Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 10 · Chapter 1509

جنازوں کا بیان

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے فرمان :” ان کی زیارت کرو “ کے عموم سے عورتوں کے قبرستان جانے کی اجازت کا بیان

2 hadiths in this chapter

7208

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7208

Sahih

(۷۲۰۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُوبَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُثَنَّی: مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مِنْہَالٍ الضَّرِیرُ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ زُرَیْعٍ حَدَّثَنَا بِسْطَامُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ أَبِی التَّیَّاحِ : یَزِیدَ بْنِ حُمَیْدٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ : أَنَّ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا أَقْبَلَتْ ذَاتَ یَوْمٍ مِنَ الْمَقَابِرِ فَقُلْتُ لَہَا : یَا أُمَّ الْمُؤْمِنِینَ مِنْ أَیْنَ أَقْبَلْتِ قَالَتْ: مِنْ قَبْرِ أَخِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ فَقُلْتُ لَہَا: أَلَیْسَ کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- نَہَی عَنْ زِیَارَۃِ الْقُبُورِ قَالَتْ : نَعَمْ کَانَ نَہَی ، ثُمَّ أَمَرَ بِزِیَارَتِہَا۔ تَفَرَّدَ بِہِ بِسْطَامُ بْنُ مُسْلِمٍ الْبَصْرِیُّ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح۔ أخرجہ الحاکم]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٢٠٧) حضرت عبداللہ بن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ ایک دن سیدہ عائشہ (رض) قبرستان کی طرف سے تشریف لا رہی تھیں۔ میں نے عرض کیا : اے ام المؤمنین ! آپ کہاں سے تشریف لا رہی ہیں ؟ فرمانے لگی : اپنے بھائی عبد الرحمن بن ابی بکر کی قبر پر گئی تھی۔ میں نے کہا : کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے قبروں کی زیارت سے منع نہیں فرمایا تھا، کہنے لگیں : آپ نے منع فرمایا تھا، لیکن بعد میں اجازت دے دی تھی۔

7209

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7209

Zaeef

(۷۲۰۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو حُمَیْدٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَامِدٍ الْعَدْلُ بِالطَّابِرَانِ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُصْعَبٍ الزُّہْرِیُّ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی فُدَیْکٍ أَخْبَرَنِی سُلَیْمَانُ بْنُ دَاوُدَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَلَیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ فَاطِمَۃَ بِنْتَ النَّبِیِّ -ﷺ- کَانَتْ تَزُورُ قَبْرَ عَمِّہَا حَمْزَۃَ کُلَّ جُمُعَۃٍ فَتُصَلِّی وَتَبْکِی عِنْدَہُ کَذَا قَالَ۔ وَقَدْ قِیلَ عَنْہُ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ دَاوُدَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ دُونَ ذِکْرِ عَلَیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ عَنْ أَبِیہِ فِیہِ وَہُوَ مُنْقَطِعٌ۔ وَقَدْ رُوِّینَا فِی الْحَدِیثِ الثَّابِتِ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- مَرَّ بِامْرَأَۃٍ عِنْدَ قَبْرٍ وَہِیَ تَبْکِی فَقَالَ لَہَا : ((اتَّقَی اللَّہَ وَاصْبِرِی))۔ وَلَیْسَ فِی الْخَبَرِ أَنَّہُ نَہَاہَا عَنِ الْخُرُوجِ إِلَی الْمَقْبَرَۃِ وَفِی ذَلِکَ تَقْوِیَۃٌ لِمَا رُوِّینَا عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا۔ إِلاَّ أَنَّ أَصَحَّ مَا رُوِیَ فِی ذَلِکَ صَرِیحًا حَدِیثُ أُمِّ عَطِیَّۃَ وَمَا یُوَافِقُہُ مِنَ الأَخْبَارِ فَلَوْ تَنَزَّہْنَ عَنِ اتِّبَاعِ الْجَنَائِزِ وَالْخُرُوجِ إِلَی الْمَقَابِرِ وَزِیَارَۃِ الْقُبُورِ کَانَ أَبْرَأَ لِدِینِہِنَّ وَبِاللَّہِ التَّوْفِیقُ۔ [ضعیف۔ أخرجہ الحاکم]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٢٠٨) حضرت علی بن حسین اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیٹی فاطمہ ہرجمعہ کے روز اپنے چچا حمزہ کی قبر کی زیارت کے لیے تشریف لے جاتیں ان کے لیے دعا مغفرت کرتیں اور آنسو بہاتیں۔ انس بن مالک (رض) سے نقل کیا گیا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک عورت کے پاس سے گزرے جو قبر پر رو رہی تھی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے کہا : اللہ سے ڈر اور صبر کر۔ اس میں یہ خبر نہیں کہ آپ نے اسے قبرستان کی طرف نکلنے سے منع کیا اور اس میں اس کی تقویت ہے، جو حدیث عائشہ میں بیان ہوا۔ سوائے اس کے کہ ام عطیہ کی حدیث میں تفصیل سے بیان ہوا اور جو ان خبروں کے موافق ہیں اگر وہ جنائز کے ساتھ قبرستان کی طرف نہ نکلتیں اور زیارتِ قبور سے بچتیں تو ان کے دین کے لیے بہتر ہوتا۔