Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 10 · Chapter 1457

جنازوں کا بیان

جنازے میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجنے کا بیان

2 hadiths in this chapter

6962

Sunan Al Kubra Bayhaqi #6962

Sahih

(۶۹۶۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَحْمَدَ التَّاجِرُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْعَسْقَلاَنِیُّ حَدَّثَنَا حَرْمَلَۃُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی یُونُسُ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِی أَبُو أُمَامَۃَ بْنُ سَہْلِ بْنِ حُنَیْفٍ - وَکَانَ مِنْ کُبَرَائِ الأَنْصَارِ وَعُلَمَائِہِمْ وَمِنْ أَبْنَائِ الَّذِینَ شَہِدُوا بَدْرًا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- - أَخْبَرَہُ رِجَالٌ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِی الصَّلاَۃِ عَلَی الْجَنَازَۃِ أَنَّ یُکَبِّرَ الإِمَامُ ، ثُمَّ یُصَلِّیَ عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ- وَیُخْلِصَ الصَّلاَۃَ فِی التَّکْبِیرَاتِ الثَلاَثِ ، ثُمَّ یُسَلِّمُ تَسْلِیمًا خَفِیفًا حِینَ یَنْصَرِفُ وَالسُّنَّۃُ أَنْ یَفْعَلَ مَنْ وَرَائَ ہُ مِثْلَ مَا فَعَلَ إِمَامُہُ۔ قَالَ الزُّہْرِیُّ حَدَّثَنِی بِذَلِکَ أَبُو أُمَامَۃَ وَابْنُ الْمُسَیَّبِ یَسْمَعُ فَلَمْ یُنْکِرْ ذَلِکَ عَلَیْہِ۔ قَالَ ابْنُ شِہَابٍ فَذَکَرْتُ الَّذِی أَخْبَرَنِی أَبُو أُمَامَۃَ مِنَ السُّنَّۃِ فِی الصَّلاَۃِ عَلَی الْمَیِّتِ لِمُحَمَّدِ بْنِ سُوَیْدٍ فَقَالَ: وَأَنَا سَمِعْتُ الضَّحَّاکَ بْنَ قَیْسٍ یُحَدِّثُ عَنْ حَبِیبِ بْنِ مَسْلَمَۃَ فِی صَلاَۃٍ صَلاَّہَا عَلَی الْمَیِّتِ مِثْلَ الَّذِی حَدَّثَنَا أَبُو أُمَامَۃَ۔ [صحیح۔ الحاکم]

اردو ترجمہ · Urdu

(٦٩٦٢) ابو امامہ بن سہل بن حنیف فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ایک صحابی نے خبر دی کہ نماز جنازہ میں امام تکبیر کہے، پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود پڑھے اور تین تکبیرات میں خالص دعا کرے ۔ پھر ہلکا سا سلام پھیرے ، جب وہ پھرے اور سنت یہی ہے کہ پیچھے والے ویسے ہی کریں جیسے امام نے کیا۔ ابن شہاب فرماتے ہیں کہ میں نے اس بات کا تذکرہ محمد بن سوید سے کیا جس کی خبر مجھے ابو امامہ نے دی تھی کہ میت پر نماز میں پڑھنا سنت ہے تو انھوں نے کہا : میں نے ضحاک بن قیس سے سنا کہ وہ حبیب بن مسلمہ سے نمازِ جنازہ کے بارے میں نقل فرماتے ہیں : اسی طرح جیسے ابو امامہ نے حدیث بیان کی۔

6963

Sunan Al Kubra Bayhaqi #6963

Sahih

(۶۹۶۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : الْعَلاَئُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ الإِسْفَرَائِینِیُّ بِہَا أَخْبَرَنَا بِشْرُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَاجِیَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ عَنْ سَعِیدٍ الْمَقْبُرِیِّ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّہُ سَأَلَ عُبَادَۃَ بْنَ الصَّامِتِ عَنِ الصَّلاَۃِ عَلَی الْمَیِّتِ قَالَ : أَنَا وَاللَّہِ أُخْبِرُکَ تَبْدَأُ فَتُکَبِّرُ ، ثُمَّ تُصَلِّی عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ- وَتَقُولُ : ((اللَّہُمَّ إِنَّ عَبْدَکَ فُلاَنًا کَانَ لاَ یُشْرِکَ بِکَ شَیْئًا أَنْتَ أَعْلَمُ بِہِ إِنْ کَانَ مُحْسِنًا فَزِدْ فِی إِحْسَانِہِ ، وَإِنْ کَانَ مُسِیئًا فَتَجَاوَزْ عَنْہُ ، اللَّہُمَّ لاَ تَحْرِمْنَا أَجْرَہُ وَلاَ تُضِلَّنَا بَعْدَہُ))۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٦٩٦٣) ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ انھوں نے عبادبن صامت (رض) سے نماز جنازہ کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا : اللہ کی قسم ! میں خبر دوں گا جب تو آغاز کرے گا، تو تکبیر کہے گا ، پھر تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود پڑھے گا اور تو کہے گا : ” اَللّٰہُمَّ اِنَّ عَبْدَکَ فلان۔۔۔ ترجمہ : اے اللہ ! یہ تیرا فلاں بندہ تیرے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا تھا تو خوب جانتا ہے اگر وہ نیک تھا تو اس کی نیکی میں اضافہ فرما اور اگر وہ خطا وار ہے تو اس سے تجاوز کر، اے اللہ ! ہمیں اس کے اجر سے محروم نہ کرنا اور اس کے بعد ہمیں گمراہ نہ کرنا۔