Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 10 · Chapter 1448

جنازوں کا بیان

ایک قبر میں ضرورت کے تحت دو دو تین تین کا دفن کرنا اور ان کے آگے افضل کو کرنا

5 hadiths in this chapter

6925

Sunan Al Kubra Bayhaqi #6925

Sahih

(۶۹۲۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَلِیمِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مَیْمُونٍ أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُوَجِّہِ أَخْبَرَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ حَدَّثَنَا لَیْثُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنِی ابْنُ شِہَابٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یَجْمَعُ بَیْنَ الرَّجُلَیْنِ مِنْ قَتْلَی أُحُدٍ فِی ثَوْبٍ وَاحِدٍ ، ثُمَّ یَقُولُ : ((أَیُّہُمْ أَکْثَرُ أَخْذًا لِلْقُرْآنِ))۔ فَإِذَا أُشِیرَ إِلَی أَحَدِہِمَا قَدَّمَہُ فِی اللَّحْدِ۔ وَقَالَ : ((أَنَا شَہِیدٌ عَلَی ہَؤُلاَئِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ))۔ وَأَمَرَ بِدَفْنِہِمْ بِدِمَائِہِمْ وَلَمْ یُصَلِّ عَلَیْہِمْ وَلَمْ یُغَسِّلْہُمْ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُقَاتِلٍ عَنِ ابْنِ الْمُبَارَکِ وَفِیہِ بَعْضُ الاِخْتِصَارِ وَرَوَاہُ بِطُولِہِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُوسُفَ وَقُتَیْبَۃَ عَنِ اللَّیْثِ۔ [صحیح۔ البخاری]

اردو ترجمہ · Urdu

(٦٩٢٥) جابر بن عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے احد کے مقتولین میں دو دو، تین تین کو ایک کپڑے میں دفن کیا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ان میں سے زیادہ قرآن یاد کرنے والا کون ہے ؟ جب ان میں سے ایک کی طرف اشارہ کیا جاتا تو آپ اسے لحد میں آگے کرتے اور فرماتے : میں ان پر قیامت کے دن گواہ ہوں گا اور ان کو خون سمیت دفن کرنے کا حکم دیا، نہ جنازہ پڑھا اور نہ ہی غسل دیا۔

6926

Sunan Al Kubra Bayhaqi #6926

Sahih

(۶۹۲۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنِی الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا حَبَّانُ عَنِ ابْنُ الْمُبَارَکِ قَالَ وَأَخْبَرَنَا الأَوْزَاعِیُّ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ جَابِرٍ کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ لِقَتْلَی أُحُدٍ : ((أَیُّ ہَؤُلاَئِ أَکْثَرُ أَخْذًا لِلْقُرْآنِ))۔ فَإِذَا أُشِیرَ لَہُ إِلَی رَجُلٍ قَدَّمَہُ فِی اللَّحْدِ قَبْلَ صَاحِبِہِ قَالَ جَابِرٌ: فَکُفِّنَ أَبِی وَعَمِّی فِی نَمِرَۃٍ وَاحِدَۃٍ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مُقَاتِلٍ عَنِ ابْنِ الْمُبَارَکِ مُدْرَجًا فِی الإِسْنَادِ الأَوَّلِ قَالَ وَقَالَ سُلَیْمَانُ بْنُ کَثِیرٍ حَدَّثَنِی الزُّہْرِیُّ قَالَ حَدَّثَنِی مَنْ سَمِعَ جَابِرًا۔ [صحیح۔ بخاری]

اردو ترجمہ · Urdu

(٦٩٢٦) حضرت جابر (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مقتولینِ احد کے بارے میں فرماتے : ان میں سے قرآن زیادہ یاد کرنے والا کون ہے ؟ جب کسی کی طرف اشارہ کیا جاتا تو اسے اس کے ساتھی سے پہلے لحد میں رکھتے۔ جابر فرماتے ہیں : میرے والد اور چچا کو ایک ہی چادر میں دفن کیا گیا۔

6927

Sunan Al Kubra Bayhaqi #6927

Sahih

(۶۹۲۷) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی مَرْیَمَ حَدَّثَنَا الْفِرْیَابِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ أَیُّوبَ السَّخْتِیَانِیِّ عَنْ حُمَیْدِ بْنِ ہِلاَلٍ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عَامِرٍ قَالَ : لَمَّا کَانَ یَوْمُ أُحُدٍ شَکَوْا إِلَی رَسُولِ اللَّہِ صَلَّی اللَّہِ عَلَیْہِ وَآلِہِ وَسَلَّمَ الْقَرْحَ فَقَالُوا : یَا رَسُولَ اللَّہِ یَشْتَدُّ عَلَیْنَا الْحَفْرُ لِکُلِّ إِنْسَانٍ۔ قَالَ : ((أَعْمِقُوا وَأَحْسِنُوا وَادْفِنُوا الاِثْنَیْنِ وَالثَّلاَثَۃَ فِی قَبْرٍ))۔ فَقَالُوا : یَا رَسُولَ اللَّہِ فَمَنْ نُقَدِّمُ؟ قَالَ : أَکْثَرَہُمْ قُرْآنًا ۔ قَالَ فَدُفِنَ أَبِی ثَالِثَ ثَلاَثَۃٍ فِی قَبْرٍ۔ وَقَدْ قِیلَ عَنْہُ عَنْ سَعْدِ بْنِ ہِشَامٍ عَنْ أَبِیہِ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابو داؤد]

اردو ترجمہ · Urdu

(٦٩٢٧) ہشام بن عامر فرماتے ہیں کہ لوگوں نے احد کے دن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس زخموں کی شکایت کی کہ ہر بندے کے لیے گڑھا کھودنا مشکل ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اچھی طرح گہرے کرو اور ایک قبر میں دو ‘ تین کو دفن کرو۔ انھوں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! ہم پہلے کسے لحد میں اتاریں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو ان میں سب سے زیادہ قرآن والا ہے سو میرے والد کو دفن کیا گیا اور وہ تین میں تیسرے تھے۔

6928

Sunan Al Kubra Bayhaqi #6928

Sahih

(۶۹۲۸) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ حُمَیْدٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ ہِشَامِ بْنِ عَامِرٍ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : اشْتَّدَّتِ الْجِرَاحَاتُ یَوْمَ أُحُدٍ فَشَکَوْا إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- الْجِرَاحَاتِ فَقَالَ : ((احْفِرُوا وَأَوْسِعُوا وَأَحْسِنُوا وَادْفِنُوا الاِثْنَیْنِ وَالثَّلاَثَۃَ فِی الْقَبْرٍ ، وَقَدِّمُوا أَکْثَرَہُمْ قُرْآنًا))۔ وَرَوَاہُ عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ حُمَیْدٍ عَنْ أَبِی الدَّہْمَائِ عَنْ ہِشَامٍ ۔ [صحیح۔ ابو داؤد]

اردو ترجمہ · Urdu

(٦٨٢٨) ہشام بن عامر اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ غزوہ احد میں ہمیں بہت زخم آئے تو لوگوں نے اپنے زخموں کی شکایت کی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قبریں کھودو اور اچھی طرح فراخ کرو اور دو تین کو ایک قبر میں دفن کرو اور زیادہ قرآن والے کو قبر میں آگے کرو۔

6929

Sunan Al Kubra Bayhaqi #6929

Sahih

(۶۹۲۹) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ حُمَیْدِ بْنِ ہِلاَلٍ عَنْ أَبِی الدَّہْمَائِ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((احْفِرُوا وَأَوْسِعُوا وَأَحْسِنُوا وَادْفِنُوا الاِثْنَیْنِ وَالثَّلاَثَۃَ ، وَقَدِّمُوا أَکْثَرَہُمْ قُرْآنًا ۔ فَقُدِّمَ أَبِی بَیْنَ یَدَیْ رَجُلَیْنِ))۔ قَالَ الْقَاضِی قُتِلَ أَبُو ہِشَامِ بْنُ عَامِرٍ یَوْمَ أُحُدٍ۔ [صحیح۔ ابو داؤد]

اردو ترجمہ · Urdu

(٦٩٢٩) ہشام بن عامر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : گڑھے گہرے کھودو اور فراخ کرو اور دو تین کو ایک قبر میں دفن کرو اور ان میں سے زیادہ قرآن والے کو آگے کرو ۔ سو میرے والد دوسرے دونوں سے پہلے لحد میں اتارا گیا۔