Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 10 · Chapter 1470

جنازوں کا بیان

میت کو قبر میں اس کا وہ رشتہ دار داخل کرے جو سمجھ دار ہوا ور سب سے زیادہ قریبی ہو

8 hadiths in this chapter

7042

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7042

Sahih

(۷۰۴۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا زُہَیْرٌ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی خَالِدٍ عَنْ عَامِرٍ قَالَ : غَسَلَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- عَلِیٌّ وَالْفَضْلُ وَأُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ ، وَہُمْ أَدْخَلُوہُ قَبْرَہُ قَالَ وَحَدَّثَنِی مَرْحَبٌ أَوِ ابْنُ أَبِی مَرْحَبٍ أَنَّہُمْ أَدْخَلُوا مَعَہُمْ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَلَمَّا فَرَغَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : إِنَّمَا یَلِی الرَّجُلَ أَہْلُہُ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابو داؤد]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٠٤١) حضرت عامر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حضرت علی ‘ حضرت فضل اور اسامہ بن زید (رض) نے غسل دیا اور انھوں نے ہی آپ کو قبر میں داخل کیا ساوی کہتا ہے : مجھے مرحب یا ابن ابی نیحدیث بیان کی کہ ان کے ساتھ آپ کو قبر میں اتارتے وقت حضرت عبد الرحمن بن عوف بھی تھے، جب آپ کو دفن کر کے فارغ ہوئے تو حضرت علی (رض) فرمانے لگے : آدمی کے قریب اس کا اہل ہوتا ہے۔

7043

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7043

Sahih

(۷۰۴۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ بْنِ سُفْیَانَ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ عَنِ خَالِدٍ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنِ أَبِی مَرْحَبٍ : أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ نَزَلَ فِی قَبْرِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : کَأَنِّی أَنْظُرُ إِلَیْہِمْ أَرْبَعَۃً۔ [صحیح۔ أخرجہ ابو داؤد]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٠٤٢) حضرت ابی مرحب فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن عوف (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قبر مبارک میں اترے گویا کہ میں ان چار آدمیوں کو دیکھ رہا ہوں۔

7044

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7044

Sahih

(۷۰۴۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِیَادٍ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ قَالَ قَالَ عَلِیُّ بْنُ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : غَسَلْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَذَہَبْتُ أَنْظُرُ مَا یَکُونَ مِنَ الْمَیِّتِ فَلَمْ أَرَ شَیْئًا۔ وَکَانَ طَیِّبًا حَیًّا وَمَیِّتًا -ﷺ- وَوَلِیَ دَفْنَہُ وَإِجْنَانَہُ دُونَ النَّاسِ أَرْبَعَۃٌ عَلِیٌّ وَالْعَبَّاسُ وَالْفَضْلُ وَصَالِحٌ مَوْلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ وَلُحِدَ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- لَحْدًا وَنُصِبَ عَلَیْہِ اللَّبِنُ نَصْبًا۔ [صحیح۔ أخرجہ حاکم]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٠٤٣) حضرت علی بن ابی طالب (رض) فرماتے ہیں : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو غسل دیا، میں نے آپ کی طرف وہ چیز دیکھنا چاہی جو میت میں دیکھی جاتی ہے۔ تو مجھے کوئی چیز نظر نہ آئی۔ میں نے آپ کو زندہ اور فوت ہوتے ہوئے پاک حالت میں دیکھا اور آپ کی تدفین چار آدمیوں کے سپرد ہوئی : حضرت علی، عباس، فضل اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے غلام صالح اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے لحد بنائی گئی اور اس پر کچی اینٹیں نصب کی گئیں۔

7045

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7045

Zaeef

(۷۰۴۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِالْجَبَّارِ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ بُکَیْرٍ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ حَدَّثَنِی حُسَیْنُ بْنُ عَبْدِاللَّہِ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: کَانَ الَّذِینَ نَزَلُوا فِی قَبْرِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- عَلِیَّ بْنَ أَبِی طَالِبٍ وَالْفَضْلَ بْنَ الْعَبَّاسِ وَقُثَمَ بْنَ الْعَبَّاسِ وَشُقْرَانَ مَوْلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ وَقَدْ قَالَ أَوْسُ بْنُ خَوْلَی لِعَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : یَا عَلِیُّ أَنْشُدُکَ اللَّہَ وَحَظَّنَا مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ لَہُ : انْزِلْ فَنَزَلَ مَعَ الْقَوْمِ فَکَانُوا خَمْسَۃً قَالَ الشَّیْخُ وَشُقْرَانُ ہُوَ صَالِحٌ مَوْلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- لَقَبُہُ شُقْرَانُ۔[ضعیف۔ أخرجہ احمد]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٠٤٤) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ جو لوگ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قبر میں اترے تھے، ان میں علی بن ابی طالب ‘ فضل بن عباس ‘ قثم بن عباس اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے غلام شقران تھے۔ اوس بن خولی نے حضرت علی (رض) سے کو کہا کہ میں تجھے اللہ کا واسطہ اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی قرابت داری کے لحاظ سے سوال کرتا ہوں، انھوں نے فرمایا : اترو تو وہ بھی لوگوں کے ساتھ اترے تو ان کی تعداد پانچ تھی۔ شیخ نے فرمایا : شقران رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے غلام صالح کا لقب ہے۔

7046

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7046

Zaeef

(۷۰۴۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ دُحَیْمٍ الشَّیْبَانِیُّ بِالْکُوفَۃِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمِ بْنِ أَبِی غَرَزَۃَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمٍ الطَّائِفِیُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِینَارٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ : رَأَی نَاسٌ نَارًا فِی الْمَقْبَرَۃِ فَأَتَوْہَا فَإِذَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فِی الْقَبْرِ وَإِذَا ہُوَ یَقُولُ : ((نَاوِلُونِی صَاحِبَکُمْ))۔ وَإِذَا ہُوَ الرَّجُلُ الأَوَّاہُ الَّذِی یَرْفَعُ صَوْتَہُ بِالذِّکْرِ۔ [ضعیف۔ أخرجہ احمد]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٠٤٥) جابربن عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ لوگوں نے قبرستان میں آگ کو دیکھا تو وہ وہاں آئے تو دیکھا کہ قبر میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں اور فرما رہے تھے : مجھے اپنے ساتھی کو پکڑاؤ جب کہ وہ وہ شخص تھا جو ذکر کے وقت اپنی آواز بلند کرتا تھا۔

7047

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7047

Sahih

(۷۰۴۶) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدِ بْنُ بِلاَلٍ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْہَرِ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا فُلَیْحٌ عَنْ ہِلاَلِ بْنِ عَلِیِّ بْنِ أُسَامَۃَ (ح) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُوسَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا فُلَیْحٌ أَخْبَرَنَا ہِلاَلٌ عَنْ أَنَسٍ قَالَ : شَہِدْنَا ابْنَۃً لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- جَالِسٌ عَلَی الْقَبْرِ فَرَأَیْتُ عَیْنَیْہِ تَدْمَعَانِ فَقَالَ : ((ہَلْ مِنْکُمْ مِنْ أَحَدٍ لَمْ یُقَارِفِ اللَّیْلَۃَ))۔ فَقَالَ أَبُو طَلْحَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: أَنَا قَالَ: ((فَانْزِلْ فِی قَبْرِہَا))۔ فَنَزَلَ فِی قَبْرِہَا وَقَالَ یُونُسُ : ((ہَلْ مِنْکُمْ مِنْ رَجُلٍ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِنَانٍ قَالَ الْبُخَارِیُّ وَقَالَ ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ فُلَیْحٍ أُرَاہُ یَعْنِی الذَّنْبَ۔ [صحیح۔ بخاری]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٠٤٦) انس (رض) فرماتے ہیں : ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیٹی کی وفات آپ کے پاس حاضر ہوئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کی قبر پر بیٹھے تھے ، آپ کی آنکھیں آنسو بہا رہی تھیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تم میں سے کوئی ہے جو آج رات اپنی اہل کے پاس نہ گیا ہو ؟ تو ابو طلحہ (رض) نے کہا : میں اے اللہ کے رسول ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو اس کی قبر میں اتر تو وہ قبر میں اترے اور یونس نے (ہَلْ مِنْکُمْ مِنْ رَجُلٍ ) کے الفاظ نقل کیے ہیں۔

7048

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7048

Zaeef

(۷۰۴۷) أَخْبَرَنَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَلِیمٍ الْمَرْوَزِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُوَجِّہِ أَخْبَرَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ أَخْبَرَنَا فُلَیْحُ بْنُ سُلَیْمَانَ عَنْ ہِلاَلِ بْنِ عَلِیٍّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ : شَہِدْنَا ابْنَۃً لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- جَالِسٌ عَلَی الْقَبْرِ فَرَأَیْتُ عَیْنَیْہِ تَدْمَعَانِ فَقَالَ : ((ہَلْ فِیکُمْ مِنْ رَجُلٍ لَمْ یُقَارِفِ اللَّیْلَۃَ؟))۔ فَقَالَ أَبُو طَلْحَۃَ وَأَبُو ذَرٍّ : أَنَا یَا رَسُولَ اللَّہِ قَالَ : فَانْزِلْ فِی قَبْرِہَا ۔ قَالَ فُلَیْحٌ : فَظَنَنْتُ أَنَّہُ یَعْنِی الذَّنْبَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

اس حدیث کا ترجمہ نہیں ہے۔

7049

Sunan Al Kubra Bayhaqi #7049

Sahih

(۷۰۴۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِیرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحَمْنِ بْنِ أَبْزَی : أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ کَبَّرَ عَلَی زَیْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ أَرْبَعًا ، ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَی أَزْوَاجِ النَّبِیِّ -ﷺ- مَنْ یُدْخِلُ ہَذِہِ قَبْرَہَا فَقُلْنَ : مَنْ کَانَ یَدْخُلُ عَلَیْہَا فِی حَیَاتِہَا۔ وَرُوِّینَاہُ عَنْ یَعْلَی بْنِ عُبَیْدٍ عَنْ إِسْمَاعِیلَ فَزَادَ فِیہِ وَکَانَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یُعْجِبُہُ أَنْ یُدْخِلَہَا قَبْرَہَا فَلَمَّا قُلْنَ مَا قُلْنَ قَالَ صَدَقْنَ۔ [صحیح۔ بخاری]

اردو ترجمہ · Urdu

(٧٠٤٨) عبد الرحمن بن ابزی فرماتے ہیں کہ عمر بن خطاب (رض) نے زینب بنت جحش (رض) پر چار تکبیرات کہیں، پھر ازواج النبی کی طرف پیغام بھیجا کہ اسے قبر میں کون اتارے تو انھوں نے کہا : جو ان کی زندگی میں ان کے پاس آتا تھا۔ یعلیٰ بن عبید اسماعیل سے نقل فرماتے ہیں اور اس میں یہ بات زیادہ ہے کہ عمر (رض) پسند کرتے تھے کہ وہ انھیں قبر میں داخل کریں، سو جب انھوں نے کہا جو کہا : تو عمر (رض) نے کہا انھوں نے سچ کہا ۔