Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 5

پاکی کا بیان

برف اور اولوں کے پانی اور ٹھنڈے پانی سے طہارت حاصل کرنے کا بیان

2 hadiths in this chapter

8

Sunan Al Kubra Bayhaqi #8

Sahih

(۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو أَحْمَدَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْعَدْلُ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِیُّ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ مَجْزَأَۃَ بْنِ زَاہِرٍ الأَسْلَمِیِّ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ أَبِی أَوْفَی قَالَ: کَانَ النَّبِیُّ -ﷺ- یَقُولُ: ((اللَّہُمَّ لَکَ الْحَمْدُ مِلْئَ السَّمَوَاتِ وَمِلْئَ الأَرْضِ وَمِلْئَ مَا شِئْتَ مِنْ شَیْئٍ بَعْدُ، اللَّہُمَّ طَہِّرْنِی بِالثَّلْجِ وَالْبَرَدِ وَالْمَائِ الْبَارِدِ ، اللَّہُمَّ طَہِّرْنِی مِنَ الذُّنُوبِ وَنَقِّنِی مِنْہَا کَمَا یُنَقَّی الثَّوْبُ الأَبْیَضُ مِنَ الدَّنَسِ وَالْوَسَخِ)) رَوَاہُ أَبُو الْحُسَیْنِ: مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ فِی الصَّحِیحِ مِنْ أَوْجُہٍ عَنْ شُعْبَۃَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(٨) مجزأۃ بن زاہراسلمی کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن ابی اوفی (رض) کو فرماتے ہوئے سنا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ! تیرے لیے آسمانوں اور زمین کے بھراؤ کے برابر تعریف ہے اور اس کے بعد جو تو چاہے اس چیز کے بھراؤ کے برابر بھی۔ اے اللہ ! تو مجھے برف ‘ اولوں اور ٹھنڈے پانی کے ساتھ پاک کر دے۔ اے اللہ ! تو مجھے گناہوں سے پاک صاف کر دے اور ان کو دھو ڈال جیسے سفید کپڑا میل کچیل سے صاف کیا جاتا ہے۔ صحیح۔ أخرجہ مسلم [٢٠٤]

9

Sunan Al Kubra Bayhaqi #9

Sahih

(۹) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ حَدَّثَنَا أَبُو سَعِیدٍ ابْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَتَعَوَّذُ یَقُولُ: ((اللَّہُمَّ اغْسِلْ قَلْبِی بِمَائِ الثَّلْجِ وَالْبَرَدِ)) وَذَکَرَ الْحَدِیثَ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ جَمِیعًا فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ أَبِی مُعَاوِیَۃَ۔ وَقَالَ بَعْضُہُمْ فِی الْحَدِیثِ: ((اللَّہُمَّ اغْسِلْ خَطَایَایَ بِمَائِ الثَّلْجِ وَالْبَرَدِ)) [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۶۰۱۶ و مسلم ۵۸۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٩) (الف) حضرت عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پناہ مانگتے ہوئے یوں کہا کرتے تھے : اے اللہ ! میرے دل کو برف اور اولوں کے ساتھ دھو ڈال ۔۔۔ (ب) بعض نے یہ الفاظ بیان کیے ہیں : اے اللہ ! میرے گناہوں کو برف اور اولوں کے پانی کے ساتھ دھو ڈال۔