Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 82

پاکی کا بیان

وضو کرتے وقت خضاب اتار دینا واجب ہے اگر وہ پانی روکے

4 hadiths in this chapter

363

Sunan Al Kubra Bayhaqi #363

Sahih

(۳۶۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْکَارِزِیُّ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ عَنْ أَبِی عُبَیْدٍ أَخْبَرَنَا ہُشَیْمٌ وَمُعَاذٌ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ عَنْ أَبِی سَعِیدِ ابْنِ أَخِی أُمِّ الْمُؤْمِنِینِ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا مِنَ الرَّضَاعَۃِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا فِی الْمَرْأَۃِ تَتَوَضَّأُ وَعَلَیْہَا الْخِضَابُ قَالَتْ: اسْلُتِیہِ وَأَرْغِمِیہِ۔ (غ) قَالَ أَبُو عُبَیْدٍ: قَوْلُہَا أَرْغِمِیہِ تَقُولُ أَہِینِیہِ وَارْمِی بِہِ عَنْکِ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٦٤) سیدہ عائشہ (رض) اس عورت کے بارے میں جو وضو کرتی ہے اور اس پر خضاب ہو فرماتی ہیں کہ وہ اس کو اتار دے اور اس کو مجبور کر دے ۔ (ب) ابو عبید فرماتے ہیں کہ آپ (رض) کے ارشاد ” اس کو مجبور کر دے “ سے ان کی مراد یہ ہے کہ اسے اپنے سے دور کر دے۔

364

Sunan Al Kubra Bayhaqi #364

Zaeef

(۳۶۵) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الأَسَدِیُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِی إِیَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنِ ابْنِ أَبِی نَجِیحٍ قَالَ حَدَّثَنِی مَنْ سَمِعَ عَائِشَۃَ أُمَّ الْمُؤْمِنِینَ تَقُولُ: بَلَغَنِی أَوْ ذُکِرَ لِی أَنَّ نِسَائً یَخْتَضِبْنَ ثُمَّ تَمْسَحُ إِحْدَاہُنَّ عَلَی خِضَابِہَا إِذَا تَوَضَّأَتْ لِلصَّلاَۃِ لأَنْ تُقْطَعَ یَدَیَّ بِالسَّکَاکِینِ أَحَبُّ إِلَیَّ مِنْ أَنْ أَفْعَلَ ذَلِکَ۔ [ضعیف۔ أخرجہ الدارمی ۱۹۰۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٦٥) ابن ابی نجیع فرماتے ہیں : مجھے اس شخص نے بیان کیا جس نے سیدہ عائشہ (رض) سے سنا کہ مجھ کو یہ بات پہنچی ہے یا مجھے یہ ذکر کیا گیا ہے کہ عورتیں خضاب لگاتی ہیں، پھر کوئی اپنے خضاب پر مسح کرتی ہے جب وہ نماز کے لیے وضو کرتی ہے، ان کا ہاتھ چھری کے ساتھ کاٹ دیا جائے یہ مجھ کو زیادہ اچھا لگتا ہے اس سے کہ میں یہ کروں۔

365

Sunan Al Kubra Bayhaqi #365

Sahih

(۳۶۶) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَأَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِی عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ قَتَادَۃَ أَنَّہُ حَدَّثَہُ أَنَّ أَبَا الْعَالِیَۃِ حَدَّثَہُ أَوْ رَجُلٌ آخَرُ: أَنَّہُ سَأَلَ ابْنَ عَبَّاسِ عَنِ الْخِضَابِ۔ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أُخْبِرُکَ کَیْفَ تَخْتَضِبُ نِسَاؤُنَا یُصَلِّینَ یَعْنِی الْعِشَائَ ، ثُمَّ یَرْکَبْنَ الْخِضَابَ فَیَنَمْنَ ، فَإِذَا کَانَ صَلاَۃُ الصُّبْحِ نَزَعْنَہُ فَتَوَضَّئْنَ وَصَلَّیْنَ ثُمَّ رَکِبْنَہُ ، فَإِذَا کَانَ صَلاَۃُ الظُّہْرِ نَزَعْنَہُ بِأَحْسَنِ خِضَابٍ ، لاَ یُشْغَلْنَ عَنْ وُضُوئٍ ، فَإِنَّ أَزْوَاجَ النَّبِیِّ -ﷺ -کُنَّ یَخْتَضِبْنَ بَعْدَ صَلاَۃِ الْعِشَائِ الآخِرَۃِ۔ [صحیح۔ أخرجہ عبد الرزاق ۳۹۳۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٦٦) ابو العالیہ یا کسی اور شخص نے حدیث بیان کی کہ اس نے ابن عباس (رض) سے خضاب کے بارے میں سوال کیا تو ابن عباس (رض) نے فرمایا : میں آپ کو بتلاؤں گا کہ ہماری عورتیں کس طرح خضاب لگاتی تھیں، وہ عشا کی نماز پڑھتی تھیں، پھر خضاب لگاتیں پھر وہ سو جاتیں۔ جب صبح کی نماز ہوتی اس کو اتار دیتیں، وضو کرتیں اور نماز پڑھتیں، پھر اس کو لگا لیتیں، جب ظہر کی نماز کا وقت ہوتا تو اس کو اچھے خضاب کے ساتھ اتار دیتیں۔ یہ چیز ان کو وضو سے مشغول نہیں کرتی تھی۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ازواج مطہرات بھی عشا کی نماز کے بعد خضاب لگاتی تھیں۔

366

Sunan Al Kubra Bayhaqi #366

Sahih

(۳۶۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ بَالَوَیْہِ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یُونُسَ أَخْبَرَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ لاَحِقِ بْنِ حُمَیْدٍ أَنَّہُ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ عَنِ الْخِضَابِ فَقَالَ: أَمَّا نِسَاؤُنَا فَیَخْتَضِبْنَ مِنْ صَلاَۃِ الْعِشَائِ إِلَی صَلاَۃِ الصُّبْحِ ، ثُمَّ نَظَّفْنَ أَیْدِیَہُنَّ فَتَطَہَّرْنَ ، ثُمَّ یَعُدْنَ عَلَیْہِ مِنْ صَلاَۃِ الصُّبْحِ إِلَی صَلاَۃِ الظُّہْرِ بِأَحْسَنِ خِضَابٍ ، وَلاَ یَمْنَعُہُنَّ ذَلِکَ مِنَ الصَّلاَۃِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٦٧) لاحق بن حمید فرماتے ہیں : میں نے سیدنا ابن عباس (رض) سے خضاب کے بارے میں سوال کیا تو انھوں نے فرمایا : ہماری عورتیں عشا کی نماز سے صبح کی نماز تک خضاب لگاتی تھیں، پھر اپنے ہاتھوں کو صاف کرتیں، پھر وضو کرتیں اور صبح کی نماز سے ظہر کی نماز تک دوبارہ اپنے خضاب کے ساتھ لوٹ آتیں اور یہ چیز ان کو نماز سے نہیں روکتی تھی۔