Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 13 · Chapter 1652

صدقات کا بیان

تندرستی کی حالت اور چاہت کے باوجود صدقہ کرنا افضل ہے

4 hadiths in this chapter

7835

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7835

Sahih

(۷۸۳۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : الْحُسَیْنُ بْنُ عُمَرَ بْنِ بُرْہَانَ الْغَزَّالُ وَأَبُو الْحُسَیْنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ وَأَبُو الْحُسَیْنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ وَأَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَحْیَی بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ بِبَغْدَادَ قَالُوا حَدَّثَنَا إِسَمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَۃَ حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ الْقَعْقَاعِ عَنْ أَبِی زُرْعَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : سُئِلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَیُّ الصَّدَقَۃِ أَفْضَلُ؟ قَالَ : ((لَتُنَبَّأَنَّ أَنْ تَصَدَّقَ وَأَنْتَ صَحِیحٌ شَحِیحٌ تَأْمُلُ الْبَقَائَ وَتَخَافُ الْفَقْرَ ، وَلاَ تُمْہِلْ حَتَّی إِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُومَ قُلْتَ لِفُلاَنٍ کَذَا وَلِفُلاَنٍ کَذَا أَلاَ وَقَدْ کَانَ لِفُلاَنٍ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ جَرِیرٍ وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ وَجْہَیْنِ آخَرَیْنِ عَنْ عُمَارَۃَ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٨٣٢) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا گیا : کون سا صدقہ افضل ہے ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم اس بارے میں آگاہ کیے جاؤگے تم صدقہ کرو اس حال میں کہ تندرست اور اس کی چاہت کرنے والے ہو، اپنے پاس رکھنے کی خواہش بھی ہو اور محتاجی کا ڈر بھی نہ ہو۔ تو انتظار کر اس کا کہ تیری روح حلق تک پہنچ جائے۔ پھر تو کہے کہ فلاں کا اتنا لو فلاں کا اتنا خبردار وہ تو فلاں کا ہوچکا ہے۔ (امام مسلم نے اپنی صحیح میں زھیر بن حرب کے حوالے سے اسے بیان کیا ہے اور امام بخاری نے دیگر واسناد سے بیان کیا ہے۔ )

7836

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7836

Zaeef

(۷۸۳۳) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو عُثْمَانَ : عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْبَصْرِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ أَبِی حَبِیبَۃَ قَالَ : أَوْصَی إِلَیَّ رَجُلٌ بِطَائِفَۃٍ مِنْ مَالِہِ أَضَعُہَا فَأَتَیْتُ أَبَا الدَّرْدَائِ فَاسْتَأْمَرْتُہُ فِی الْفُقَرَائِ أَوْ فِی الْمُہَاجِرِینَ فَقَالَ : أَمَّا أَنَا فَلَوْ کُنْتُ لَمْ أَعْدِلْ بِالْمُہَاجِرِینَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : ((مَثَلُ الَّذِی یُعْتِقُ عِنْدَ الْمَوْتِ کَالَّذِی یُہْدِی بَعْدَ الشِّبَعِ))۔ [ضعیف۔ ترمذی]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٨٣٣) ابو خبیب (رض) فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے مجھے اپنے مال کے بارے میں وصیت کی کہ میں اسے رکھوں تو میں ابو درداء کے پاس آیا اور میں نے انھیں فقراء کے بارے میں مشورہ دیا مہاجرین کے لیے تو انھوں نے فرمایا : جہاں تک میرا تعلق ہے تو میں مہاجرین کے ساتھ عدل نہ کرتا۔ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا کہ اس شخص کی مثال جو موت کے وقت آزاد کرتا ہے وہ ایسی ہے جو پیٹ بھرنے کے بعد دیتا ہے۔

7837

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7837

Zaeef

(۷۸۳۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکَرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ أَبِی حَبِیبَۃَ الطَّائِیِّ عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- یَقُولُ : ((مَثَلُ الَّذِی یَتَصَدَّقُ أَوْ یُعْتِقُ عِنْدَ الْمَوْتِ مَثَلُ الَّذِی یُہْدِی بَعْدَ مَا یَشْبَعُ)) [ضعیف۔ انظر قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٨٣٤) حضرت ابو درداء (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا کہ اس شخص کی مثال جو موت کے وقت صدقہ کرتا ہے یا آزاد کرتا ہے اس کی مانند ہے جو پیٹ بھرنے کے بعد دیتا ہے۔

7838

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7838

Sahih

(۷۸۳۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِیُّ حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ عَنْ زُبَیْدٍ عَنْ مُرَّۃَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ فِی قَوْلِہِ عَزَّ وَجَلَّ {وَآتَی الْمَالَ عَلَی حُبِّہِ ذَوِی الْقُرْبَی وَالْیَتَامَی وَالْمَسَاکِینَ} قَالَ : تَصَدَّقْ وَأَنْتَ صَحِیحٌ شَحِیحٌ تَأْمُلُ الْغِنَی وَتَخْشَی الْفَقْرَ ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٨٣٥) مرّہ فرماتے ہیں کہ عبداللہ نے اللہ تعالیٰ کے ارشاد :{ وَآتَی الْمَالَ عَلَی حُبِّہِ ذَوِی الْقُرْبَی وَالْیَتَامَی وَالْمَسَاکِینَ } کے بارے میں فرمایا کہ تو صدقہ و خیرات کر اس حال میں کہ تو تندرست ہو اور مال کی چاہت رکھتا ہو مال دار ہونے کی امید ہو اور محتاجی کا ڈرہو۔