Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 11 · Chapter 1615

زکوۃ کا بیان

زکوۃ میں خیانت کرنے کا بیان

2 hadiths in this chapter

7665

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7665

Sahih

(۷۶۶۲) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ الْفَرَّائُ أَخْبَرَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ وَأَخْبَرَنِی أَبُو الْوَلِیدِ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ عَنْ قَیْسِ بْنِ أَبِی حَازِمٍ عَنْ عَدِیِّ بْنِ عَمِیرَۃَ الْکِنْدِیِّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((مَنِ اسْتَعْمَلْنَاہُ مِنْکُمْ عَلَی عَمَلِنَا فَکَتَمَنَا مِنْہُ مِخْیَطًا فَمَا فَوْقَہُ کَانَ غُلُولاً یَأْتِی بِہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ))۔ قَالَ : فَقَامَ إِلَیْہِ رَجُلٌ أَسْوَدُ مِنَ الأَنْصَارِ کَأَنِّی أَنْظُرُ إِلَیْہِ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ اقْبَلْ عَنِّی عَمَلَکَ قَالَ : ((وَمَا لَکَ))۔ قَالَ : سَمِعْتُکَ تَقُولُ کَذَا وَکَذَا قَالَ : ((وَأَنَا أَقُولُہُ الآنَ مَنِ اسْتَعْمَلْنَاہُ مِنْکُمْ عَلَی عَمَلٍ فَلْیَجِئْ بِقَلِیلِہِ وَکَثِیرِہِ فَمَا أُمِرَ مِنْہُ أَخَذَ وَمَا نُہِیَ عَنْہُ انْتَہَی))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ۔ [صحیح۔ أخرجہ مسلم]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٦٦٢) عدی بن عمیرہ (رض) کندی فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سیسنا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم میں سے جسے بھی ہم اپنے کام (زکوۃ ) پر عامل مقرر کریں۔ اگر اس نے اس میں سے سوئی یا اس کے برابر کوئی چیز چھپائی تو وہ خیانت ہوگی اور وہ قیامت کے دن اسے لے کر آئے گا۔ وہ کہتے ہیں کہ انصار میں سے ایک سیاہ فام آدمی کھڑا ہوا گویا میں اسے دیکھ رہا ہوں، اس نے کہا : اللہ کے رسول ! مجھ سے میرا عمل قبول کرلیں ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تجھے کیا ہوا ؟ اس نے کہا : میں نے سنا جو کچھ سنا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں اب پھر کہتا ہوں کہ جسے ہم تم میں سے عامل مقرر کریں وہ کم یا زیادہ سب لے کر آئے جس کا حکم دیا ہے وہ وصول کرے اور جس سے منع کیا اس سے باز آجائے ۔

7666

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7666

Sahih

(۷۶۶۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْعَبَّاسِ الرَّازِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عُبَادَۃَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- بَعَثَہُ عَلَی الصَّدَقَۃِ فَقَالَ : یَا أَبَا الْوَلِیدِ اتَّقِ لاَ تَأْتِی یَوْمَ الْقِیَامَۃِ بِبَعِیرٍ تَحْمِلُہُ لَہُ رُغَاء ٌ أَوْ بَقَرَۃٍ لَہَا خُوَارٌ أَوْ شَاۃٍ لَہَا ثُؤَاجٌ ۔ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ ذَلِکَ لَکَائِنٌ قَالَ : إِی وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ إِنَّ ذَلِکَ لَکَذَلِکَ إِلاَّ مَنْ رَحِمَ اللَّہُ ۔ قَالَ : فَوَالَّذِی بَعَثَکَ بِالْحَقِّ لاَ أَعْمَلُ عَلَی شَیْئٍ أَبَدًا أَوْ قَالَ عَلَی اثْنَیْنِ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ الحاکم]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٦٦٣) حضرت عبادۃ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے انھیں زکوۃ وصول کرنے کے لیے بھیجا تو فرمایا : اے ابو الولید ! قیامت کے دن سے ڈرتے رہو ایسے نہ آنا کہ تو اونٹ کو ٹھائے ہوئے ہو اور وہ بلبلارہا ہو یا گائے کو کہ وہ آواز نکال رہی ہو یا بکری کو کہ وہ منمنا رہی ہو تو اس نے کہا : اے اللہ کے رسول ! کیا یہ بھی ہونے والا ہے ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے قسم ہے اس ذات کے جس کے قبضہ میں میری جان ہے۔ بیشک ایسا ہی ہوگا مگر جس پر اللہ رحم کرے تو اس نے کہا : مجھے قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ، میں ایسا کوئی عمل نہیں کروں گا۔