Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 13 · Chapter 2716

صدقات کا بیان

خلیفہ اور بڑے صوبے کا گورنر جن کے قبضہ میں صدقے کا مال نہیں تو ان دونوں کے لیے عاملین کے حصہ میں کوئی حق نہیں

2 hadiths in this chapter

13169

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13169

Zaeef

(۱۳۱۶۴) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْعَدْلُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْعَبْدِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ أَنَّہُ قَالَ : شَرِبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ لَبَنًا فَأَعْجَبَہُ فَسَأَلَ الَّذِی سَقَاہُ مِنْ أَیْنَ لَکَ ہَذَا اللَّبَنُ؟ فَأَخْبَرَہُ أَنَّہُ وَرَدَ عَلَی مَائٍ قَدْ سَمَّاہُ فَإِذَا نَعَمٌ مِنْ نَعَمِ الصَّدَقَۃِ وَہُمْ یَسْقُونَ فَحَلَبُوا لِی أَلْبَانَہَا فَجَعَلْتُہُ فِی سِقَائِی ہَذَا فَأَدْخَلَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ إِصْبَعَہُ وَاسْتَقَائَ ہُ۔ [ضعیف۔ المؤطا ۶۰۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣١٦٤) حضرت زید بن اسلم (رح) سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب (رض) نے دودھ پیا تو اس (دودھ) نے انھیں حیرت میں ڈال دیا۔ انھوں نے دودھ پلانے والے سے پوچھا : ” تجھے یہ دودھ کہاں سے ملا ؟ اس نے بتلایا کہ وہ پانی کے گھاٹ پر گیا، اس نے اس گھاٹ کا نام بتلایا تو وہاں صدقے کی بکریاں تھیں، جنہیں وہ پانی پلا رہے تھے، انھوں نے میرے لیے ان کا دودھ دھویا تو میں نے اس برتن میں ڈال لیا۔ سیدنا عمر (رض) نے اپنی انگلی داخل کر کے قے کردی۔

13170

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13170

Sahih

(۱۳۱۶۵) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا عِیسَی بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْغَافِقِیُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ أَنَّ بُکَیْرَ بْنَ الأَشَجِّ حَدَّثَہُ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ أَنَّ ابْنَ أَبِی رَبِیعَۃَ قَدِمَ بِصَدَقَاتٍ سَعَی عَلَیْہَا فَلَمَّا قَدِمَ الْحَرَّۃَ خَرَجَ عَلَیْہِ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَرَّبَ إِلَیْہِ تَمْرًا وَلَبَنًا وَزُبْدًا فَأَکَلُوا وَأَبَی عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنْ یَأْکُلَ فَقَالَ ابْنُ أَبِی رَبِیعَۃَ : وَاللَّہِ أَصْلَحَکَ اللَّہُ إِنَّا لَنَشْرَبُ أَلْبَانَہَا وَنُصِیبُ مِنْہَا فَقَالَ : یَا ابْنَ أَبِی رَبِیعَۃَ إِنِّی لَسْتُ کَہَیْئَتِکَ إِنَّکَ وَاللَّہِ تَتَّبِعُ أَذْنَابَہَا۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣١٦٥) سیدنا سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ میرے والد صدقات کا مال لے کر چلے جن پر وہ عامل تھے۔ جب حرہ نامی جگہ پہنچے تو سیدنا عمر بن خطاب (رض) بھی وہاں تھے، انھوں (میرے والد) نے کھجور، دودھ اور مکھن ان کے قریب کیا، دوسروں نے کھایا اور حضرت عمر (رض) نے کھانے سے انکار کیا۔ ابن ابی ربیعہ نے کہا : ” اللہ تعالیٰ تمہاری اصلاح کرے، ہم ان کا دودھ پیتے ہیں اور ان سے فائدہ حاصل کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا :” اے ابن ابی ربیعہ ! میں تمہاری طرح نہیں ہوں، اللہ کی قسم ! آپ تو ان کی دموں کے پیچھے چلتے ہو۔ “ (یعنی ان کی دیکھ بھال کرتے ہو) ۔