Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 294

پاکی کا بیان

جمعہ کے دن غسل کرنا سنت ہے

14 hadiths in this chapter

1402

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1402

Zaeef

(۱۴۰۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَۃَ (ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ یَحْیَی الزُّہْرِیُّ بِمَکَّۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الصَّائِغُ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَۃَ حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ أَبِیہِ: أَنَّ رَجُلاً مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- دَخَلَ الْمَسْجِدَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَعُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ یَخْطُبُ فَقَالَ عُمَرُ: أَیَّۃُ سَاعَۃٍ ہَذِہِ؟ فَقَالَ: یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ انْقَلَبْتُ مِنَ السُّوقِ فَسَمِعْتُ النِّدَائَ ، فَمَا زِدْتُ عَلَی أَنْ تَوَضَّأْتُ وَأَقْبَلَتُ۔ فَقَالَ عُمَرُ: الْوُضُوئُ أَیْضًا ، وَقَدْ عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یَأْمُرُ بِالْغُسْلِ۔ [اخرجہ البخاری ۸۴۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤١٠٣) سالم بن عبداللہ بن عمر (رض) اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک صحابی جمعہ کے دن مسجد میں داخل ہوئے، سیدنا عمر (رض) خطبہ دے رہے تھے ، آپ (رض) نے کہا : یہ کونسا وقت ہے ؟ اس نے کہا : اے امیرالمومنین ! میں بازار سے لوٹا، میں نے اذان سنی ، وضو کیا اور میں آگیا۔ سیدنا عمر (رض) نے کہا : صرف وضو ؟ حالانکہ تو جانتا ہے کہ رسول اللہ غسل کا حکم دیا کرتے تھے۔

1403

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1403

Sahih

(۱۴۰۴) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بَالَوَیْہِ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُثَنَّی الْعَنْبَرِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَائَ حَدَّثَنَا جُوَیْرِیَۃُ بْنُ أَسْمَائَ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ بَیْنَا ہُوَ قَائِمٌ لِلْخُطْبَۃِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ إِذْ جَائَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- مِنَ الْمُہَاجِرِینَ الأَوَّلِینَ فَنَادَاہُ عُمَرُ: أَیَّۃُ سَاعَۃٍ ہَذِہِ؟ قَالَ: إِنِّی شُغِلْتُ الْیَوْمَ فَلَمْ أَنْقَلِبْ إِلَی أَہْلِی حَتَّی سَمِعْتُ التَّأْذِینَ ، فَلَمْ أَزِدْ عَلَی أَنْ تَوَضَّأْتُ۔ قَالَ عُمَرُ: الْوُضُوئُ أَیْضًا؟ وَقَدْ عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یَأْمُرُ بِالْغُسْلِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَائَ ، وَہَذَا حَدِیثٌ أَرْسَلَہُ مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ فِی الْمُوَطَّإِ فَلَمْ یَذْکُرْ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ فِی إِسْنَادِہِ ، وَوَصَلَہُ خَارِجَ الْمُوَطَّإِ وَالْمَوَصُولُ صَحِیحٌ فَقَدْ رَوَاہُ یُونُسُ بْنُ یَزِیدَ الأَیْلِیُّ وَمَعْمَرُ بْنُ رَاشِدٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ مَوْصُولاً۔ وَثَبَتَ ذَلِکَ مِنْ حَدِیثِ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنْ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٠٤) (الف) سیدنا ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب (رض) کھڑے ہو کر جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے، اچانک ایک شخص اولین مہاجرین میں سے آیا، سیدنا عمر (رض) نے اس کو آواز دی کہ یہ کونسا وقت ہے ؟ اس نے کہا : آج میں مصروف رہا۔ میں اپنے گھر نہیں گیا، میں نے اذان سنی تو میں وضو کرنے سے زیادہ نہیں کرسکا۔ سیدنا عمر (رض) نے کہا : صرف وضو ؟ حالانکہ تو جانتا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غسل کا حکم دیا کرتے تھے۔ (ب) امام بخاری (رح) نے عبداللہ بن اسماء سے یہ روایت بیان کی ہے۔ امام مالک (رح) نے مؤطا میں مرسل نقل کی ہے اور سیدنا عبداللہ بن عمر (رض) کا سند میں ذکر نہیں کیا۔ مؤطا کے علاوہ میں موصولاً بیان کی گئی ہے اور یہی صحیح ہے۔ امام زہری سے بھی یہ موصولاً منقول ہے۔

1404

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1404

Sahih

(۱۴۰۵) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو عَبْدِ اللَّہِ: إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ السُّوسِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِیدِ بْنِ مَزْیَدٍ أَخْبَرَنِی أَبِی حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِیُّ حَدَّثَنِی یَحْیَی حَدَّثَنِی أَبُو سَلَمَۃَ حَدَّثَنِی أَبُو ہُرَیْرَۃَ قَالَ: بَیْنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَخْطُبُ النَّاسَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ دَخَلَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ الْمَسْجِدَ ، فَعَرَضَ لَہُ عُمَرُ فَقَالَ: مَا بَالُ رِجَالٍ یَتَأَخَرُونَ بَعْدَ النِّدَائِ۔ فَقَالَ عُثْمَانُ یَعْنِی ابْنَ عَفَّانَ: یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ مَا زِدْتُ حِینَ سَمِعْتُ النِّدَائَ أَنْ تَوَضَّأْتُ ثُمَّ أَقْبَلْتُ۔ فَقَالَ عُمَرُ: الْوُضُوئُ أَیْضًا أَوَلَمْ تَسْمَعْ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : ((إِذَا جَائَ أَحَدُکُمُ الْجُمُعَۃَ فَلْیَغْتَسِلْ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ مُسْلِمٍ عَنِ الأَوْزَاعِیِّ وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ تَعَالَی: فَلَمَّا لَمْ یَتْرُکْ عُثْمَانُ الصَّلاَۃَ لِلْغُسْلِ وَلَمْ یَأْمُرْہُ عُمَرُ بِالْخُرُوجِ لِلْغُسْلِ دَلَّ ذَلِکَ عَلَی أَنَّہُمَا قَدْ عَلِمَا أَنَّ أَمَرَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- بِالْغُسْلِ عَلَی الاِخْتِیَارِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٠٥) (الف) سیدنا ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ عمربن خطاب (رض) جمعہ کے دن لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے، عثمان بن عفان (رض) مسجد میں داخل ہوئے، سیدنا عمر (رض) نے انھیں متوجہ کرتے ہوئے کہا : ان آدمیوں کا کیا حال ہے جو اذان کے بعد آتے ہیں ؟ سیدنا عثمان (رض) نے کہا : اے امیرالمومنین ! جب میں نے اذان سنی تو صرف وضو کیا اور مسجد میں آگیا، سیدنا عمر (رض) نے کہا : صرف وضو ؟ کیا تو نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے نہیں سنا کہ جب کوئی جمعہ کو آئے تو وہ غسل کرے۔ (ب) امام شافعی (رح) کہتے ہیں کہ سیدنا عثمان (رض) نے غسل کے لیے نماز نہیں چھوڑی اور سیدنا عمر (رض) نے انھیں غسل کے لیے باہر جانے کا حکم نہیں دیا، یہ اس بات پر دلیل ہے کہ دونوں کے علم میں تھا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا حکم اختیاری ہے۔

1405

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1405

Sahih

(۱۴۰۶) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنِی أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ مِنْ أَصْلِ کِتَابِہِ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عِیسَی الْعَطَّارُ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ قَالَ: سَأَلْتُ عَمْرَۃَ عَنِ الْغُسْلِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَقَالَتْ: سَأَلْتُ عَائِشَۃَ عَنِ الْغُسْلِ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَقَالَتْ: کَانَ النَّاسُ عُمَّالَ أَنْفُسِہِمْ فَکَانُوا یَرُوحُونَ بِہَیْئَتِہِمْ ، فَقِیلَ لَہُمْ : لَوِ اغْتَسَلْتُمْ ۔ مُخَرَّجٌ فِی الصَّحِیحَیْنِ مِنْ حَدِیثِ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ الأَنْصَارِیِّ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۸۶۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٠٦) یحییٰ بن سعید کہتے ہیں : میں نے جمعہ کے دن غسل سے متعلق سیدنا عمر (رض) سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا : میں نے سیدہ عائشہ (رض) سے جمعہ کے دن غسل کے متعلق سوال کیا تو انھوں نے فرمایا : لوگ خود کام کاج کرنے والے تھے اور شام کو اسی حالت میں واپس آتے تھے ان سے کہا گیا : اگر تم غسل کرلو (تو بہت بہتر ہے) ۔

1406

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1406

Sahih

(۱۴۰۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مَسْلَمَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ یَعْنِی ابْنَ مُحَمَّدٍ عَنْ عَمْرٍو یَعْنِی ابْنَ أَبِی عَمْرٍو عَنْ عِکْرِمَۃَ: أَنَّ أُنَاسًا مِنْ أَہْلِ الْعِرَاقِ جَائُوا فَقَالُوا: یَا ابْنَ عَبَّاسٍ أَتُرَی الْغُسْلَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ وَاجِبًا؟ قَالَ: لاَ وَلَکِنَّہُ أَطْہَرُ وَخَیْرٌ لِمَنِ اغْتَسَلَ ، وَمَنْ لَمْ یَغْتَسِلْ فَلَیْسَ عَلَیْہِ بِوَاجِبٍ، وَسَأُخْبِرُکُمْ کَیْفَ بَدَأَ الْغُسْلُ؟ کَانَ النَّاسُ مَجْہُودِینَ یَلْبَسُونَ الصُّوفَ وَ یَعْمَلُونَ عَلَی ظُہُورِہِمْ، وَکَانَ مَسْجِدُہُمْ ضَیِّقًا مُقَارِبَ السَّقْفِ، إِنَّمَا ہُوَ عَرِیشٌ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فِی یَوْمٍ حَارٍّ ، وَعَرِقَ النَّاسُ فِی ذَلِکَ الصُّوفِ حَتَّی ثَارَتْ مِنْہُمْ رِیَاحٌ آذَی بِذَلِکَ بَعْضُہُمْ بَعْضًا ، فَلَمَّا وَجَدَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- تِلْکَ الرِّیحَ قَالَ : ((أَیُّہَا النَّاسُ إِذَا کَانَ ہَذَا الْیَوْمَ فَاغْتَسِلُوا ، وَلْیَمَسَّ أَحَدُکُمْ أَفْضَلَ مَا یَجِدُ مِنْ دَہْنِہِ وَطِیبِہِ))۔ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: ثُمَّ جَائَ اللَّہُ بِالْخَیْرِ وَلَبِسُوا غَیْرَ الصُّوفِ وَکُفُوُا الْعَمَلَ وَوُسِّعَ مَسْجِدُہُمْ، وَذَہَبَ بَعْضُ الَّذِی کَانَ یُؤْذِی بَعْضُہُمْ بَعْضًا مِنَ الْعَرَقِ۔[صحیح۔ اخرجہ احمد۱؍۶۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٠٧) سیدنا عکرمہ (رض) سے روایت ہے کہ عراق کے کچھ لوگ آئے اور کہنے لگے : اے ابن عباس ! آپ کا کیا خیال ہے، کیا جمعہ کے دن غسل واجب ہے ؟ انھوں نے کہا : نہیں، لیکن بہتر ہے اس شخص کے لیے جس نے غسل کیا اور جس نے غسل نہ کیا اس پر واجب نہیں ہے۔ میں عنقریب آپ کو بتاؤں گا کہ غسل کی ابتدا کی سے ہوئی ؟ لوگ کام کرتی تھے اور اون کے کپڑے پہنتے تھے اور اپنی کمروں پر کام کرتے تھے ، مسجد تنگ چھتوں والی ہوتی تھی، وہ صرف (کھجوروں وغیرہ کے) پتے ہوتے تھے، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) گرم دن میں نکلے، اور لوگوں کو اون کے کپڑوں میں پسینہ آیا ہوا تھا ان سے (مسجد میں) بدبو پھیلی جس سے بعض لوگوں کو تکلیف ہوئی، جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بدبو کو محسوس کیا تو آپ نے فرمایا : اے لوگو ! جب جمعہ کا دن ہو تو غسل کرو اور تم سے کسی کے پاس تیل اور خوشبوہو تو اس کو لگائے۔ سیدنا ابن عباس (رض) کہتے ہیں کہ پھر اللہ تعالیٰ وسعت عطا کی تو انھوں نے اون کے کپڑے پہننا چھوڑ دے اور کام کرنے سے رک گئے اور ان کی مسجدیں وسیع ہوگئیں اور پسینوں کی وجہ سے جو تکلیف ہوتی تھی وہ دور ہوں گئی۔

1407

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1407

Sahih

(۱۴۰۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ: مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الصَّفَّارُ الْعَدْلُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ طَلْحَۃَ الْقَنَّادُ حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ عَنِ السُّدِّیِّ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((مَنْ تَوَضَّأَ فَبِہَا وَنِعْمَتْ وَیُجْزِئُ مِنَ الْفَرِیضَۃِ ، وَمَنِ اغْتَسَلَ فَالْغُسْلُ أَفْضَلُ))۔ وَہَذَا الْحَدِیثُ بِہَذَا اللَّفْظِ غَرِیبٌ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ وَإِنَّمَا یُعْرَفُ مِنْ حَدِیثِ الْحَسَنِ وَغَیْرِہِ۔ [صحیح۔ اخرجہ احمد ۱؍۲۶۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٠٨) سیدنا ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جس نے وضو کیا اس نے اچھا کیا اور فریضہ سے کفایت کرجائے گا اور جس نییہ کیا تو غسل افضل ہے۔ “

1408

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1408

Zaeef

(۱۴۰۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاکِرٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَۃُ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَۃَ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : ((مَنْ تَوَضَّأَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَبِہَا وَنِعْمَتْ ، وَمَنِ اغْتَسَلَ فَہُوَ أَفْضَلُ))۔ وَہَکَذَا رُوِیَ عَنْ شُعْبَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ۔ [ضعیف ابوداود]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٠٩) سیدنا سمرہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جس نے جمعہ کے دن وضو کیا، اس نے اچھا کیا اور جس نے غسل کیا وہ افضل ہے۔ “

1409

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1409

Zaeef

(۱۴۱۰) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حَمْشَاذُ الْعَدْلُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ أَبِی رَجَائٍ حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ بْنُ الْحَجَّاجِ عَنْ قَتَادَۃَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((مَنْ تَوَضَّأَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَبِہَا وَنِعْمَتْ ، وَمَنِ اغْتَسَلَ فَالْغُسْلُ أَفْضَلُ))۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ سَعِیدُ بْنُ سُفْیَانَ الْجَحْدَرِیُّ عَنْ شُعْبَۃَ۔ وَخَالَفَہُمَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ فَرَوَاہُ مُرْسَلاً۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤١٠) سیدنا سمرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جس نے جمعہ کے دن غسل کیا، اس نے اچھا کیا اور جس نے غسل کیا تو غسل افضل ہے۔ “ (ب) سعید بن ابو عروبہ نے اس کو مرسلاً نقل کیا ہے۔

1410

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1410

Zaeef

(۱۴۱۱) أَخْبَرَنَاہُ أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ یَعْقُوبَ الْعَدْلُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُالْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ أَخْبَرَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ عَنِ الْحَسَنِ عَنِ النَّبِیِّ-ﷺ- مُرْسَلاً۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ أَبَانُ بْنُ یَزِیدَ الْعَطَّارُ عَنْ قَتَادَۃَ۔ وَرَوَاہُ أَبُو حُرَّۃَ الرَّقَاشِیُّ عَنِ الْحَسَنِ کَمَا۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤١١) حسن نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مرسل بیان کیا ہے۔

1411

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1411

Zaeef

(۱۴۱۲) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَبُو حُرَّۃَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَمُرَۃَ قَالَ وَلاَ أَعْلَمُہُ إِلاَّ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : ((مَنْ تَوَضَّأَ فَبِہَا وَنِعْمَتْ وَمَنِ اغْتَسَلَ فَالْغُسْلُ أَفْضَلُ))۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤١٢) سیدنا عبدالرحمن بن سمرہ (رض) سے روایت ہے کہ میں نے اس حدیث کو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے حاصل کیا ہے کہ ” جس نے وضو کیا اس نے اچھا کیا اور جس نے غسل کیا تو غسل افضل ہے۔ “

1412

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1412

Zaeef

(۱۴۱۳) وَرَوَاہُ بَکْرُ بْنُ بَکَّارٍ عَنْ أَبِی حُرَّۃَ بِإِسْنَادِہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَلَمْ یَشُکَّ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَخْتُوَیْہِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْدَہْ الأَصْفَہَانِیُّ حَدَّثَنَا بَکْرُ بْنُ بَکَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو حُرَّۃَ فَذَکَرَہُ۔ وَرُوِیَ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَفِی إِسْنَادِہِ نَظَرٌ ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤١٣) ابی حُرّہ (رض) نے اسی سند سے نقل کیا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا۔۔۔ اور اس میں شک نہیں ہے۔ (ب) ایک دوسری سند سے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل کیا گیا ہے لیکن وہ محل نظر ہے۔

1413

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1413

Zaeef

(۱۴۱۴) أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُاللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ الْبِلاَلِیُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُوسَی الْبَغْدَادِیُّ بِمَکَّۃَ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ صُبَیْحٍ عَنْ یَزِیدَ الرَّقَاشِیِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((مَنْ تَوَضَّأَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَبِہَا وَنِعْمَتْ ، وَمَنِ اغْتَسَلَ فَالْغُسْلُ أَفْضَلُ ، وَالْغُسْلُ مِنَ السُّنَّۃِ))۔ لَمْ یَذْکَرْ أَبُو دَاوُدَ: وَالْغُسْلُ مِنَ السُّنَّۃِ۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابن ماجہ ۱۰۹۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤١٤) سیدنا انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جس نے جمعہ کے دن وضو کیا اس نے اچھا کیا اور جس نے غسل کیا تو غسل افضل ہے اور غسل سنت ہے۔ “ امام ابوداؤد (رح) نے یہ الفاظ ذکر نہیں کیے ” وَالْغُسْلُ مِنَ السُّنَّۃِ “

1414

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1414

Zaeef

(۱۴۱۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ الطَّائِیُّ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ عَلِیٍّ عَنِ الرَّبِیعِ بْنِ صُبَیْحٍ عَنْ یَزِیدَ الرَّقَاشِیِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((مَنْ جَائَ إِلَی الْجُمُعَۃِ فَلْیَغْتَسِلْ))۔ فَلَمَّا جَائَ الشِّتَائُ فَاشْتَدَّ عَلَیْنَا فَشَکَوْنَا ذَلِکَ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : ((مَنْ تَوَضَّأَ فَبِہَا وَنِعْمَتْ ، وَمَنِ اغْتَسَلَ فَالْغُسْلُ أَفْضَلُ))۔ وَرُوِیَ أَیْضًا عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤١٥) سیدنا انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص جمعہ کے لیے آئے تو وہ غسل کرے، جب سردی آگئی تو ہم پر مشکل ہوگیا، ہم نے اس کی شکایت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جس نے وضو کیا اس نے اچھا کیا اور جس نے غسل کیا تو غسل افضل ہے۔ “

1415

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1415

Zaeef

(۱۴۱۶) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ الْخَزَّازُ حَدَّثَنَا أَسِیدُ بْنُ زَیْدٍ الْجَمَّالُ أَبُو مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا شَرِیکٌ حَدَّثَنَا عَوْفٌ عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((مَنْ تَوَضَّأَ یَوْمَ الْجُمُعَۃِ فَبِہَا وَنِعْمَتْ وَمَنِ اغْتَسَلَ فَالْغُسْلُ أَفْضَلُ))۔ وَرَوَاہُ الثَّوْرِیُّ عَمَّنْ حَدَّثَہُ عَنْ أَبِی نَضْرَۃَ عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَرَوَاہُ إِسْحَاقُ عَنْ أَبِی دَاوُدَ الْحَفَرِیِّ عَنْ سُفْیَانَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤١٦) سیدنا ابو سعید (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جس نے جمعہ کے دن وضو کیا اس نے اچھا کیا اور جس نے غسل کیا تو غسل افضل ہے۔ “