Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 9

پاکی کا بیان

پانی میں کوئی پاک چیز کم مقدار میں مل جائے تو اس سے طہارت جائز ہے

6 hadiths in this chapter

16

Sunan Al Kubra Bayhaqi #16

Sahih

(۱۶) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسُ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عِبَادَۃَ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ عَنْ حَفْصَۃَ بِنْتِ سِیرِینَ عَنْ أُمِّ عَطِیَّۃَ الأَنْصَارِیَّۃِ أَنَّہَا قَالَتْ: تُوُفِّیَتْ إِحْدَی بَنَاتِ النَّبِیِّ -ﷺ- فَأَتَانَا فَقَالَ: ((اغْسِلْنَہَا بِمَائٍ وَسِدْرٍ وَاغْسِلْنَہَا وِتْرًا ثَلاَثًا أَوْ خَمْسًا أَوْ أَکْثَرَ مِنْ ذَلِکَ إِنْ رَأَیْتُنَّ ذَلِکَ ، وَاجْعَلْنَ فِی الآخِرَۃِ کَافُورًا أَوْ شَیْئًا مِنْ کَافُورٍ۔۔۔)) وَذَکَرَ بَاقِیَ الْحَدِیثِ۔ مُخَرَّجٌ فِی الصَّحِیحَیْنِ لأَبِی عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِیلَ الْبُخَارِیِّ ، وَأَبِی الْحُسَیْنِ: مُسْلِمِ بْنِ الْحَجَّاجِ الْقُشَیْرِیِّ مِنْ حَدِیثِ ہِشَامِ بْنِ حَسَّانَ وَغَیْرِہِ۔ [صحیح۔ متفق علیہ۔ سیأتی تخریجہ فی کتاب الجنائز]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٦) سیدہ ام عطیہ انصاریہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیٹی فوت ہوئیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس آئے اور فرمایا : ” اس کو پانی اور بیری کے پتوں کے ساتھ غسل دو اور اس کو طاق عدد میں غسل دو ، یعنی تین مرتبہ، پانچ مرتبہ یا اس سے زیادہ اگر اس کی ضرورت ہو اور آخر میں کافور لگاؤ یا (یوں کہا) کا فور کا کچھ حصہ لگاؤ۔ “

17

Sunan Al Kubra Bayhaqi #17

Sahih

(۱۷) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِیِّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِی الْعَوَّامِ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ أُمِّ ہَانِیئٍ قَالَتِ: اغْتَسَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَمَیْمُونَۃُ مِنْ إِنَائٍ وَاحِدٍ قَصْعَۃٍ فِیہَا أَثَرُ الْعَجِینِ۔ [صحیح۔ أخرجہ النسائی ۲۴۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٧) حضرت ام ہانی (رض) سے روایت ہے کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور حضرت میمونہ (رض) نے ایک ہی برتن سے غسل کیا، اس میں آٹے کے نشانات تھے۔

18

Sunan Al Kubra Bayhaqi #18

Sahih

(۱۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ بْنُ شَرِیکٍ حَدَّثَنَا أَبُو صَالِحٍ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقُ عَنْ سُفْیَانَ بْنِ عُیَیْنَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ عَنْ رَجُلٍ عن أَبِی مُرَّۃَ مَوْلَی عَقِیلٍ عَنْ أُمِّ ہَانِیئٍ بِنْتِ أَبِی طَالِبٍ فَذَکَرَتْ قِصَّۃَ الْفَتْحِ قَالَتْ: فَجَائَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَعَلَی وَجْہِہِ رِیحُ الْغُبَارِ فَقَالَ: یَا فَاطِمَۃُ اسْکُبِی لِی غُسْلاً ۔ فَسَکَبَتْ لَہُ فِی جَفْنَۃٍ فِیہَا أَثَرُ الْعَجِینِ، وَسَتَرَتْ عَلَیْہِ فَاغْتَسَلَ وَصَلَّی ثَمَانَ رَکَعَاتٍ۔ وَقَدْ قِیلَ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ أَبِی فَاخِتَۃَ عَنْ أُمِّ ہَانِیئٍ وَالَّذِی رُوِّینَاہُ مَعَ إِرْسَالِہِ أَصَحُّ۔ [صحیح لغیرہ۔ أخرجہ الحمیدی فی مسندہ ۳۳۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٨) حضرت ام ہانی بنت ابو طالب (رض) نے کسی (جنگ کی) فتح کا واقعہ بیان کرتے ہوئے فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے چہرے پر گرد پڑی ہوئی تھی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے فاطمہ ! میرے نہانے کے لیے پانی رکھو، انھوں نے ایک بڑے برتن میں جس میں آٹے کے نشانات تھے پانی رکھا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے پردہ کیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غسل کیا اور آٹھ رکعت نماز پڑھی۔

19

Sunan Al Kubra Bayhaqi #19

Zaeef

(۱۹) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ قُتَیْبَۃَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا خَارِجَۃُ عَنْ أَبِی أُمَیَّۃَ حَدَّثَنِی مُجَاہِدٌ عَنْ أَبِی فَاخِتَۃَ مَوْلَی أُمِّ ہَانِیئٍ قَالَ قَالَتْ أُمِّ ہَانِیئٍ: دَخَلْتُ عَلَی رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَیَّامَ الْفَتْحِ ضُحًی ، فَأَمَرَ بِمَائٍ فَسُکِبَ لَہُ فِی قَصْعَۃٍ کَأَنِّی أَرَی أَثَرَ الْعَجِینِ فِیہَا ، وَأَمَرَ بِثَوْبٍ فَسَتَرَ بَیْنِی وَبَیْنَہُ فَاغْتَسَلَ ، وَصَلَّی صَلاَۃَ الضُّحَی ثَمَانِ رَکَعَاتٍ۔ [منکر الاسناد۔ ھذا اسناد منکر جدًا۔ فیہ خارجۃ بن مصعب]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٩) حضرت ام ہانی (رض) فرماتی ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس فتح مکہ کے دن چاشت کے وقت آئی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پانی لانے کا حکم دیا، میں نے اس برتن میں آٹے کے نشانات دیکھے جس میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے پانی رکھا گیا۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کپڑا لانے کا حکم دیا، اس (کپڑے) کے ساتھ میرے اور اپنے درمیان پردہ لٹکایا، پھر غسل کیا اور چاشت کی آٹھ رکعتیں ادا کیں۔

20

Sunan Al Kubra Bayhaqi #20

Zaeef

(۲۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَاقَ: إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَیْمَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرِ بْنِ الْحَکَمِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ حَنْطَبٍ عَنْ أُمِّ ہَانِیئٍ قَالَتْ: نَزَلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَوْمَ الْفَتْحِ بِأَعْلَی مَکَّۃَ فَأَتَیْتُہُ ، فَجَائَہُ أَبُو ذَرٍّ بِجَفْنَۃٍ فِیہَا مَائٌ قَالَتْ إِنِّی لأَرَی فِیہَا أَثَرَ الْعَجِینِ قَالَتْ فَسَتَرَہُ أَبُو ذَرٍّ فَاغْتَسَلَ ثُمَّ سَتَرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَبَا ذَرٍّ فَاغْتَسَلَ ، ثُمَّ صَلَّی النَّبِیُّ -ﷺ- ثَمَانَ رَکَعَاتٍ وَذَلِکَ فِی الضُّحَی۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابن خزیمۃ ۱۴۵۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٠) حضرت ام ہانی (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فتح مکہ کے دن بلند جگہ تشریف فرما ہوئے۔ میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی تو ابو ذر (رض) ایک برتن لائے جس میں پانی تھا۔ میں نے اس میں آٹے کا نشان دیکھا، پھر ابوذر (رض) نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے پردہ کیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غسل کیا، پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ابوذر (رض) کے لیے پردہ کیا تو ابو ذر (رض) نے غسل کیا، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آٹھ رکعات نماز پڑھی، یہ چاشت کا وقت تھا۔

21

Sunan Al Kubra Bayhaqi #21

Sahih

(۲۱) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَارِثِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِیُّ عَنِ الأَوْزَاعِیِّ عَنْ رَجُلٍ قَدْ سَمَّاہُ عَنْ أُمِّ ہَانِئٍ: أَنَّہَا کَرِہَتْ أَنْ یُتَوَضَّأَ بِالْمَائِ الَّذِی یُبَلُّ فِیہِ الْخُبْزُ۔ (ق) وَہَذَا إِنْ صَحَّ فَإِنَّمَا أَرَادَتْ إِذَا غَلَبَ عَلَیْہِ حَتَّی أُضِیفَ إِلَیْہِ۔ [ضعیف۔ أخرجہ الدار قطنی ۱/۳۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢١) حضرت ام ہانی (رض) سے روایت ہے کہ انھوں نے اس پانی کے ساتھ وضو کرنا ناپسند کیا جس میں روٹیاں تیر رہی ہوں۔ یہ روایت تب صحیح ہے جب روٹیاں پانی پر غالب ہوں اور مکمل نسبت ہی ان کی طرف کردی جائے یعنی وہ پانی نہ رہے۔