Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 62

پاکی کا بیان

سر کے مسح کا بیان

4 hadiths in this chapter

262

Sunan Al Kubra Bayhaqi #262

Sahih

(۲۶۳) أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ مُحَمَّدٍ الْحَرَشِیُّ أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ الطُّوسِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَزِیدَ اللَّیْثِیِّ عَنْ حُمْرَانَ بْنِ أَبَانَ قَالَ: رَأَیْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ تَوَضَّأَ، فَأَفْرَغَ عَلَی یَدَیْہِ ثَلاَثًا فَغَسَلَہُمَا ، ثُمَّ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْثَرَ ثُمَّ غَسَلَ وَجْہَہُ ثَلاَثًا، ثُمَّ غَسَلَ یَدَہُ الْیُمْنَی إِلَی الْمِرْفَقِ ثَلاَثًا، ثُمَّ غَسَلَ الْیُسْرَی مِثْلَ ذَلِکَ، ثُمَّ مَسَحَ بِرَأْسِہِ ثُمَّ غَسَلَ قَدَمَہُ الْیُمْنَی ثَلاَثًا ثُمَّ الْیُسْرَی مِثْلَ ذَلِکَ ثُمَّ قَالَ: رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-تَوَضَّأَ نَحْوَ وُضُوئِی ہَذَا، ثُمَّ قَالَ: ((مَنْ تَوَضَّأَ نَحْوَ وُضُوئِی ہَذَا ثُمَّ صَلَّی رَکْعَتَیْنِ لاَ یُحَدِّثُ فِیہِمَا نَفْسَہُ غُفِرَ لَہُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہِ))۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ حَدِیثِ ابْنِ الْمُبَارَکِ عَنْ مَعْمَرٍ کَمَا تَقَدَّمَ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ أَوْجُہٍ أُخَرَ عَنِ الزُّہْرِیِّ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٣) حمران بن ابان فرماتے ہیں : میں نے سیدنا عثمان بن عفان (رض) کو وضو کرتے ہوئے دیکھا، آپ نے اپنے ہاتھ پر تین مرتبہ پانی ڈالا، پھر ان کو دھویا، پھر کلی کی اور ناک جھاڑا، پھر اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے دائیں ہاتھ کو کہنی سمیت تین مرتبہ دھویا، پھر اسی طرح بائیں کو دھویا، پھر اپنے سر کا مسح کیا، پھر تین مرتبہ اپنا دائیں پاؤں دھویا، پھر اسی طرح بائیں پاؤں دھویا، پھر فرمایا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اس طرح وضو کرتے دیکھا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جس نے میرے اس وضو جیسا وضو کیا، پھر دو رکعتیں پڑھیں اور اپنے دل کے اندر کوئی خیال پیدا نہیں کیا تو اس کے پہلے معاف کردیے جائیں گے۔ “

263

Sunan Al Kubra Bayhaqi #263

Sahih

(۲۶۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ الْجُعْفِیُّ عَنْ زَائِدَۃَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ عَلْقَمَۃَ الْہَمْدَانِیُّ عَنْ عَبْدِ خَیْرٍ عَنْ عَلِیٍّ: أَنَّہُ دَعَا بِوَضُوئٍ۔فَذَکَرَ الْحَدِیثَ۔ قَالَ فِیہِ:ثُمَّ أَدْخَلَ یَدَہُ الْیُمْنَی فِی الإِنَائِ حَتَّی غَمَرَہَا الْمَائَ ثُمَّ رَفَعَہَا بِمَا حَمَلَتْ مِنَ الْمَائِ ، ثُمَّ مَسَحَہَا بِیَدِہِ الْیُسْرَی ، ثُمَّ مَسَحَ رَأْسَہَ بِیَدَیْہِ کِلْتَیْہِمَا مَرَّۃً۔وَذَکَرَ الْحَدِیث۔ وَفِی آخِرِہِ: فَمَنْ أَحَبَّ أَنْ یَنْظُرَ إِلَی طُہُورِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-فَہَذَا طُہُورُہُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٤) (الف) سیدنا علی (رض) سے روایت ہے کہ آپ (رض) نے پانی منگوایا۔۔۔ (ب) اس میں ہے کہ پھر آپ نے اپنا دایاں ہاتھ برتن میں داخل کیا اور اس کو پانی میں ڈبو دیا، پھر پانی سے گیلے ہاتھ کو اٹھایا اور پھر اپنے بائیں پر پھیرا، پھر ان دونوں ہاتھوں کے ساتھ ایک مرتبہ اپنے سر کا مسح کیا ۔۔۔ (ج) اس کے آخر میں ہے : جس شخص کو اچھا لگے کہ وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کی طرف دیکھے تو یہ آپ کا وضو ہے۔

264

Sunan Al Kubra Bayhaqi #264

Sahih

(۲۶۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا رَبِیعَۃُ الْکِنَانِیُّ عَنِ الْمِنْہَالِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَیْشٍ أَنَّہُ سَمِعَ عَلِیًّا وَسُئِلَ عَنْ وُضُوئِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-فَذَکَرَ الْحَدِیثَ قَالَ: وَمَسَحَ عَلَی رَأْسِہِ حَتَّی (لَمَّا )الْمَائُ یَقْطُرُ ، وَغَسَلَ رِجْلَیْہِ ثَلاَثًا ثَلاَثًا ، ثُمَّ قَالَ: ہَکَذَا کَانَ وُضُوئُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ [صحیح۔ أخرجہ ابو داؤد ۱۱۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٥) زر بن حبیش نے سیدنا علی (رض) سے سنا اور سیدنا علی (رض) سے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وضو کے بارے میں پوچھا گیا۔۔۔ اس میں ہے کہ آپ نے اپنے سر پر مسح کیا اور پانی کے قطرے بہہ رہے تھے اور اپنے پاؤں کو تین تین مرتبہ دھویا، پھر فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا وضو اس طرح تھا۔

265

Sunan Al Kubra Bayhaqi #265

Sahih

(۲۶۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَی الأَسَدِیُّ حَدَّثَنَا خَلاَّدُ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ سَعْدٍ حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ قَالَ قَالَ لَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ: أَتُحِبُّونَ أَنْ أُرِیَکُمْ کَیْفَ کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-یَتَوَضَّأُ؟ فَدَعَا بِإِنَائٍ فِیہِ مَائٌ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَفِیہِ: ثُمَّ قَبَضَ قَبْضَۃً مِنَ الْمَائِ ، فَنَفَضَ یَدَہُ فَمَسَحَ بِہَا رَأْسَہُ وَأُذُنَیْہِ۔ [صحیح۔ أخرجہ ابو داؤد ۱۴۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٦٦) عطاء بن یسار سے روایت ہے کہ ہم سے ابن عباس (رض) نے پوچھا : کیا تم پسند کرتے ہو کہ میں تم کو دکھاؤں، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کس طرح وضو کرتے تھے ؟ پھر آپ نے ایک برتن منگوایا جس میں پانی تھا۔۔۔ اس میں ہے کہ آپ نے پانی کا ایک چلو لیا، پھر اپنے ہاتھ کو صاف کیا اور اپنے سر اور کانوں کا مسح کیا۔