Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 11 · Chapter 1586

زکوۃ کا بیان

وہ احادیث جو زیور کی زکوۃ میں وارد ہوئی ہیں

4 hadiths in this chapter

7549

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7549

Sahih

(۷۵۴۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ حَمْدَانَ الْجَلاَّبُ بِہَمَذَانَ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِیُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الرَّبِیعِ بْنِ طَارِقٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَیُّوبَ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ أَبِی جَعْفَرٍ : أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ أَخْبَرَہُ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ شَدَّادِ بْنِ الْہَادِ قَالَ : دَخَلْنَا عَلَی عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَتْ : دَخَلَ عَلَیَّ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَرَأَی فِی یَدِی سِخَابًا مِنْ وَرِقٍ فَقَالَ : مَا ہَذَا یَا عَائِشَۃُ؟ ۔ فَقُلْتُ : صَنَعْتُہُنَّ أَتَزَیَّنُ لَکَ فِیہِنَّ یَا رَسُولَ اللَّہِ۔ فَقَالَ : أَتُؤَدِّینَ زَکَاتَہُنَّ ۔ فَقُلْتُ : لاَ أَوْ مَا شَائَ اللَّہُ مِنْ ذَلِکَ قَالَ : ہِیَ حَسْبُکِ مِنَ النَّارِ ۔ [حسن۔ أخرجہ ابوداؤد]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٥٤٧) عبداللہ بن شداد بن ہاد فرماتے ہیں کہ ہم سیدہ عائشہ (رض) کے پاس آئے ، وہ فرماتی ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے پاس آئے ، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میرے ہاتھ میں چاندی کے کڑے دیکھے تو فرمایا : اے عائشہ ! یہ کیا ہے ؟ میں نے عرض کیا : میں نے انھیں آپ کے لیے زینت حاصل کرنے کے لیے بنوایا ہے۔ اے اللہ کے رسول ! آپ نے فرمایا : کیا تو ان کی زکوۃ ادا کرتی ہے۔ میں نے کہا : نہیں یا کہا جو اللہ چاہے ، آپ نے فرمایا : تجھے آگ کے لیے یہی کافی ہیں۔

7550

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7550

Sahih

(۷۵۴۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ ہَارُونَ أَبُو نَشِیطٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ الرَّبِیعِ بْنِ طَارِقٍ فَذَکَرَہُ بِمِثْلِہِ۔ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ : إِنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَطَائٍ أَخْبَرَہُ وَقَالَ فِی الْحَدِیثِ : فَتَخَاتٍ مِنْ وَرِقٍ۔ (ج) قَالَ عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ : مُحَمَّدُ بْنُ عَطَائٍ ہَذَا مَجْہُولٍ قَالَ الشَّیْخُ ہُوَ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ وَہُوَ مَعْرُوفٍ۔ [حسن۔ أخرجہ ابو داؤد]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٥٤٨) عمرو بن طارق بن ربیع نے مذکورہ بالا حدیث کی طرح حدیث بیان کی ، مگر انھوں نے کہا : محمد بن عطاء نے اسے خبر دی اور حدیث میں یہ الفاظ بیان کیے کہ چاندی کے چھلے بنوائے۔

7551

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7551

Sahih

(۷۵۴۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَبُو کَامِلٍ وَحُمَیْدُ بْنُ مَسْعَدَۃَ الْمَعْنَی : أَنَّ خَالِدَ بْنَ الْحَارِثِ حَدَّثَہُمْ حَدَّثَنَا حُسَیْنٌ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ : أَنَّ امْرَأَۃً أَتَتْ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- وَمَعَہَا ابْنَۃٌ لَہَا وَفِی یَدِ ابْنَتِہَا مَسَکَتَانِ غَلِیظَتَانِ مِنْ ذَہَبٍ فَقَالَ لَہَا : أَتُعْطِینَ زَکَاۃَ ہَذَا ۔ قَالَتْ : لاَ قَالَ : أَیَسُرُّکِ أَنْ یُسَوِّرَکِ اللَّہُ بِہِمَا یَوْمَ الْقِیَامَۃِ سِوَارَیْنِ مِنْ نَارٍ ۔ قَالَ فَخَطَفَتْہُمَا فَأَلْقَتْہُمَا إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- وَقَالَتْ : ہُمَا لِلَّہِ عَزَّ وَجَلَّ وَلِرَسُولِہِ۔ وَہَذَا یَتَفَرَّدُ بِہِ عَمْرُو بْنُ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ۔ [حسن۔ أخرجہ النسائی]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٥٤٩) عمروبن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک عورت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی ، اس کے ساتھ اس کی بیٹی تھی اور اس کے ہاتھ میں سونے کے دو موٹے کڑے تھے ۔ آپ نے اس عورت سے کہا : کیا تو ان کی زکوۃ ادا کرتی ہے ؟ اس نے کہا : نہیں، آپ نے فرمایا : کیا تو پسند کرتی ہے کہ تجھے ان کے بدلے قیامت کے دن آگ کے کڑے پہنائے جائیں ؟ راوی کہتا ہے : اس نے وہ دونوں کڑے جلدی سے کھینچ کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے رکھ دیے اور کہا : یہ اللہ اور اس کے رسول کے لیے ہیں۔

7552

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7552

Zaeef

(۷۵۵۰) وَقَدْ مَضَی حَدِیثُ ثَابِتِ بْنِ عَجْلاَنَ عَنْ عَطَائٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ قَالَتْ : کُنْتُ أَلْبَسُ أَوْضَاحًا مِنْ ذَہَبٍ فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَکَنْزٌ ہُوَ؟ فَقَالَ : ((مَا بَلَغَ أَنْ تُؤَدَّی زَکَاتَہُ فَزُکِّیَ فَلَیْسَ بِکَنْزٍ))۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِیسَی حَدَّثَنَا عَتَّابٌ عَنْ ثَابِتٍ فَذَکَرَہُ۔ وَہَذَا یَتَفَرَّدُ بِہِ ثَابِتُ بْنُ عَجْلاَنَ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابو داؤد]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٥٥٠) حضرت ام سلمہ (رض) فرماتی ہیں کہ میں سونے کا ہار پہنا کرتی تھی ۔ میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! کیا یہ کنز ہے ؟ آپ نے فرمایا : کیا تجھے یہ بات نہیں پہنچی کہ جس چیز کی زکوۃ دے دی جائے وہ پاک ہوجاتی ہے۔ اس کا شمار کنز میں نہیں ہوتا۔