Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 14 · Chapter 1699

روزوں کا بیان

رمضان میں روزے کی حالت میں دن کے وقت بیوی سے جماع کرنے کے کفارے کا بیان

7 hadiths in this chapter

8043

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8043

Sahih

(۸۰۴۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَیْنِ بْنِ عُبَیْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ : ہَلَکْتُ یَا رَسُولَ اللَّہِ قَالَ : ((وَمَا أَہْلَکَکَ؟))۔ قَالَ : وَقَعْتُ عَلَی امْرَأَتِی فِی رَمَضَانَ۔ قَالَ : ((فَہَلْ تَجِدُ مَا تُعْتِقُ رَقَبَۃً))۔ قَالَ : لاَ قَالَ : ((فَہَلْ تَسْتَطِیعُ أَنْ تَصُومَ شَہْرَیْنِ مُتَتَابِعَیْنِ))۔ قَالَ : لاَ قَالَ : فَہَلْ تَجِدُ مَا تُطْعِمُ سِتِّینَ مِسْکِینًا ۔ قَالَ : لاَ قَالَ : ثُمَّ جَلَسَ فَأُتِیَ النَّبِیُّ -ﷺ- بِعَرَقٍ فِیہِ تَمْرٌ فَقَالَ : ((تَصَدَّقْ بِہَذَا))۔ فَقَالَ : أَفْقَرُ مِنَّا فَمَا بَیْنَ لاَبَتَیْہَا بَیْتٌ أَحْوَجُ إِلَیْہِ مِنَّا فَضَحِکَ النَّبِیُّ -ﷺ- حَتَّی بَدَتْ أَنْیَابُہُ ، ثُمَّ قَالَ لَہُ : ((اذْہَبْ فَأَطْعِمْہُ أَہْلَکَ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَلِیِّ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ سُفْیَانَ ، وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٠٤٠) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور کہنے لگا : اے اللہ کے رسول ! میں ہلاک ہوگیا ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کس نے تجھے ہلاک کردیا ؟ اس نے کہا : رمضان میں اپنی بیوی سے جماع کر بیٹھاہوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تیرے پاس استطاعت ہے کہ تو غلام آزاد کرے۔ اس نے کہا : نہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تو متواتر دو مہینوں کے روزے رکھ سکتا ہے ؟ اس نے کہا : نہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا آپ ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلاؤ گے ؟ اس نے کہا : نہیں ، پھر وہ بیٹھ گیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کھجوروں کا ایک ٹوکرا لایا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کا صدقہ کردے ، پھر اس نے کہا : اس وادی میں مجھ سے زیادہ محتاج کوئی نہیں تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسکرادیے۔ یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی داڑھیں ظاہر ہوگئیں۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے کہا : جا اپنے اہل و عیال کو کھلادے۔

8044

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8044

Sahih

(۸۰۴۱) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الإِسْفَرَائِنِیُّ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَبُوالرَّبِیعِ حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُسْلِمٍ الزُّہْرِیِّ عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ : إِنَّ الأَخِرَ وَقَعَ عَلَی امْرَأَتِہِ فِی رَمَضَانَ فَقَالَ لَہُ: ((أَتَجِدُ ما تُحَرِّرُ رَقَبَۃً؟))۔ قَالَ : لاَ قَالَ : ((فَہَلْ تَسْتَطِیعُ أَنْ تَصُومَ شَہْرَیْنِ مُتَتَابِعَیْنِ؟))۔ قَالَ: لاَ قَالَ: ((فَتَجِدُ مَا تُطْعِمُ سِتِّینَ مِسْکِینًا؟))۔ قَالَ: لاَ قَالَ فَأُتِیَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِعَرَقٍ فِیہِ تَمْرٌ وَہُوَ الزِّنْبِیلُ فَقَالَ : ((أَطْعِمْ ہَذَا عَنْکَ))۔ فَقَالَ : مَا بَیْنَ لاَبَتَیْہَا أَہْلُ بَیْتٍ أَحْوَجُ مِنَّا قَالَ : ((أَطْعِمْہُ أَہْلَکَ))۔ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ إِنَّمَا کَانَت رُخْصَۃً لِہَذَا فَمَنْ أَصَابَ مِثْلَ مَا أَصَابَ فَلْیَصْنَعْ مَا أُمِرَ بِہِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ ، وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ عَنْ جَرِیرٍ۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٠٤١) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور اس نے کہا : ایک آدمی نے اپنی بیوی سے رمضان میں صحبت کرلی ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے کہا : کیا تو پاتا ہے جس کے ساتھ غلام آزاد کردے ؟ اس نے کہا : نہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تو دو مہینے کے متواتر روزے رکھ سکتا ہے ؟ اس نے کہا : نہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تو پاتا ہے کہ ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلائے ؟ اس نے کہا : نہیں۔ راوی کہتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کھجورں کا ایک ٹوکرا لایا گیا اور وہ بڑا ٹوکرا تھا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ اپنی طرف سے کھلادے تو اس نے کہا : ان دونوں پہاڑوں میں کوئی گھر ہم سے زیادہ محتاج نہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پھر اپنے اہل کو ہی کھلادے۔ محمد بن مسلم فرماتے ہیں : یہ رخصت اسی کے لیے تھی۔ جس کے ساتھ ایسا حادثہ پیش آئے تو وہ اس طرح کرلے جس طرح حکم ہے۔

8045

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8045

Zaeef

(۸۰۴۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو ذَرِّ بْنُ أَبِی الْحُسَیْنِ بْنِ أَبِی الْقَاسِمِ الْمُذَکِّرُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو الصَّیْرَفِیُّ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الصَّفَّارُ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو یَحْیَی : أَحْمَدُ بْنُ عِصَامِ بْنِ عَبْدِ الْمَجِیدِ الأَنْصَارِیُّ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّ رَجُلاً أَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنِّی وَقَعْتُ بِامْرَأَتِی فِی رَمَضَانَ ۔ فَقَالَ : أَعْتِقْ رَقَبَۃً ۔ قَالَ : لاَ أَجِدُہَا قَالَ : ((صُمْ شَہْرَیْنَ مُتَتَابِعَیْنِ))۔ قَالَ : لاَ أَسْتَطِیعُ قَالَ : ((فَأَطْعِمْ سِتِّینَ مِسْکِینًا))۔ قَالَ : لاَ أَجِدُ فَأُتِیَ النَّبِیُّ -ﷺ- بِمِکْتَلٍ فِیہِ خَمْسَۃَ عَشَرَ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ قَالَ : ((خُذْہَا فَأَطْعِمْہُ عَنْکَ))۔ قَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ مَا بَیْنَ لاَبَتَیْہَا أَہْلُ بَیْتٍ أَحْوَجُ إِلَیْہِ مِنَّا۔ قَالَ : ((خُذْہُ فَأَطْعِمْہُ أَہْلَکَ))۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ إِبْرَاہِیمُ بْنُ طَہْمَانَ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ الْمُعْتَمِرِ قَالَ فِی الْحَدِیثِ : بِمِکْتَلٍ فِیہِ خَمْسَۃَ عَشَرَ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ فَذَکَرَہُ۔ وَرَوَاہُ الأَوْزَاعِیُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِی حَفْصَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ ہَکَذَا ، وَذَکَرَہُ ہِشَامُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ مِثْلَہُ وَرَوَاہُ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنِ الأَوْزَاعِیِّ عَنِ الزُّہْرِیِّ وَجَعَلَ ہَذَا التَّقْدِیرَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ فَالَّذِی یُشْبِہُ أَنْ یَکُونَ تَقْدِیرُ الْمِکْتَلِ بِخَمْسَۃَ عَشَرَ صَاعًا مِنْ رِوَایَۃِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٠٤٢) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور اس نے کہا : میں اپنی بیوی پر واقع ہوگیا رمضان میں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دومہینے کے روزے رکھ اس نے کہا : میں استطاعت نہیں رکھتا، پھر ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا، اس نے کہا : میں نہیں پاتا ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک ٹوکرا لایا گیا جس میں کھجور کے پندرہ صاع تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ لے اور اپنی طرف سے کھلادے، اس نے کہا : اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان دونوں پہاڑوں میں کوئی گھر ہم سے زیادہ محتاج نہیں ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : لے جا اور اپنے اہل کو کھلا۔ اور ٹوکرے میں کھجور کے پندرہ صاع تھے۔ عمرو بن شعیب فرماتے ہیں کہ جس کو شبہ ہوا ہے کہ ٹوکرہ پندرہ صاع کا ہے وہ زھری کی روایت ہے۔

8046

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8046

Sahih

(۸۰۴۳) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ بْنُ شَرِیکٍ وَابْنُ مِلْحَانَ قَالاَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا لَیْثٌ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُوالْوَلِیدِ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا اللَّیْثُ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنِی أَبُو الْفَضْلِ : مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْہَاشِمِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- : أَنَّ رَجُلاً وَقَعَ بِامْرَأَتِہِ فِی رَمَضَانَ فَاسْتَفْتَی رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ : ((ہَلْ تَجِدُ رَقَبَۃً؟))۔ قَالَ : لاَ قَالَ : ((فَہَلْ تَسْتَطِیعُ صِیَامَ شَہْرَیْنِ؟))۔ قَالَ : لاَ قَالَ : ((فَأَطْعِمْ سِتِّینَ مِسْکِینًا))۔ زَادَ ابْنُ بُکَیْرٍ فِی رِوَایَتِہِ : ((مُتَتَابِعَیْنِ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ عَنْ قُتَیْبَۃَ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

٨٠٤٣۔ حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایک آدمی نے کہا : اپنی بیوی سے میں نے رمضان میں صحبت کرلی ۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے فتویٰ چاہا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تو غلام پاتا ہے ؟ اس نے کہا : نہیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دومہینے کے متواتر روزے رکھ سکتا ہے ؟ اس نے کہا : نہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پھر ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا۔ ابن بکیرنے متتابعین کا لفظ اضافی بیان کیا ہے۔

8047

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8047

Sahih

(۸۰۴۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِیعِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّ رَجُلاً أَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللَّہِ ہَلَکْتُ قَالَ: ((وَمَا ذَاکَ؟))۔ قَالَ : أَصَبْتَ أَہْلِی فِی رَمَضَانَ قَالَ النَّبِیُّ -ﷺ-: ((أَتَجِدُ رَقَبَۃً؟))۔ قَالَ: لاَ یَا رَسُولَ اللَّہِ قَالَ: ((أَفَتَسْتَطِیعُ أَنْ تَصُومَ شَہْرَیْنِ مُتَتَابِعَیْنِ))۔ قَالَ : لاَ یَا رَسُولَ اللَّہِ قَالَ : ((أَفَتَسْتَطِیعُ أَنْ تُطْعِمَ سِتِّینَ مِسْکِینًا؟))۔ قَالَ : لاَ أَجِدُہُ قَالَ فَأُتِیَ النَّبِیُّ -ﷺ- بِعَرَقٍ فِیہِ تَمْرٌ قَالَ : اذْہَبْ فَتَصَدَّقْ بِہَذَا ۔ فَقَالَ : عَلَی أَفْقَرَ مِنِّی وَالَّذِی بَعَثَکَ بِالْحَقِّ مَا بَیْنَ لاَبَتَیْہَا أَہْلُ بَیْتٍ أَحْوَجُ إِلَیْہِ مِنَّا قَالَ : فَضَحِکَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- ثُمَّ قَالَ : ((اذْہَبْ بِہِ إِلَی أَہْلِکَ))۔ قَالَ الزُّہْرِیُّ وَإِنَّمَا کَانَ ہَذَا رُخْصَۃً لِلرَّجُلِ وَحْدَہُ وَلَوْ أَنَّ رَجُلاً أَصَابَ أَہْلَہُ فِی رَمَضَانَ الْیَوْمَ لَمْ یَکُنْ لَہُ إِلاَّ أَنْ یُکَفِّرَ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ عَبْدِ بْنِ حُمَیْدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ حَدِیثِ عَبْدِ الْوَاحِدِ عَنْ مَعْمَرٍ وَبِمَعْنَی ہَؤُلاَئِ رَوَاہُ أَکْثَرُ أَصْحَابِ الزُّہْرِیِّ إِبْرَاہِیمُ بْنُ سَعْدٍ وَعُقَیْلُ بْنُ خَالِدٍ وَغَیْرُہُمَا۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ عِرَاکُ بْنُ مَالِکٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ۔ [صحیح۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٠٤٤) ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور گویا ہوا کہ میں ہلاک ہوگیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ کیسے ؟ تو اس نے کہا : میں رمضان میں بیوی سے جماع کر بیٹھا ہوں تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تو غلام پاتا ہے ؟ اس نے : کہا نہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تو متواتر دو مہینے روزے رکھنے کی طاقت رکھتا ہے ؟ اس نے کہا : اے اللہ کے رسول ! نہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تو ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانے کی طاقت رکھتا ہے ؟ اس نے کہا : نہیں تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کھجوروں کا ایک ٹوکرا لایا گیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : لے جاکر صدقہ کردے۔ اس نے کہا : اپنے سے زیادہ محتاج پر ؟ اس ذات کی قسم جس نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حق کے ساتھ بھیجا ہے ، ہم سے زیادہ محتاج ان دونوں پہاڑوں کے درمیان کوئی نہیں۔ راوی کہتے ہیں : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسکرادیے ، پھر فرمایا : اسے اپنے اہل و عیال کے پاس لے جا۔

8048

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8048

Zaeef

(۸۰۴۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ قِرَائَ ۃً عَلَیْہِ وَأَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ إِمْلاَئً قَالاَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الشَّیْبَانِیُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ السَّعْدِیُّ أَخْبَرَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْقَاسِمِ أَخْبَرَہُ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَیْرِ أَخْبَرَہُ أَنَّہُ سَمِعَ عَبَّادَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الزُّبَیْرِ بْنِ الْعَوَّامِ أَنَّہُ سَمِعَ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا تُحَدِّثُ أَنَّ رَجُلاً أَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَ : إِنَّہُ احْتَرَقَ فَسَأَلَہُ مَا لَہُ فَقَالَ : أَصَبْتُ أَہْلِیَ فِی رَمَضَانَ قَالَتْ : فَأُتِیَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بِمِکْتَلٍ یُدْعَی الْعَرَقُ فِیہِ تَمْرٌ فَقَالَ : ((أَیْنَ الْمُحْتَرِقُ؟))۔ فَقَامَ الرَّجُلُ فَقَالَ : ((تَصَدَّقْ بِہَذَا))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُنِیرٍ عَنْ یَزِیدَ بْنِ ہَارُونَ ، وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ عَبْدِ الْوَہَّابِ الثَّقَفِیِّ وَاللَّیْثِ بِنْ سَعْدٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٠٤٥) سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ ایک آدمی نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور عرض کیا کہ وہ ہلاک ہوگیا تو لوگوں نے اسے پوچھا : تجھے کیا ہوا ؟ اس نے کہا : رمضان میں اپنی بیوی پر واقع ہوگیا ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کھجور کا ٹوکرا لایا گیا جسے عرق کہا جاتا ہے، اس میں کھجور تھی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ ہلاک ہونے والا کہاں ہے ؟ ایک آدمی کھڑا ہوا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسے صدقہ کردو۔

8049

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8049

Sahih

(۸۰۴۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ زُہَیْرٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ سُلَیْمَانَ بْنِ فَارِسٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الْبُخَارِیُّ حَدَّثَنِی الأُوَیْسِیُّ حَدَّثَنِی ابْنُ أَبِی الزِّنَادِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَیْرِ عَنْ عَبَّادٍ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : کَانَ النَّبِیُّ -ﷺ- جَالِسًا فِی ظِلِّ فَارِعٍ فَجَائَ ہُ رَجُلٌ مِنْ بَنِی بَیَاضَۃَ فَقَالَ : احْتَرَقْتُ وَقَعْتُ بِامْرَأَتِی فِی رَمَضَانَ فَقَالَ: ((أَعْتِقْ رَقَبَۃً))۔ قَالَ: لاَ أَجِدُ قَالَ: ((أَطْعِمْ سِتِّینَ مِسْکِینًا))۔ قَالَ: لَیْسَ عِنْدِی فَأُتِیَ النَّبِیُّ -ﷺ- بِعَرَقٍ مِنْ تَمْرٍ فِیہِ عِشْرُونَ صَاعًا فَقَالَ : ((تَصَدَّقَ))۔ فَقَالَ : مَا نَجْدُ عَشَائَ لَیْلَۃٍ قَالَ : ((فَعُدْ بِہِ عَلَی أَہْلِکَ))۔ قَالَ الشَّیْخُ : الزِّیَادَاتُ الَّتِی فِی ہَذِہِ الرِّوَایَۃِ تَدُلُّ عَلَی صِحَّۃِ حِفْظِ أَبِی ہُرَیْرَۃَ وَمَنْ دُونِہِ لِتِلْکَ القِصَّۃِ وَقَوْلُہُ فِیہِ عِشْرُونَ صَاعًا بَلاَغٌ بُلِّغَ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ الزُّبَیْرِ۔ وَقَدْ رَوَی الْحَدِیثَ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ یَسَارٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ بِبَعْضٍ مِنْ ہَذَا یَزِیدُ وَیَنْقُصُ وَفِی آخِرِہِ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ : فَحُدِّثْتُ بَعْدُ أَنَّ تِلْکَ الصَّدَقَۃَ کَانَتْ عِشْرِینَ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ وَقَدْ رُوِیَ فِی حَدِیثِ أَبِی ہُرَیْرَۃَ خَمْسَۃَ عَشَرَ صَاعًا وَہُوَ أَصَحُّ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [حسن۔ البخاری]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٠٤٦) سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پہاڑ کے سائے میں تشریف فرماتھے کہ آپ کے پاس ایک آدمی آیا جو بنو رضاعہ میں سے تھا ، کہنے لگا : میں ہلاک ہوگیا کہ رمضان کے مہینے میں بیوی پر واقع ہوگیا ہوں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : غلام آزاد کر ، اس نے کہا میں نہیں پاتا ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا۔ اس نے کہا : میرے پاس نہیں ہے، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کھجوروں کا ایک ٹوکرا لایا گیا، جس میں بیس صاع تھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کا صدقہ کر ۔ اس نے کہا : ہمارے پاس آج رات کا کھانا نہیں ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پھر اپنے اہل پر لوٹادے۔ شیخ فرماتے ہیں کہ اس روایت میں جو زیادہ بیانات ہیں وہ ابوہریرہ (رض) کے حافظے کی صحت پر دال ہیں۔ اس قصے کے علاوہ بھی انھوں نے کہا : کہ بیس صاع تھے ۔ یہ ایک بات جو محمد بن جعفر تک پہنچی محمد بن جعفر فرماتے ہیں کہ اس کے بعد مجھے بیان کیا گیا کہ وہ صدقہ بیس صاع کھجور تھا جب کہ ابوہریرہ (رض) نے پندرہ صاع زیادہ بیان کیے۔