Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 13 · Chapter 2703

صدقات کا بیان

اللہ تعالیٰ نے اپنے دین والے مسلمانوں پر ان کے علاوہ دوسرے اہل دین محتاج مسلمانوں کے لیے ان کے مالوں میں سے کیا فرض کیا ہے

1 hadith in this chapter

13117

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13117

Sahih

(۱۳۱۱۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الإِسْفَرَائِینِیُّ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْعَلاَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أُمَیَّۃُ عن یَحْیَی بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ صَیْفِیٍّ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا مَعْبَدٍ یَقُولُ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا یَقُولُ : لَمَّا بَعَثَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ نَحْوَ الْیَمَنِ فَقَالَ : إِنَّکَ تَقْدَمُ عَلَی قَوْمٍ مِنْ أَہْلِ الْکِتَابِ فَلْیَکُنْ أَوَّلَ مَا تَدْعُوہُمْ أَنْ یُوَحِّدُوا اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ فَإِذَا عَرَفُوا ذَلِکَ فَأَخْبِرْہُمْ أَنَّ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ قَدِ افْتَرَضَ عَلَیْہِمْ خَمْسَ صَلَوَاتٍ فِی یَوْمِہِمْ وَلَیْلَتِہِمْ فَإِذَا صَلَّوْا فَأَخْبِرْہُمْ أَنَّ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ قَدِ افْتَرَضَ عَلَیْہِمْ زَکَاۃً فِی أَمْوَالِہِمْ تُؤْخَذُ مِنْ غَنِیِّہِمْ فَتُرَدُّ عَلَی فَقِیرِہِمْ فَإِذَا أَقَرُّوا بِذَلِکَ فَخُذْ مِنْہُمْ وَتَوَقَّ کَرَائِمَ أَمْوَالِہِمْ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عن عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی الأَسْوَدِ عِنِ الْفَضْلِ بْنِ الْعَلاَئِ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ إِسْمَاعِیلَ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۳۹۵، ۱۴۹۶۔ مسلم ۱۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣١١٢) سیدنا ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے معاذ بن جبل (رض) کو یمن کی طرف بھیجا تو فرمایا : بیشک تو ایسی قوم کے پاس جا رہا ہے جو اہل کتاب ہیں، سب سے پہلی چیز جس کی طرف تو ان کو دعوت دے وہ اللہ کی توحید ہے۔ جب وہ توحید کو پہچان لیں تو ان کو بتاؤ کہ ایک دن اور رات میں ان پر پانچ نمازیں فرض ہیں، جب وہ نمازیں پڑھنے لگ جائیں تو ان کو بتاؤ کہ تمہارے مالوں میں زکوۃ بھی فرض ہے جو تم میں سے مال دار لوگوں سے لی جائے گی اور غریبوں میں تقسیم کی جائے گی، جب وہ اس بات کو بھی مان جائیں تو ان سے زکوۃ لے لو لیکن ان کے قیمتی مال سے بچ جاؤ۔