Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 269

پاکی کا بیان

آدمی کی تھوک اور بلغم کا حکم

4 hadiths in this chapter

1199

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1199

Sahih

(۱۲۰۰) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ جَابِرٍ أَخْبَرَنَا زَکَرِیَّا بْنُ الْحَکَمِ الرَّاسِبِیُّ حَدَّثَنَا الْفِرْیَابِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ حُمَیْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ : بَزَقَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -فِی ثَوْبِہِ یَعْنِی وَہُوَ فِی الصَّلاَۃِ۔ لَفْظُ حَدِیثِ الْفِرْیَابِیِّ ، وَفِی حَدِیثِ قَبِیصَۃَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ -بَزَقَ فِی ثَوْبِہِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنِ الْفِرْیَابِیِّ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۳۹۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٠٠) (الف) سیدنا انس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز کی حالت میں اپنے کپڑے میں تھوکا۔ (ب) قبیصہ کی حدیث میں ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے کپڑے میں تھوکا۔

1200

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1200

Sahih

(۱۲۰۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْمُحَمَّدَابَاذِیُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ السَّعْدِیُّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ حَدَّثَنَا حُمَیْدٌ الطَّوِیلُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ -رَأَی نُخَامَۃً فِی قِبْلَۃِ الْمَسْجِدِ فَحَکَّہَا بِیَدِہِ ، وَرُئِیَ فِی وَجْہِہِ شِدَّۃُ ذَلِکَ عَلَیْہِ وَقَالَ : ((إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا صَلَّی فَإِنَّمَا یُنَاجِی رَبَّہُ فِیمَا بَیْنَہُ وَبَیْنَ الْقِبْلَۃِ ، فَإِذَا بَصَقَ أَحَدُکُمْ فَلْیَبْصُقْ عَنْ یَسَارِہِ ، أَوْ تَحْتَ قَدَمَیْہِ أَوْ یَفْعَلُ ہَکَذَا))۔ ثُمَّ بَزَقَ فِی ثَوْبِہِ وَدَلَکَ بَعْضَہُ بِبَعْضِ قَالَ یَزِیدُ وَأَرَانَا حُمَیْدٌ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۳۹۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٠١) سیدنا انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مسجد کی جانب تھوک دیکھی تو اس کو اپنے ہاتھ سے کھرچ دیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے غصے میں فرمایا : ” جب بندہ کھڑا ہو کر نماز پڑھتا ہے تو وہ اپنے اور قبلہ کے درمیان اپنے رب سے سرگوشی کرتا ہے، جب تم میں سے کوئی تھوکے تو وہ اپنی بائیں جانب یا اپنے قدموں کے نیچیتھوکییا اس طرح کرے، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے کپڑے میں تھوکا اور اسے مسل دیا۔ یزید رادی کہتے ہیں کہ حمید نے ہمیں کرکے دکھایا۔

1201

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1201

Sahih

(۱۲۰۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ أَخْبَرَنَا عَوْفٌ عَنْ أَبِی رَجَائٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ قَالَ : کُنَّا فِی سَفَرٍ مَعَ النَّبِیِّ -ﷺ -… فَذَکَرَ الْحَدِیثَ فِی مَزَادَتَیِ الْمُشْرِکَۃِ قَالَ : فَدَعَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -بِإِنَائٍ فَأَفْرَغَ فِیہِ مِنْ أَفْوَاہِ الْمَزَادَتَیْنِ أَوِ السَّطِیحَتَیْنِ ، فَمَضْمَضَ فِی الْمَائِ وَأَعَادَہُ فِی أَفْوَاہِ الْمَزَادَتَیْنِ أَوِ السَّطِیحَتَیْنِ ، ثُمَّ أَوْکَأَ أَفْوَاہَہُمَا ، وَأَطْلَقَ الْعَزَالِیَ ثُمَّ قَالَ لِلنَّاسِ : ((اشْرَبُوا وَاسْتَقُوا))۔ مُخَرَّجٌ فِی الصَّحِیحَیْنِ مِنْ حَدِیثِ عَوْفٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۳۳۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٠٢) سیدنا عمران بن حصین (رض) سے روایت ہے کہ ہم ایک سفر میں تھے ۔ پھر مشرکہ عورت کے مٹکوں والی لمبی حدیث بیان کی۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے برتن منگوایا، آپ نے مٹکوں کے منہ سے پانی ڈالا، پانی میں کلی کی، پھر اس (پانی) کو مٹکوں کے منہ میں ڈال دیا، پھر ان کے منہ بند کردیے۔ پھر ان مشکیزوں کو چھوڑدیا، پھر لوگوں سے کہا : ” خود بھی پیو اور (جانوروں کو بھی) پلاؤ۔

1202

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1202

Sahih

(۱۲۰۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ السَّمَّاکِ حَدَّثَنَا حَنْبَلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ عَنْ قَیْسٍ عَنْ جَرِیرٍ : أَنَّہُ کَانَ یَأْمُرُ أَہْلَہُ یَتَوَضَّئُونَ بِفَضْلِ سِوَاکِہِ۔ [حسن۔ أخرجہ ابن أبی شیبۃ ۱۸۱۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٠٣) حضرت جریر سے روایت ہے کہ وہ اپنے گھر والوں کو حکم دیتے تھے کہ مسواک کے بچے ہوئے پانی سے وضو کرو۔