Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 10 · Chapter 1445

جنازوں کا بیان

رات کو دفن کرنے کی ممانعت کا بیان تاکہ نمازِ جنازہ نہ رہ جائے

2 hadiths in this chapter

6917

Sunan Al Kubra Bayhaqi #6917

Sahih

(۶۹۱۷) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ النَّرْسِیُّ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَیْجٍ أَخْبَرَنِی أَبُو الزُّبَیْرِ أَنَّہُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ یُحَدِّثُ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- خَطَبَ یَوْمًا فَذَکَرَ رَجُلاً مِنْ أَصْحَابِہِ قُبِضَ فَکُفِّنَ فِی کَفَنٍ غَیْرِ طَائِلٍ وَقُبِرَ لَیْلاً فَزَجَرَ النَّبِیُّ -ﷺ- أَنْ یُقْبَرَ الرَّجُلُ بِاللَّیْلِ حَتَّی یُصَلَّی عَلَیْہِ إِلاَّ أَنْ یُضْطَرُّوا إِلَی ذَلِکَ۔ وَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : ((إِذَا کَفَّنَ أَحَدُکُمْ أَخَاہُ فَلْیُحَسِنْ کَفَنَہُ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ ہَارُونَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ حَجَّاجِ بْنِ مُحَمَّدٍ۔ [صحیح۔ المسلم]

اردو ترجمہ · Urdu

(٦٩١٧) جابر بن عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ ایک دن نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ہمیں خطبہ دیا اور اپنے صحابہ میں سے ایک کا تذکرہ کیا جو فوت ہوگیا اور اسے کوئی عمدہ کفن نہ دیا گیا اور رات ہی میں دفن کردیا گیا تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ڈانٹا اور فرمایا : جب تک جنازہ نہ پڑھا جائے رات کو دفن نہ کرو، مگر یہ کہ کوئی مجبوری ہو اور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی کو کفن دے تو اچھا کفن دے۔

6918

Sunan Al Kubra Bayhaqi #6918

Sahih

(۶۹۱۸) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو عُثْمَانَ : عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْبَصْرِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَبِی کَثِیرٍ حَدَّثَنِی الْعَلاَئُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : فَقَدَ النَّبِیُّ -ﷺ- امْرَأَۃً سَوْدَائَ کَانَتْ تَلْتَقِطُ الْخِرَقَ وَالْعِیدَانَ مِنَ الْمَسْجِدِ فَقَالَ : ((أَیْنَ فُلاَنَۃُ))۔ قَالُوا : مَاتَتْ قَالَ : ((أَفَلاَ آذَنْتُمُونِی))۔ قَالُوا : مَاتَتْ مِنَ اللَّیْلِ وَدُفِنَتْ فَکَرِہْنَا أَنْ نُوقِظَکَ۔ فَذَہَبَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِلَی قَبْرِہَا فَصَلَّی عَلَیْہَا وَقَالَ : ((إِذَا مَاتَ أَحَدٌ مِنَ الْمُسْلِمِینَ فَلاَ تَدَعُوا أَنْ تُؤْذِنُونِی))۔ [حسن۔ ابن خزیمہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٦٩٢٨) ابو ہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک کالی عورت کو گم پایا جو مسجد سے تنکے وغیرہ اٹھاتی اور صفائی کرتی تھی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : فلاں عورت کہاں ہے ؟ انھوں نے کہا : وہ فوت ہوچکی ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم نے مجھے کیوں نہیں بتایا ؟ انھوں نے کہا : وہ رات کو فوت ہوئی تھی اور دفن کردی گئی۔ ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بیدار کرنا مناسب نہ سمجھا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کی قبر پر گئے اور نمازِ جنازہ پڑھی اور فرمایا : جب مسلمانوں میں سے کوئی فوت ہوجائے تو مجھے ضرور اطلاع کیا کرو۔