Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 14 · Chapter 1693

روزوں کا بیان

اس شخص کا حکم جس پر فجر طلوع ہوگئی اور اس کے منہ میں کچھ تھا اس نے اسے پھینک دیا اور روزہ مکمل کیا

6 hadiths in this chapter

8021

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8021

Sahih

(۸۰۱۸) اسْتِدْلاَلاً بِمَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَمْدَانَ الْجَلاَّبُ بِہَمَذَانَ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ وَإِبْرَاہِیمُ بْنُ نَصْرٍ الرَّازِیَّانُ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ بُکَیْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الأَشَجِّ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ سَعِیدِ بْنِ سُوَیْدٍ الأَنْصَارِیِّ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ : قَالَ ہَشِشْتُ یَوْمًا فَقَبَّلْتُ وَأَنَا صَائِمٌ فَأَتِیتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَقُلْتُ : صَنَعْتُ الْیَوْمَ أَمْرًا عَظِیمًا قَبَّلْتُ وَأَنَا صَائِمٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((أَرَأَیْتَ لَوْ تَمَضْمَضْتَ بِمَائٍ وَأَنْتَ صَائِمٌ))۔ قَالَ فَقُلْتُ : لاَ بَأْسَ بِذَلِکَ قَالَ رَسُولُ اللَّہ صلی اللہ علیہ وسلم- : ((فَفِیمَ))۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ : فَإِنِ ازْدَرَدَہُ بَعْدَ الْفَجْرِ قَضَی یَوْمًا مَکَانَہُ۔ قَالَ الشَّیْخُ وَقَدْ۔ [صحیح۔ اخرجہ الحاکم]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٠١٨) عمر بن خطاب (رض) فرماتے ہیں : ایک دن میں بیوی کے قریب ہوا اور بوسہ دیا اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور میں روزے سے تھا۔ میں نے کہا : میں نے آج بہت بڑا گناہ کیا ہے، کہ میں نے روزے کی حالت میں بوسہ دیا ہی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تیرا کیا خیال ہے اگر تو روزے کی حالت میں پانی سے کلی کرے ۔ وہ کہتے ہیں : میں نے کہا : اس کا کوئی حرج نہیں ہے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پھر کس بات سے پریشان ہے۔ امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ اگر بعد فجر لقمہ نگلا ہے تو اس کے عوض ایک دن کی قضاکرے گا

8022

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8022

Sahih

(۸۰۱۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ النَّرْسِیُّ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَۃَ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الرِّیَاحِیُّ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَنَّہُ قَالَ : ((إِذَا سَمِعَ أَحَدُکُمُ النِّدَائَ وَالإِنَائُ عَلَی یَدِہِ فَلاَ یَضَعْہُ حَتَّی یَقْضِیَ حَاجَتَہُ مِنْہُ))۔ [حسن۔ اخرجہ ابوداؤد]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٠١٩) ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی اذان سنے اور برتن اس کے ہاتھ میں ہو تو اسے اتنی دیر نہ رکھے جب تک اس سے اپنی ضرورت پوری نہ کرلے۔

8023

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8023

Sahih

(۸۰۲۰) قَالَ وَحَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِی عَمَّارٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- مِثْلَہُ۔ قَالَ الرِّیَاحِیُّ فِی رِوَایَتِہِ وَزَادَ فِیہِ : وَکَانَ الْمُؤَذِّنُونَ یُؤَذِّنُونَ إِذَا بَزَغَ الْفَجْرُ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ غَیْرُہُ عَنْ حَمَّادٍ۔ وَہَذَا إِنْ صَحَّ فَہُوَ مَحْمُولٌ عِنْدَ عَوَامِّ أَہْلِ الْعِلْمِ عَلَی أَنَّہُ -ﷺ- عَلِمَ أَنَّ الْمُنَادِیَ کَانَ یُنَادِی قَبْلَ طُلُوعِ الْفَجْرِ بِحَیْثُ یَقَعُ شُرْبُہُ قُبَیْلَ طُلُوعِ الْفَجْرِ وَقَوْلُ الرَّاوِی وَکَانَ الْمُؤَذِّنُونَ یُؤَذِّنُونَ إِذَا بَزَغَ یُحْتَمَلُ أَنْ یَکُونَ خَبَرًا مُنْقَطِعًا مِمَّنْ دُونَ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَوْ یَکُونَ خَبَرًا عَنِ الأَذَانِ الثَّانِی وَقَوْلُ النَّبِیِّ -ﷺ- : ((إِذَا سَمِعَ أَحَدُکُمُ النِّدَائَ وَالإِنَائُ عَلَی یَدِہِ))۔ خَبَرًا عَنِ النِّدَائِ الأَوَّلِ لِیَکُونَ مُوَافِقًا لِمَا۔ [حسن۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٠٢٠) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ مؤذن اذان کہتے جب فجرروشن ہوجاتی اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی اذان سنے اور برتن اس کے ہاتھ میں ہو تو ضرورت پوری کرلے۔

8024

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8024

Sahih

(۸۰۲۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ أَخْبَرَنَا جَرِیرٌ وَالْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَیْمَانَ عَنْ سُلَیْمَانَ التَّیْمِیِّ عَنْ أَبِی عُثْمَانَ النَّہْدِیِّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((لاَ یَمْنَعَنَّ أَحَدًا مِنْکُمْ أَذَانُ بِلاَلٍ مِنْ سُحُورِہِ ، فَإِنَّمَا یُنَادِی لِیُوقِظَ نَائِمَکُمْ وَیَرْجِعَ قَائِمَکُمْ))۔ قَالَ جَرِیرٌ فِی حَدِیثِہِ: وَلَیْسَ أَنْ یَقُولَ ہَکَذَا وَلَکِنْ یَقُولُ ہَکَذَا الْفَجْرُ ہُوَ الْمُعْتَرِضُ وَلَیْسَ بِالْمُسْتَطِیلِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ ، وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ أَوْجُہٍ عَنِ التَّیْمِیِّ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٠٢١) عبداللہ بن مسعود (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم میں سے کسی کو بلال کی اذان سحری سے نہ روکے ، وہ تو تمہیں نیند سے بیدار کرنے کے لیے اذان کہتا ہے اور قیام کرنے والے کو لوٹاتا ہے۔ جریر فرماتے ہیں کہ انھوں نے لمبائی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فجر کی نشاندہی نہیں کی ، بلکہ چوڑائی کی طرف اشارہ کیا کیونکہ وہ لمبائی میں نہیں ہوتی۔

8025

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8025

Sahih

(۸۰۲۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ : مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ وَعَنِ الْقَاسِمِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالاَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِنَّ بِلاَلاً یُؤَذِّنُ بِلَیْلٍ فَکُلُوا وَاشْرَبُوا حَتَّی تَسْمَعُوا أَذَانَ ابْنِ أُمِّ مَکْتُومٍ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عُبَیْدِ بْنِ إِسْمَاعِیلَ ، وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ کِلاَہُمَا عَنْ أَبِی أُسَامَۃَ۔ [صحیح۔ مقفق علیہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٠٢٢) سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بیشک بلال رات کو اذان کہتا ہے، سو تم کھاؤ پیو یہاں تک کہ ابن ام مکتوم کی اذان سن لو۔

8026

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8026

Sahih

(۸۰۲۳) وَأَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ جَابِرٍ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ سُلَیْمَانَ عَنْ حَفْصِ بْنِ غِیَاثٍ عَنْ أَشْعَثَ عَنْ أَبِی ہُبَیْرَۃَ عَنْ جَدِّہِ شَیْبَانَ قَالَ : دَخَلْتُ الْمَسْجِدَ فَنَادَیْتُ فَتَنَحَّیْتُ فَقَالَ لِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((أَبَا یَحْیَی))۔ قَالَ : نَعَمْ قَالَ : ((ادْنُہْ ہَلُمَّ الْغَدَائِ))۔ قُلْتُ : إِنِّی أُرِیدُ الصَّوْمَ قَالَ : ((وَأَنَا أُرِیدُ الصَّوْمَ وَلَکِنَّ مُؤَذِّنَنَا فِی بَصَرِہِ سَوْء ٌ أَوْ شَیْء ٌ أَذَّنَ قَبْلَ أَنْ یَطْلُعَ الْفَجْرُ))۔ کَذَا رَوَاہُ حَفْصٌ۔ وَرَوَاہُ شَرِیکٌ عَنْ أَشْعَثَ عَنْ یَحْیَی بْنِ عَبَّادٍ الأَنْصَارِیِّ وَہُوَ أَبُو ہُبَیْرَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ۔ وَالْحَدِیثُ یَنْفَرِّدُ بِہِ أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ فَإِنْ صَحَّ فَکَأَنَّ ابْنَ أُمِّ مَکْتُومٍ وَقَعَ تَأْذِینُہُ قَبْلَ الْفَجْرِ فَلَمْ یَمْتَنِعْ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- مِنَ الأَکْلِ وَعَلَی ہَذَا الَّذِی ذَکَرْنَا تَأَتَفِقُ الأَخْبَارُ وَلاَ تَخْتَلِفُ وَبِاللَّہِ التَّوْفِیقُ۔ [حسن لغیرہ۔ اخرجہ الطبرانی]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٠٢٣) شیبان (رض) فرماتے ہیں کہ میں مسجد میں داخل ہوا اور میں نے اذان کہی اور کونے میں بیٹھ گیا تو مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ابو یحییٰ ! میں نے کہا : جی ہاں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قریب ہو اور کھالے ۔ میں نے کہا : میں روزہ رکھنا چاہتا ہوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں بھی روزہ رکھنا چاہتا ہوں۔ لیکن ہمارے مؤذن کے آنکھ میں برائی ہے یا کچھ اور ہے کہ اس نے طلوع فجر سے پہلے اذان کہہ دی۔ اس حدیث میں اشعت بن سوار اکیلے ہیں۔ اگر یہ صحیح ہے جیسے ابن مکتوم (رض) کی اذان فجر سے پہلے ہوئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھانے سے منع نہیں کیا ، اسی وجہ سے ہم نے اس کا تذکرہ کیا ہے اور تمام اخبار موافق نہیں۔