Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 10 · Chapter 1454

جنازوں کا بیان

اکثر صحابہ کا چار پر اجماع ہے اور بعض کا خیال ہے کہ زیادتی منسوخ ہے

7 hadiths in this chapter

6946

Sunan Al Kubra Bayhaqi #6946

Sahih

(۶۹۴۶) أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ : مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ الْبَغَوِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْجَعْدِ أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ قَالَ سَمِعْتُ سَعِیدَ بْنَ الْمُسَیَّبِ یُحَدِّثُ عَنْ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : کُلُّ ذَلِکَ قَدْ کَانَ أَرْبَعًا وَخَمْسًا فَاجْتَمَعْنَا عَلَی أَرْبَعٍ التَّکْبِیرُ عَلَی الْجَنَازَۃِ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابن ماجہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٦٩٤٦) عمرو بن مرۃ فرماتے ہیں : میں نے سعید بن مسیب سے سنا۔ وہ عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا : تمام تکبیرات کہی جاتی تھیں، چار بھی، پانچ بھی۔ پھر ہم نے جنازے کے لییچار پر اجماع کیا ۔

6947

Sunan Al Kubra Bayhaqi #6947

Sahih

(۶۹۴۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أُسَیْدُ بْنُ عَاصِمٍ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ حَفْصٍ عَنْ سُفْیَانَ قَالَ حَدَّثَنِی عَامِرُ بْنُ شَقِیقٍ الأَسَدِیُّ عَنْ أَبِی وَائِلٍ قَالَ : کَانُوا یُکَبِّرُونَ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- سَبْعًا ، وَخَمْسًا ، وَسِتًّا أَوْ قَالَ : أَرْبَعًا فَجَمَعَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَصْحَابَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَأَخْبَرَ کُلُّ رَجُلٍ بِمَا رَأَی فَجَمَعَہُمْ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَلَی أَرْبَعِ تَکْبِیرَاتٍ کَأَطْوَلِ الصَّلاَۃِ۔ وَرَوَاہُ وَکِیعٌ عَنْ سُفْیَانَ فَقَالَ : أَرْبَعًا مَکَانَ سِتًّا وَفِیمَا رَوَی وَکِیعٌ عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ إِیَاسٍ الشَّیْبَانِیِّ عَنْ إِبْرَاہِیمَ قَالَ : اجْتَمَعَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِی بَیْتِ أَبِی مَسْعُودٍ الأَنْصَارِیِّ فَأَجْمَعُوا أَنَّ التَّکْبِیرَ عَلَی الْجَنَازَۃِ أَرْبَعٌ۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ عبد الرزاق]

اردو ترجمہ · Urdu

(٦٩٤٧) ابو وائل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں سات، پانچ، چھ تکبیراتت کہی جاتی تھیں یا فرمایا : چار تو عمر (رض) بن خطاب نے صحابہ کو جمع کردیا اور ہر شخص نے وہ خبر دی جو اس نے دیکھا ، یعنی عمر (رض) نے انھیں چار تکبیرات پر جمع کردیا لمبی نماز کی طرح۔ وکیع نے سفیان سے روایت کیا ہے کہ چھ کی بجائے چار تکبیرات ہیں اور جو وکیع نے مسعر سے بیان کیا ہے، وہ عبد الملک بن أیاس شیبانی وہ ابراہیم سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ نے اجماع کیا۔ ابو مسعود انصاری کے گھر میں اور اس بات پر اتقاق ہوگیا کہ جنازے پر چار تکبیرات ہیں۔

6948

Sunan Al Kubra Bayhaqi #6948

Zaeef

(۶۹۴۸) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو یَعْلَی حَدَّثَنَا عُقْبَۃُ بْنُ مُکْرَمٍ أَبُو مُکْرَمٍ الْہِلاَلِیُّ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ بُکَیْرٍ عَنِ النَّضْرِ أَبِی عُمَرَ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : آخِرُ جَنَازَۃٍ صَلَّی عَلَیْہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- کَبَّرَ عَلَیْہَا أَرْبَعًا۔ تَفَرَّدَ بِہِ النَّضْرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَبُو عُمَرَ الْخَزَّازُ عَنْ عِکْرِمَۃَ وَہُوَ ضَعِیفٌ وَقَدْ رُوِیَ ہَذَا اللَّفْظُ مِنْ وُجُوہٍ أُخَرَ کُلُّہَا ضَعِیفَۃٌ إِلاَّ أَنَّ اجْتِمَاعَ أَکْثَرِ الصَّحَابَۃِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ عَلَی الأَرْبَعِ کَالدَّلِیلِ عَلَی ذَلِکَ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [باطل۔ أخرجہ الطبرانی]

اردو ترجمہ · Urdu

(٦٩٤٨) ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ آخری جنازہ جو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پڑھا، اس میں چار تکبیرات کہیں۔

6949

Sunan Al Kubra Bayhaqi #6949

Sahih

(۶۹۴۹) وَ أَخْبَرَنَا أَبُوطَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُوطَاہِرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْمُحَمَّدَابَاذِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِالْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا یَعْلَی - یَعْنِی ابْنَ عُبَیْدٍ الطَّنَافِسِیَّ - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ - وَہُوَ ابْنُ أَبِی خَالِدٍ - عَنْ عَامِرٍ قَالَ أَخْبَرَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبْزَی قَالَ : صَلَّیْتُ مَعَ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَلَی زَیْنَبَ زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ- فَکَبَّرَ أَرْبَعًا ، ثُمَّ أَرْسَلَ إِلَی أَزْوَاجِ النَّبِیِّ -ﷺ- مَنْ یُدْخِلَہَا قَبْرَہَا۔ وَکَانَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یُعْجِبُہُ أَنْ یُدْخِلَہَا قَبْرَہَا فَأَرْسَلْنَ إِلَیْہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُنَّ یُدْخِلُہَا قَبْرَہَا مَنْ کَانَ یَرَاہَا فِی حَیَاتِہَا قَالَ: صَدَقْنَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٦٩٤٩) عبد الرحمن بن ابزی فرماتے ہیں کہ میں نے عمر (رض) کے ساتھ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیوی زینب کا جنازہ پڑھا تو انھوں نے چار تکبیرات پڑھیں، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیویوں کی طرف پیغام بھیجا کہ انھیں قبر میں داخل کون کرے گا اور عمر (رض) پسند کرتے تھے کہ وہ انھیں قبر میں داخل کریں ؟ سو انھوں نے عمر (رض) کی طرف پیغام بھیجا کہ جس نے انھیں زندہ حالت میں دیکھا ہے وہ قبر میں داخل کرے۔ عمر (رض) نے کہا : انھوں نے سچ کہا۔

6950

Sunan Al Kubra Bayhaqi #6950

Sahih

(۶۹۵۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دُرُسْتُوَیْہِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا مِسْعَرٌ عَنْ عُمَیْرِ بْنِ سَعِیدٍ أَبِی یَحْیَی النَّخَعِیِّ قَالَ : صَلَّیْتُ خَلْفَ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَلَی ابْنِ الْمُکَفِّفِ فَکَبَّرَ عَلَیْہِ أَرْبَعًا ، ثُمَّ أَتَی قَبْرَہُ فَقَالَ : اللَّہُمَّ عَبْدُکَ وَوَلَدُ عَبْدِکَ نَزَلَ بِکَ وَأَنْتَ خَیْرُ مَنْزُولٍ بِہِ اللَّہُمَّ وَسَّعْ لَہُ مُدْخَلَہُ وَاغْفِرْ لَہُ ذَنْبَہُ فَإِنَّا لاَ نَعْلَمُ إِلاَّ خَیْرًا وَأَنْتَ أَعْلَمُ بِہِ۔ [صحیح۔ ابن جعد]

اردو ترجمہ · Urdu

(٦٩٥٠) عمیر بن سعید فرماتے ہیں : میں نے علی بن ابو طالب (رض) کے پیچھے ابن مکفف کا جنازہ پڑھا اور انھوں نے چار تکبیرات کہیں ، پھر اس کی قبر پر آئے اور کہا : ” اَللّٰھُمَّ عَبْدُکَ وَوَلَدُ عَبدک۔۔۔ اے اللہ ! یہ تیرا بندہ ہے ، اور تیرے بندے کا بیٹا ہے تیرا مہمان بنا ہے اور تو بہترین مہمان نوازی کرنے والا ہے۔ اے اللہ ! اس کی قبر کو کشادہ کر اور اس کے گناہ معاف کر۔ ہم نہیں جانتے اس کی طرف مگر نیکی ہی اور تو زیادہ جانتا ہے۔

6951

Sunan Al Kubra Bayhaqi #6951

Sahih

(۶۹۵۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ مِسْعَرِ بْنِ کِدَامٍ عَنْ ثَابِتِ بْنِ عُبَیْدٍ قَالَ : صَلَّیْتُ مَعَ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ عَلَی أُمِّہِ فَکَبَّرَ عَلَیْہَا أَرْبَعًا۔ وَرُوِّینَا عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ : أَنَّہُ کَبَّرَ عَلَی أُمِّہِ أَرْبَعًا وَمَا حَسَدَہَا خَیْرًا۔ [صحیح۔ أخرجہ عبد الرزاق]

اردو ترجمہ · Urdu

(٦٩٥١) ثابت بن عبید فرماتے ہیں کہ میں نے زید بن ثابت کے ساتھ ان کی ماں کا جنازہ پڑھا، انھوں نے اس پر چار تکبیرات کہیں۔ شعبی زید بن ثابت سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے اپنی والدہ پر چار تکبیرات کہیں۔

6952

Sunan Al Kubra Bayhaqi #6952

Sahih

(۶۹۵۲) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا رَزِینِ - بَیَّاعُ الرُّمَّانِ - عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : صَلَّی ابْنُ عُمَرَ عَلَی زَیْدِ بْنِ عُمَرَ وَأُمِّہِ أُمِّ کُلْثُومٍ بِنْتِ عَلِیٍّ فَجَعَلَ الرَّجُلَ مِمَّا یَلِی الإِمَامَ وَالْمَرْأَۃَ مِنْ خَلْفِہِ فَصَلَّی عَلَیْہِمَا أَرْبَعًا وَخَلْفَہُ ابْنُ الْحَنَفِیَّۃِ ، وَالْحُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ ، وَابْنُ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا۔ وَمِمَّنْ رُوِّینَا عَنْہُ مِنَ الصَّحَابَۃِ : أَنَّہُ کَبَّرَ أَرْبَعًا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مَسْعُودٍ وَالْبَرَائُ بْنُ عَازِبٍ وَأَبُو ہُرَیْرَۃَ وَعُقْبَۃُ بْنُ عَامِرٍ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٦٩٥٢) شعبی فرماتے ہیں کہ ابن عمر نے زید بن عمر اور اس کی ماں کا جنازہ پڑھا تو آدمی کو امام کے قریب رکھا اور عورت کو اس کے پیچھے اور ان پر چار تکبیرات کہیں اور ان کے پیچھے ابن حنفیہ ، حسین بن علی اور ابن عباس (رض) بھی تھے۔ اور صحابہ سے منقول کہ عبداللہ بن مسعود، براء بن عازب، ابوہریرہ اور عقبہ بن عامہ (رض) نے بھی چار تکبیرات کہیں۔