ رَجُلاً سَأَلَ سُفْیَانَ بْنَ عُیَیْنَۃَ فَقَالَ : یَا أَبَا مُحَمَّدٍ فِیمَا یَرْوِیہِ النَّبِیُّ -ﷺ- عَنْ رَبِّہِ عَزَّ وَجَلَّ : ((کُلُّ عَمَلِ ابْنِ آدَمَ لَہُ إِلاَّ الصَّوْمَ فَإِنَّہُ لِی وَأَنَا أَجْزِی بِہِ))۔ فَقَالَ ابْنُ عُیَیْنَۃَ : ہَذَا مِنْ أَجْوَدِ الأَحَادِیثِ وَأَحْکَمِہَا إِذَا کَانَ یَوْمُ الْقِیَامَۃِ یُحَاسِبُ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ عَبْدَہُ وَیُؤَدِّی مَا عَلَیْہِ مِنَ الْمَظَالِمِ مِنْ سَائِرِ عَمَلِہِ حَتَّی لاَ یَبْقَی إِلاَّ الصَّوْمُ فَیَتَحَمَّلُ اللَّہُ مَا بَقِیَ عَلَیْہِ مِنَ الْمَظَالِمِ وَیُدْخِلُہُ بِالصَّوْمِ الْجَنَّۃَ۔ [ضعیف۔ الظفر بن سھل]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٣٣٥) سفیان بن عتیبہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ اے ابو محمد وہ روایت جو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے رب سے بیان کرتے ہیں کہ بنوآدم کا ہر عمل اس کے لیے ہے سوائے روزے کے کہ وہ میرے لیے ہے اور اس کی جزا بھی میں دونگا۔

8339

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8339

Zaeef

(۸۳۳۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عُبَیْدٍ : الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا أَبُو خُرَاسَانَ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ السَّکَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنِ النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ الْقَصَّابُ : کَیْسَانُ عَنْ یَزِیدَ بْنِ بِلاَلٍ عَنْ عَلِیٍّ قَالَ : إِذَا صُمْتُمْ فَاسْتَاکُوا بِالْغَدَاۃِ وَلاَ تَسْتَاکُوا بِالْعَشِیِّ فَإِنَّہُ لَیْسَ مَنْ صَائِمٍ تَیْبَسُ شَفَتَاہُ بِالْعَشِیِّ إِلاَّ کَانَتَا نُورًا بَیْنَ عَیْنَیْہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔ [ضعیف۔ مضیٰ تخریحہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٣٣٦) یزید بن بلال علی (رض) سے بیان کرتے ہیں کہ انھوں نے کہا : جب تم روزہ رکھو تو صبح کے وقت مسواک کرو شام کے وقت مسواک نہ کرو وہ اس لیے کہ روزے دار کے ہونٹ نہیں خشک ہوتے شام کے وقت مگر وہ قیامت کے دن اس کی آنکھوں کے درمیان نور کا باعث ہوں گے ۔

8340

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8340

Zaeef

(۸۳۳۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا أَبُو عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا أَبُو خُرَاسَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا کَیْسَانُ أَبُو عُمَرَ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ خَبَّابٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- مِثْلَہُ۔ قَالَ عَلِیٌّ : کَیْسَانُ أَبُو عُمَرَ لَیْسَ بِالْقَوِیِّ وَمَنْ بَیْنَہُ وَبَیْنَ عَلِیٍّ غَیْرُ مَعْرُوفٍ۔ [منکر۔ اخرجہ دارقطنی]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٣٣٧) عمر وبن عبدالرحمن (رض) خباب (رض) سے اور وہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسی طرح کی حدیث بیان کرتے ہیں۔

8341

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8341

Zaeef

(۸۳۳۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْخَیَّاطُ حَدَّثَنَا أَبُو مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ قَیْسٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : لَکَ السِّوَاکُ إِلَی الْعَصْرِ فَإِذَا صَلَّیْتَ الْعَصْرَ فَأَلْقِہِ فَإِنِّی سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : ((خُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْیَبُ عِنْدَ اللَّہِ مِنْ رِیحِ الْمِسْکِ))۔ [ضعیف۔ دارقطنی]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٣٣٨) عطاء ابوہریرہ (رض) سے بیان کرتے ہیں کہ انھوں نے کہا : مسواک تیرے لیے عصر تک ہے۔ جب تم عصر کی نماز اد ا کرلو تو پھر اسے رکھ دو ۔ بیشک میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے تھے کہ روزے دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کو کستوری کی خوشبو سے زیادہ پسند ہے۔