Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 14 · Chapter 1712

روزوں کا بیان

جس پر روزے میں غشی طاری ہوگئی تو اس کا روزہ درست نہیں اگرچہ وہ کچھ نہ بھی کھائے

3 hadiths in this chapter

8111

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8111

Sahih

(۸۱۰۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ وَقَّاصٍ عَنْ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((الأَعْمَالُ بِالنِّیَّۃِ وَإِنَّمَا لاِمْرِئٍ مَا نَوَی ، فَمَنْ کَانَتْ ہِجْرَتُہُ إِلَی اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ وَإِلَی رَسُولِہِ فَہِجْرَتُہُ إِلَی اللَّہِ وَرَسُولِہِ ، وَمَنْ کَانَتْ ہِجْرَتُہُ إِلَی دُنْیَا یُصِیبُہَا أَوِ امْرَأَۃٍ یَتَزَوَّجُہَا فَہِجْرَتُہُ إِلَی مَا ہَاجَرَ إِلَیْہِ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ جَمِیعًا عَنِ الْقَعْنَبِیِّ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری]

اردو ترجمہ · Urdu

( ٨١٠٨) سیدنا عمر (رض) فرماتے ہیں کہ اعمال کا دارومدار نیت پر ہے اور یقیناً انسان کے لیے وہی کچھ ہے جو اس نے نیت کی ۔ جس کی ہجرت اللہ اور اس کے رسول کے لیے ہوگی تو اس کی ہجرت اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہوگی اور جس نے دنیا کو حاصل کرنے کے لیے ہجرت کی اس کی ہجرت دنیا کی طرف ہے یا عورت کے لیے ہجرت کی کہ اس سے نکاح کرے تو اس کی ہجرت اس کی طرف ہے جس کے لیے اس نے ہجرت کی ۔

8112

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8112

Sahih

(۸۱۰۹) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی بِنَیْسَابُورَ وَأَبُو مُحَمَّدٍ : الْحَسَنُ بْن أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ بْنِ فِرَاسٍ بِمَکَّۃَ حَرَسَہَا اللَّہُ تَعَالَی قَالاَ أَخْبَرَنَا أَبُو حَفْصٍ : عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْجُمَحِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ : الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((یَقُولُ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ الصَّوْمُ لِی وَأَنَا أَجْزِی بِہِ یَدَعُ شَہْوَتَہُ وَأَکْلَہُ وَشُرْبَہُ مِنْ أَجْلِی ، وَالصَّوْمُ جُنَّۃٌ ، وَلِلصَّائِمِ فَرْحَتَانِ فَرْحَۃٌ عِنْدَ إِفْطَارِہِ وَفَرْحَۃٌ عِنْدَ لِقَائِ رَبِّہِ ، وَلَخُلُوفُ فِیہِ أَطْیَبُ عِنْدَ اللَّہِ مِنْ رِیحِ الْمِسْکِ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی نُعَیْمٍ ، وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ أَوْجُہٍ عَنِ الأَعْمَشِ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨١٠٩) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : روزہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کی جزادوں گا کہ وہ اپنی شہوت اور کھانے پینے کو میری وجہ سے چھوڑتا ہے اور روزہ ڈھال ہے اور روزے دار کے لیے دو خوشیاں ہیں : ایک خوشی افطار کے وقت ہوگی اور ایک خوشی رب سے ملاقات کے وقت اور اس کے منہ کی بو اللہ کے کستوری کی خوشبو سے بھی زیادہ محبوب ہے۔

8113

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8113

Sahih

(۸۱۱۰) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی الْمَعْرُوفِ أَخْبَرَنَا أَبُو سَہْلٍ الإِسْفَرَائِنِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الْحَذَّائُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ الْمَدِینِیِّ حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ التَّیْمِیُّ قَالَ سَمِعْتُ عُبَیْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ حَدَّثَ عَنْ نَافِعٍ قَالَ : کَانَ ابْنُ عُمَرَ یَصُومُ تَطَوُّعًا فَیُغْشَی عَلَیْہِ فَلاَ یُفْطِرُ۔ قَالَ الشَّیْخُ : ہَذَا یَدُلُّ عَلَی أَنَّ الإِغْمَائَ خِلاَلَ الصَّوْمِ لاَ یُفْسِدُہُ۔ [صحیح۔ دارقطنی]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨١١٠) نافع فرماتے ہیں کہ ابن عمر (رض) نفلی روزہ رکھتے تھے اور ان پر غشی طاری ہوجاتی تو وہ افطار نہیں کیا کرتے تھے۔ شیخ فرماتے ہیں : یہ بات دلالت کرتی ہے کہ دوران روزہ بیہوش ہوجاناروزے کو فاسد نہیں کرتا۔