Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 14 · Chapter 1727

روزوں کا بیان

مسافر مہینے کے کچھ روزے رکھتا ہو اور کچھ افطار کرتا ہو اور صبح سفر میں روزے کے ساتھ کرتا ہے، پھر افطار کردیتا ہے

5 hadiths in this chapter

8176

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8176

Sahih

(۸۱۷۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ الْقَاضِی حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنَا الزُّہْرِیُّ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فِی شَہْرِ رَمَضَانَ فَصَامَ حَتَّی إِذَا بَلَغَ الْکَدِیدَ أَفْطَرَ ، وَإِنَّمَا یُؤْخَذُ بِالآخِرِ مِنْ فِعْلِہِ -ﷺ-۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَلِیِّ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨١٧٣) عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رمضان کے مہینے میں سفر پر نکلے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے روزہ رکھا حتیٰ کہ کدید مقام پر پہنچ گئے اور روزہ افطار کردیا اور دلیل آخری فعل سے لی جاتی ہے۔

8177

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8177

Sahih

(۸۱۷۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّہِ بْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی یُونُسُ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ فَذَکَرَہُ بِنَحْوِہِ۔ قَالَ ابْنُ شِہَابٍ : وَکَانُوا یَتَّبِعُونَ الأَحْدَثَ فَالأَحْدَثَ مِنْ أَمْرِہِ وَیَرَوْنَہُ النَّاسِخَ الْمُحْکَمَ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ حَرْمَلَۃَ عَنِ ابْنِ وَہْبٍ۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨١٧٤) عبداللہ بن وھب یونس سے نقل فرماتے ہیں کہ ابن شہاب نے ایسی ہی حدیث بیان کی۔ ابن شہاب فرماتے ہیں کہ وہ نئی بات کی اتباع کرتے ہیں اور نیا کام ان کا اپنا ہے اس اعتبار سے وہ ناسخ محکم جانتے تھے۔

8178

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8178

Sahih

(۸۱۷۵) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ الْقَاضِی حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ حَمْزَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَابِرٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- خَرَجَ إِلَی مَکَّۃَ عَامَ الْفَتْحِ فِی رَمَضَانَ وَصَامَ حَتَّی بَلَغَ کُرَاعَ الْغَمِیمِ یَعْنِی وَصُمْنَا مَعَہُ فَقِیلَ : إِنَّ النَّاسَ قَدْ شَقَّ عَلَیْہِمُ الصِّیَامُ وَإِنَّمَا یَنْتَظِرُونَ مَا تَفْعَلُ۔ فَدَعَا بِقَدَحٍ مِنْ مَائٍ بَعْدَ الْعَصْرِ فَشَرِبَ وَالنَّاسُ یَنْظُرُونَ فَأَفْطَرَ النَّاسُ۔ وَصَامَ بَعْضٌ فَبَلَغَہُ أَنَّ نَاسًا صَامُوا قَالَ : ((أُولَئِکَ الْعُصَاۃُ أُولَئِکَ الْعُصَاۃُ))۔ مَرَّتَیْنَ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ ابْنُ الْہَادِ وَوُہَیْبٌ وَعَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیُّ وَحُمَیْدُ بْنُ الأَسْوَدِ عَنْ جَعْفَرٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ مسلم]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨١٧٥) حضرت جابر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فتح مکہ کے سال رمضان میں نکلے حتیٰ کہ کراع الغمیم پہنچے۔ ہم نے بھی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ روزہ رکھا تو لوگوں کو روزے نے مشقت میں ڈا ل دیا اور وہ دیکھتے تھے کہ اب کیا حکم نازل ہوگا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عصر کی نماز کے بعد پانی کا پیالہ منگوایا اور اسے پیا اور لوگ دیکھ رہے تھے تو لوگوں نے بھی افطار کردیا مگر کچھ نے افطار نہ کیا تو یہ بات رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک پہنچی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ نافرمان ہیں دو مرتبہ کہا۔

8179

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8179

Sahih

(۸۱۷۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْعَلَوِیُّ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ بِبْغَدَادَ وَأَبُو الأَزْہَرِ : أَحْمَدُ بْنُ الأَزْہَرِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ الأَوْزَاعِیِّ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- أُتِیَ بِطَعَامٍ وَہُوَ بِمَرِّ الظَّہْرَانِ فَقَالَ لأَبِی بَکْرٍ وَعُمَرَ : ((کُلاَ))۔ فَقَالاَ : إِنَّا صَائِمَانِ فَقَالَ : ((ارْحَلُوا لِصَاحِبَیْکُمُ، اعْمَلُوا لِصَاحِبَیْکُمُ ادْنُوا فَکُلاَ))۔ تَفَرَّدَ بِہِ أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِیُّ عَنْ سُفْیَانَ۔ [صحیح۔ اخرجہ النسائی]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨١٧٦) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کھانا لایا گیا اور آپ مرظہران میں تھے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابوبکر وعمر (رض) کو کہا کہ تم کھاؤ۔ انھوں نے کہا : ہم روزے سے ہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنے ساتھیوں کے لیے کوچ کرو اور اپنے ساتھیوں کے لیے کام کرو، قریب ہوجاؤ اور کھاؤ۔

8180

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8180

Zaeef

(۸۱۷۷) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ عَنْ أَبِی الْبَخْتَرِیِّ قَالَ قَالَ عُبَیْدَۃُ : إِذَا سَافَرَ الرَّجُلُ وَقَدْ صَامَ رَمَضَانَ شَیْئًا فَلْیَصُمْ مَا بَقِیَ قَالَ : وَقَرَأَ ہَذِہِ الآیَۃَ {فَمَنْ شَہِدَ مِنْکُمُ الشَّہْرَ فَلْیَصُمْہُ} قَالَ وَقَالَ أَبُو الْبَخْتَرِیِّ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ وَکَانَ أَفْقَہَ مِنَّا : مَنْ شَائَ صَامَ وَمَنْ شَائَ أَفْطَرَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(٨١٧٧) ابوالبختری فرماتے ہیں کہ عبیدہ نے کہا : جب آدمی سفر کرے اور رمضان کا روزہ بھی رکھا ہو تو باقی بھی پورا کرلے اور یہ آیت تلاوت کی : { فَمَنْ شَہِدَ مِنْکُمُ الشَّہْرَ فَلْیَصُمْہُ } جو چاہے روزہ رکھے اور جو چاہے افطار کرے۔ ابو البختری ابن عباس کے حوالے سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ ہم سے زیادہ سمجھ دار ہیں، سو جو چاہے روزہ رکھے اور جو چاہے افطارکرے۔