Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 14 · Chapter 1754

روزوں کا بیان

بچے پر روزہ لازم نہیں حتیٰ کہ وہ بالغ ہوجائے اور نہ ہی دیوانے پر جب تک وہ درست نہ ہوجائے

1 hadith in this chapter

8310

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8310

Sahih

(۸۳۰۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی جَرِیرُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ مِہْرَانَ عَنْ أَبِی ظَبْیَانَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَرَّ عَلِیٌّ بِمَجْنُونَۃٍ بَنِی فُلاَنٍ قَدْ زَنَتْ وَہِیَ تُرْجَمُ فَقَالَ عَلِیٌّ لِعُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ أَمَرْتَ بِرَجْمِ فُلاَنَۃَ قَالَ : نَعَمْ قَالَ : أَمَا تَذْکُرُ قَوْلَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- ((رُفِعَ الْقَلَمُ عَنْ ثَلاَثٍ عَنِ النَّائِمِ حَتَّی یَسْتَیْقِظَ ، وَعَنِ الصَّبِیِّ حَتَّی یَحْتَلِمَ ، وَعَنِ الْمَجْنُونِ حَتَّی یُفِیقَ)) قَالَ : نَعَمْ فَأَمَرَ بِہَا فَخُلِّی عَنْہَا۔ [صحیح لغیرہ۔ معنیٰ تخریحہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٣٠٧) ابن عباس (رض) بیان کرتے ہیں کہ علی (رض) کا گذر ہوا ایک عورت کے پاس سے جس نے زنا کیا تھا اور اسے سنگسار کیا جارہا تھا تو علی (رض) نے عمر (رض) سے کہا : کیا آپ نے فلانی کے رجم کا حکم فرمایا ہے ؟ انھوں نے کہا : ہاں۔ انھوں نے کہا : کیا آپکو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا فرمان یاد نہیں ہے جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ تین افراد سے قلم کو اٹھالیا گیا ہے۔ سوئے ہوئے سے جب تک بیدار نہ ہو۔ بچے سے جب تک بالغ نہ ہو دیوانے سے جب تک تندرست نہ ہوجائے تو عمر (رض) نے کہا : ہاں تو پھر انھوں نے اس عورت کا راستہ چھوڑدیا۔