Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 264

پاکی کا بیان

کتے کے دیگر جانوروں سے الگ حکم رکھنے والی احادیث کا مختصر بیان

6 hadiths in this chapter

1182

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1182

Sahih

(۱۱۸۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنُ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِیُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ أَنَّ أَبَا ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -: ((مَنِ اتَّخَذَ کَلْبًا إِلاَّ کَلْبَ مَاشِیَۃٍ أَوْ صَیْدٍ أَوْ زَرْعٍ انْتَقَصَ مِنْ أَجْرِہِ کُلَّ یَوْمٍ قِیرَاطٌ))۔ قَالَ الزُّہْرِیُّ : فَذُکِرَ لاِبْنِ عُمَرَ قَوْلُ أَبِی ہُرَیْرَۃَ فَقَالَ : یَرْحَمُ اللَّہُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ کَانَ صَاحِبَ زَرْعٍ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ بْنِ حُمَیْدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ وَأَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ مِنْ حَدِیثِ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ۔ وَرَوَاہُ سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ وَقَالَ فِی الْحَدِیثِ : قِیرَاطَانِ ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۲۱۹۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٨٣) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے سوائے جانوروں کی رکھوالی ، شکار یا کھیتی کے علاوہ کتا رکھاتو ہر دن اس کے اجر سے ایک قیراط (ثواب) کم ہوگا۔ (ب) زہری کہتے ہیں کہ ابن عمر (رض) سے ابوہریرہ (رض) کا قول ذکر کیا گیا تو انھوں نے کہا : اللہ تعالیٰ ان پر رحم کرے وہ کھیتی باڑی کرتے تھے۔ (ج) سیدنا سعید بن مسیب سے انھوں نے ابوہریرہ (رض) کی حدیث بیان کی ہے اس میں ہے کہ دو قیراط (ثواب کم ہوگا) ۔

1183

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1183

Sahih

(۱۱۸۴) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ وَہْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِی یُونُسُ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ قَالَ حَدَّثَنِی سَعِیدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ -قَالَ : ((مَنِ اقْتَنَی کَلْبًا لَیْسَ بِکَلْبِ صَیْدٍ وَلاَ مَاشِیَۃٍ وَلاَ أَرْضٍ فَإِنَّہُ یَنْقُصُ مِنْ أَجْرِہِ قِیرَاطَانِ کُلَّ یَوْمٍ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الطَّاہِرِ وَحَرْمَلَۃَ بْنِ یَحْیَی عَنِ ابْنِ وَہْبٍ۔ وَکَذَا قَالَہُ ابْنُ عُمَرَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ -: ((قِیرَاطَانِ))۔ إِلاَّ أَنَّہُ لَمْ یَحْفَظْ فِیہِ کَلْبَ الأَرْضِ فِی أَکْثَرِ الرِّوَایَاتِ عَنْہُ وَقَدْ حَفِظَہُ أَبُو ہُرَیْرَۃَ وَسُفْیَانُ بْنُ أَبِی زُہَیْرٍ الشَّنَائِیُّ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ -إِلاَّ أَنَّ سُفْیَانَ بْنَ أَبِی زُہَیْرٍ لَمْ یَحْفَظِ الصَّیْدَ وَقَالَ : قِیرَاطٌ ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٨٤) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے شکار، رکھوالی اور کھیتی کے علاوہ کتا رکھا تو اس کے اجر سے ہر دن دو قیراط کم ہوں گے۔ (ب) اسی طرح ابن عمر (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں (دوقیراط) ، مگر انھوں نے اکثر روایات میں نگرانی والے کتے کا ذکر نہیں کیا۔ سیدنا ابوہریرہ (رض) اور سفیان بن ابو زہیر (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں مگر سفیان نے شکار کے کتے کا ذکر نہیں کیا اور کہا : ایک قیراط۔

1184

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1184

Sahih

(۱۱۸۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا یَحْیَی عَنْ شُعْبَۃَ عَنْ أَبِی التَّیَّاحِ عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنِ ابْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ : أَمَرَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -بِقَتْلِ الْکِلاَبِ ثُمَّ قَالَ : ((مَا لَہُمْ وَلَہَا؟))۔ فَرَخَّصَ فِی کَلْبِ الصَّیْدِ وَکَلْبِ الْغَنَمِ وَقَالَ:((إِذَا وَلَغَ الْکَلْبُ فِی الإِنَائِ فَاغْسِلُوہُ سَبْعَ مَرَّاتٍ، وَعَفِّرُوہُ الثَّامِنَۃَ بِالتُّرَابِ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٨٥) حضرت ابن مغفل (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کتوں کو قتل کرنے کا حکم دیا، پھر فرمایا : مجھے ان سے کیا سروکار، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے شکاری کتے اور بکریوں کے کتے کی رخصت دے دی اور فرمایا : جب کتا برتن میں منہ ڈال جائے تو اس کو سات مرتبہ دھوؤ اور آٹھویں مرتبہ مٹی سے مانجو۔

1185

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1185

Sahih

(۱۱۸۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عِیسَی أَخْبَرَنَا مُوسَی بْنُ مُحَمَّدٍ الأَعْیَنُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِی مَسْعُودٍ الأَنْصَارِیِّ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ -نَہَی عَنْ ثَمَنِ الْکَلْبِ وَمَہْرِ الْبَغِیِّ وَحُلْوَانِ الْکَاہِنِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُوسُفَ عَنْ مَالِکٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۷۳۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٨٦) سیدنا ابو مسعود انصاری (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کتے کی قیمت ، زانیہ کی کمائی اور کاہن کی اجرت سے منع فرمایا۔

1186

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1186

Sahih

(۱۱۸۷) حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْعَلَوِیُّ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الشَّرْقِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ ہَاشِمٍ عَنْ سُفْیَانَ بْنِ عُیَیْنَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أَبِی طَلْحَۃَ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ -قَالَ : ((لاَ تَدْخُلُ الْمَلاَئِکَۃُ بَیْتًا فِیہِ کَلْبٌ وَلاَ صُورَۃٌ))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَلِیِّ بْنِ الْمَدِینِیِّ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی وَغَیْرِہِ کُلِّہِمْ عَنِ ابْنِ عُیَیْنَۃَ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۵۳/۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٨٧) سیدنا ابوطلحہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” جس گھر میں کتا اور تصویر ہو اس میں فرشتے داخل نہیں ہوتے۔ “

1187

Sunan Al Kubra Bayhaqi #1187

Zaeef

(۱۱۸۸) أَخْبَرَنَا أَبُوسَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُوالْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا أَبُوالنَّضْرِ۔ وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَاضِی حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ أَبِی أُسَامَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ : ہَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا عِیسَی یَعْنِی ابْنَ الْمُسَیَّبِ قَالَ حَدَّثَنِی أَبُو زُرْعَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -یَأْتِی دَارَ قَوْمٍ مِنَ الأَنْصَارِ وَدُونَہُمْ دَارٌ لاَ یَأْتِیہَا ، فَشَقَّ ذَلِکَ عَلَیْہِمْ فَقَالُوا : یَا رَسُولَ اللَّہِ تَأْتِی دَارَ فُلاَنٍ وَلاَ تَأْتِی دَارَنَا۔ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ -: ((إِنْ فِی دَارِکُمْ کَلْبًا))۔ قَالَ: فَإِنَّ فِی دَارِہِمْ سِنَّوْرًا۔ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ -: ((السِّنَّوْرُ سَبُعٌ))۔ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ قَالَ قَالَ أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ الْحَافِظُ : عِیسَی بْنُ الْمُسَیَّبِ صَالِحٌ فِیمَا یَرْوِیہِ۔ وَأَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ قَالَ قَالَ عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ: عِیسَی بْنُ الْمُسَیَّبِ صَالِحُ الْحَدِیثِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٨٨) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انصار کے گھروں میں آتے تھے اور ان کے علاوہ بھی گھر تھے لیکن ان میں نہیں آتے تھے، ان پر یہ گراں گزراتو انھوں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! آپ فلاں کے گھروں میں جاتے ہیں اور ہمارے گھر نہیں آتے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تمہارے گھر میں کتا ہے۔ انھوں نے کہا : ہمارے گھروں میں تو بلی ہے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” بلی بھی درندہ ہے۔ “ (ب) ابو احمد بن عدی کہتے ہیں کہ روایت بیان کرنے میں عیسیٰ بن مسیب صالح ہے۔ (ج) حافظ علی بن عمر کہتے ہیں کہ عیسیٰ بن مسیب صالح الحدیث ہے۔