Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 47

پاکی کا بیان

کلی اور ناک میں پانی تکرار کے ساتھ چڑھانے کا طریقہ

4 hadiths in this chapter

223

Sunan Al Kubra Bayhaqi #223

Sahih

(۲۲۴) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ:مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ۔ وَحَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ قُرِئَ عَلَی ابْنِ وَہْبٍ أَخْبَرَکَ یُونُسُ بْنُ یَزِیدَ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَزِیدَ اللَّیْثِیِّ أَخْبَرَہُ أَنَّ حُمْرَانَ مَوْلَی عُثْمَانَ أَخْبَرَہُ:أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ دَعَا یَوْمًا بِوَضُوئٍ فَتَوَضَّأَ ، فَغَسَلَ کَفَّیْہِ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ، ثُمَّ تَمَضْمَضَ وَاسْتَنْثَرَ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ۔ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَقَالَ فِی آخِرِہِ:رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-یَوْمًا تَوَضَّأَ نَحْوَ وُضُوئِی ہَذَا۔ رَوَاہُ مُسْلِمُ بْنُ الْحَجَّاجِ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الطَّاہِرِ وَحَرْمَلَۃَ عَنِ ابْنِ وَہْبٍ إِلاَّ أَنَّہُمَا لَمْ یَذْکُرَا التَّکْرَارَ فِی الْمَضْمَضَۃِ وَالاِسْتِنْشَاقِ۔ (ج) وَقَدْ رُوِیَ فِی حَدِیثِ ابْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ وَبَحْرِ بْنِ نَصْرٍ ہَکَذَا وَہُمَا ثِقَتَانِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ وَقَدْ رُوِیَ التَّکْرَارُ فِیہِمَا عَنْ عُثْمَانَ مِنْ أَوْجُہٍ أُخَرَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٢٤) (الف) حضرت عثمان (رض) کے آزاد کردہ غلام فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان بن عفان (رض) نے ایک دن وضو کے لیے پانی منگوایا اور وضو کیا، پھر اپنی ہتھیلیوں کو تین مرتبہ دھویا، پھر کلی کی اور ناک میں تین مرتبہ پانی چڑھایا۔ (ب) ایک حدیث کے آخر میں ہے کہ ایک دن میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے میری طرح وضو کیا۔ (ج) صحیح مسلم میں ابوطاہر اور حرملہ، ابن وہب سے نقل کرتے ہیں، لیکن انھوں نے کلی اور ناک میں پانی چڑھانے میں تکرار کا ذکر نہیں کیا۔ (د) حدیث میں ابن عبدالحکم اور بحر بن نصر ثقہ راوی ہیں۔

224

Sunan Al Kubra Bayhaqi #224

Sahih

(۲۲۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ الإِسْکَنْدَرَانِیُّ حَدَّثَنَا زِیَادُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنِی سَعِیدُ بْنُ زِیَادٍ الْمُؤَذِّنُ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ التَّیْمِیِّ قَالَ: سُئِلَ ابْنُ أَبِی مُلَیْکَۃَ عَنِ الْوُضُوئِ فَقَالَ: رَأَیْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ سُئِلَ عَنِ الْوُضُوئِ ، فَدَعَا بِمَائٍ فَأُتِیَ بِالْمِیضَأَۃِ فَأَصْغَاہَا عَلَی یَدِہِ الْیُمْنَی ، ثُمَّ أَدْخَلَہَا فِی الْمَائِ فَتَمَضْمَضَ ثَلاَثًا ، وَاسْتَنْثَرَ ثَلاَثًا وَذَکَرَ الْحَدِیثَ۔ وَفِی آخِرِہِ قَالَ:ہَکَذَا رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ-یَتَوَضَّأُ۔ (ت) قَالَ الشَّیْخُ وَرَوَاہُ أَیْضًا أَبُو عَلْقَمَۃَ عَنْ عُثْمَانَ وَثَبَتَ ذَلِکَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ زَیْدٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَرُوِّینَاہُ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔ [صحیح لغیرہٖ۔ أخرجہ ابو داؤد ۸/۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٢٥) عثمان بن عبدالرحمن تیمی کہتے ہیں کہ ابن ابی ملیکہ سے وضو کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے فرمایا : میں نے عثمان بن عفان (رض) کو دیکھا، جب ان سے وضو کے بارے میں سوال کیا گیا تو انھوں نے پانی منگوایا، پھر ایک چھوٹا برتن لایا گیا، آپ نے اس کو اپنے دائیں ہاتھ پر جھکایا ۔ پھر اس کو پانی میں داخل کیا، پھر تین مرتبہ کلی کی اور تین مرتبہ ناک جھاڑا۔۔۔ حدیث کے آخر میں ہے کہ سیدنا عثمان بن عفان نے فرمایا : اسی طرح میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ (ب) شیخ کہتے ہیں کہ ابو علقمہ نے حضرت عثمان سے پچھلی روایت کی طرح نقل کیا ہے : اسی طرح یہ روایت عبداللہ بن زید عن النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی ثابت ہے۔

225

Sunan Al Kubra Bayhaqi #225

Sahih

(۲۲۶) أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَخْتُوَیْہِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ حَمْزَۃَ وَأَبُو ثَابِتٍ قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی حَازِمٍ عَنْ یَزِیدَ بْنِ الْہَادِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ عَنْ عِیسَی بْنِ طَلْحَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-أَنَّہُ قَالَ: ((إِذَا اسْتَیْقَظَ أَحَدُکُمْ مِنْ مَنَامِہِ فَتَوَضَّأَ فَلْیَسْتَنْثِرْ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ، فَإِنَّ الشَّیْطَانَ یَبِیتُ عَلَی خَیْشُومِہِ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ حَمْزَۃَ ، وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ یَزِیدَ بْنِ الْہَادِ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۲۱/۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٢٦) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جب تم سے کوئی نیند سے بیدار ہو تو وہ وضو کرے اور تین مرتبہ ناک جھاڑے، اس لیے کہ شیطان اس کے ناک کے بانسے میں رات گزارتا ہے۔ “

226

Sunan Al Kubra Bayhaqi #226

Sahih

(۲۲۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ الأَصْبَہَانِیُّ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی ذِئْبٍ عَنْ قَارِظٍ یَعْنِی ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِی غَطَفَانَ قَالَ: رَأَیْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ تَوَضَّأَ فَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ مَرَّتَیْنِ وَقَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((إِذَا مَضْمَضَ أَحَدُکُمْ وَاسْتَنْشَقَ فَلْیَفْعَلْ ذَلِکَ مَرَّتَیْنِ بَالِغَتَیْنِ أَوْ ثَلاَثًا))۔ [صحیح۔ أخرجہ ابوداؤد ۱۴۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٢٧) ابوغطفان کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس (رض) کو وضو کرتے ہوئے دیکھا، انھوں نے کلی کی اور ناک میں دو مرتبہ پانی چڑھایا اور کہتے ہیں : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جب تم میں سے کوئی کلی کرے اور ناک میں پانی چڑھائے تو اچھی طرح دو یا تین مرتبہ کرے۔ “