Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 1 · Chapter 182

پاکی کا بیان

بالوں کی جڑوں میں پانی سے خلال کرنا اور پانی جلد تک پہنچانا

7 hadiths in this chapter

822

Sunan Al Kubra Bayhaqi #822

Sahih

(۸۲۳) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا : یَحْیَی بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ ہِشَامٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ -کَانَ إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَۃِ بَدَأَ فَغَسَلَ یَدَیْہِ ، ثُمَّ تَوَضَّأَ کَمَا یَتَوَضَّأُ لِلصَّلاَۃِ ثُمَّ یُدْخِلُ أَصَابِعَہُ فِی الْمَائِ فَیُخَلِّلُ بِہَا أُصُولَ شَعْرِہِ ثُمَّ یَصُبُّ عَلَی رَأْسِہِ ثَلاَثَ غُرَفٍ بِیَدَیْہِ ثُمَّ یُفِیضُ الْمَائَ عَلَی جِلْدِہِ کُلِّہِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُوسُفَ عَنْ مَالِکٍ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۲۴۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٢٣) سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب غسل جنابت کرتے تو پہلے اپنے ہاتھوں کو دھوتے، پھر نماز والا وضو کرتے ، پھر اپنے ہاتھ سے تین چلو پانی لے کر اپنے سر پر ڈالتے، پھر اپنے سارے جسم پر پانی بہاتے۔

823

Sunan Al Kubra Bayhaqi #823

Sahih

(۸۲۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : الْقَاسِمُ بْنُ الْقَاسِمِ السَّیَّارِیُّ بِمَرْوٍ أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُوَجِّہِ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْمُوَجِّہِ الْفَزَارِیُّ أَخْبَرَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ : کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَۃِ غَسَلَ یَدَیْہِ وَتَوَضَّأَ وُضُوئَ ہُ لِلصَّلاَۃِ ، ثُمَّ یُخَلِّلُ بِیَدِہِ شَعَرَہُ حَتَّی إِذَا ظَنَّ أَنَّہُ قَدْ أَرْوَی بَشَرَتَہُ أَفَاضَ عَلَیْہِ الْمَائَ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ، ثُمَّ غَسَلَ سَائِرَ جَسَدِہِ۔ وَقَالَتْ : کُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -مِنْ إِنَائٍ وَاحِدٍ نَغْرِفُ مِنْہُ جَمِیعًا۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدَانَ۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۲۶۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٢٤) سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ جب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غسل جنابت کرتے تو اپنے ہاتھوں کو دھوتے اور نماز جیسا وضو کرتے، پھر اپنے ہاتھوں سے بالوں کا خلال کرتے جب گمان کرلیتے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنی جلد کو تر کرلیا ہے تو اس پر تین مرتبہ پانی بہاتے ، پھر سارے جسم کو دھوتے۔ سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ میں اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک ہی برتن سے اکٹھے غسل کرتے تھے ہم اکٹھے چلو بھرتے۔

824

Sunan Al Kubra Bayhaqi #824

Sahih

(۸۲۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْہَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ یَعْنِی ابْنَ سَلَمَۃَ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ -کَانَ یَتَوَضَّأُ مِنَ الْجَنَابَۃِ ، ثُمَّ یُدْخِلُ یَدَہُ الْیُمْنَی فِی الْمَائِ ، ثُمَّ یُخَلِّلُ بِہَا شِقَّ رَأْسِہِ الأَیْمَنَ فَیَتَّبِعُ بِہَا أُصُولَ الشَّعَرِ ، ثُمَّ یَفْعَلُ بِشِقِّ رَأْسِہِ الأَیْسَرِ بِیَدِہِ الْیُسْرَی کَذَلِکَ حَتَّی یَسْتَبْرِئَ الْبَشَرَۃَ ثُمَّ یَصُبُّ عَلَی رَأْسِہِ ثَلاَثًا۔ [صحیح۔ أخرجہ البخاری ۲۵۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٢٥) سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جنابت سے وضو کرتے، پھر اپنا دایاں ہاتھ پانی میں داخل کرتے، پھر اپنے سر کی دائیں جانب کا خلال کرتے، پھر بالوں کے درمیان داخل کرتے، پھر اپنے بائیں ہاتھ سے بائیں جانب بھی ایسا کرتے یہاں تک پانی جلد تک پہنچ جاتا، پھر اپنے سر پر تین مرتبہ پانی ڈالتے۔

825

Sunan Al Kubra Bayhaqi #825

Zaeef

(۸۲۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ : أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ جَعْفَرٍ الْمُقْرِئُ سَنَۃَ ثَلاَثٍ وَأَرْبَعِینَ وَثَلاَثَمِائَۃٍ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیٍّ الْوَرَّاقُ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ وَعَفَّانُ وَعُبَیْدُ اللَّہِ وَاللَّفْظُ لِعَفَّانَ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا عَطَائُ بْنُ السَّائِبِ عَنْ زَاذَانَ أَنَّ عَلِیًّا قَالَ سَمِعْتُ النَّبِیَّ -ﷺ -قَالَ : ((مَنْ تَرَکَ مَوْضِعَ شَعْرَۃٍ مِنْ جَسَدِہِ مِنْ جَنَابَۃٍ لَمْ یُصِبْہَا الْمَائُ فُعِلَ بِہِ کَذَا وَکَذَا مِنَ النَّارِ))۔ [ضعیف۔ أخرجہ ابو داؤد ۳۴۹] قَالَ عَلِیٌّ : فَمِنْ ثَمَّ عَادَیْتُ رَأْسِی۔ قَالَ عُبَیْدُ اللَّہِ فِی حَدِیثِہِ : وَکَانَ یَجُزُّ شَعَرَہُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٢٦) سیدنا علی (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا : ” جسشخص نے بال برابر جنابت کی جگہ چھوڑ دی جس کو پانی نہ لگا تو اس کے ساتھ آگ میں ایسے ایسے کیا جائے گا۔ “ سیدنا علی (رض) فرماتے ہیں کہ اسی وجہ سے میں نے اپنے سر سے دشمنی مول لے لی ہے۔ عبید اللہ اپنی حدیث میں بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی (رض) اپنے بالوں کو جڑ سے کاٹ دیتے تھے۔

826

Sunan Al Kubra Bayhaqi #826

Zaeef

(۸۲۷) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِیٍّ وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ وَجِیہٍ الرَّاسِبِیُّ حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ دِینَارٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ -قَالَ : ((تَحْتَ کُلِّ شَعَرَۃٍ جَنَابَۃٌ ، فَاغْسِلُوا الشَّعَرَ وَأَنْقُوا الْبَشَرَ))۔ تَفَرَّدَ بِہِ مَوْصُولاً الْحَارِثُ بْنُ وَجِیہٍ۔ وَالْحَارِثُ بْنُ وَجِیہٍ تَکَلَّمُوا فِیہِ۔ [ضعیف أخرجہ ابو داؤد ۲۴۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٢٧) سیدنا ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” ہر بال کے نیچے جنابت ہے بالوں کو دھوؤ اور جلد کو اچھی طرح صاف کرو۔ “ اس حدیث کو موصول بیان کرنے میں حارث بن وجیہ متفرد ہے اور اس کے متعلق محدثین نے کلام کیا ہے۔

827

Sunan Al Kubra Bayhaqi #827

Zaeef

(۸۲۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا الأَسْفَاطِیُّ یَعْنِی الْعَبَّاسَ بْنَ الْفَضْلِ وَمُحَمَّدُ بْنُ عِیسَی الْوَاسِطِیُّ وَالْحَسَنُ بْنُ سَہْلٍ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ : ہِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ حَدَّثَنَا قُرَیْشُ بْنُ حَیَّانَ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ فَرُّوخٍ قَالَ : لَقِیتُ أَبَا أَیُّوبَ فَصَافَحْتُہُ ، فَوَجَدَ فِی أَظْفَارِی طُولاً قَالَ جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ -فَسَأَلَہُ عَنْ خَبَرِ السَّمَائِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ -: ((یَسْأَلُ أَحَدُکُمْ عَنْ خَبَرِ السَّمَائِ ، وَہُوَ یَدَعُ أَظْفَارَہُ کَأَظْفَارِ الطَّیْرِ یَجْمَعُ فِیہَا الْجَنَابَۃُ وَالتَّفَثُ))۔ لَفْظُ الأَسْفَاطِیِّ ہَکَذَا رَوَاہُ جَمَاعَۃٌ عَنْ قُرَیْشٍ۔ وَرَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ الطَّیَالِسِیُّ۔ [ضعیف۔ أخرجہ احمد ۴۱۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٢٨) سلیمان بن فروخ کہتے ہیں کہ میں ابو ایوب (رض) سے ملا اور میں نے ان سے معافحہ کیا۔ انھوں نے میرے ناخنوں کو لمبا پایا تو فرمایا : ایک شخص نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، اس نے آسمان کی خبر (وحی) کے متعلق سوال کیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تم میں سے کوئی آسمان کی خبر کے متعلق سوال کرتا ہے اور اپنے ناخنوں کو پرندوں کے پنجوں کی طرح چھوڑ دیتا ہے جس میں جنابت اور میل کچیل جمع ہوجاتی ہے۔ (ب) اسفاطی کے الفاظ اسی طرح ہیں، قریش راوی سے ایک بڑی جماعت بیان کرتی ہے۔ اس حدیث کو ابوداؤد طیالسی نے بھی نقل فرمایا۔

828

Sunan Al Kubra Bayhaqi #828

Zaeef

(۸۲۹) کَمَا أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُودَاوُدَ حَدَّثَنَا قُرَیْشُ بْنُ حَیَّانَ عَنْ وَائِلِ بْنِ سُلَیْمٍ قَالَ: أَتَیْتُ أَبَا أَیُّوبَ الأَزْدِیَّ فَصَافَحْتُہُ فَرَأَی أَظْفَارِی طِوَالاً ، فَقَالَ : أَتَی رَجُلٌ النَّبِیَّ -ﷺ -یَسْأَلُہُ فَقَالَ : یَسْأَلُنِی أَحَدُکُمْ عَنْ خَبَرِ السَّمَائِ ، وَیَدَعُ أَظْفَارَہُ کَأَظْفَارِ الطَّیْرِ یَجْمَعُ فِیہَا الْجَنَابَۃُ وَالتَّفَثُ ۔ وَہَذَا مُرْسَلٌ۔ أَبُو أَیُّوبَ الأَزْدِیُّ غَیْرُ أَبِی أَیُّوبَ الأَنْصَارِیِّ۔ [ضعیف۔ أخرجہ الطیالسی ۵۹۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٨٢٩) وائل بن سلیم کہتے ہیں کہ میں ابو ایوب ازدی (رض) کے پاس آیا، میں نے ان سے مصافحہ کیا تو انھوں نے میرے لمبے ناخنوں کو دیکھا، فرمایا کہ ایک شخص نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، وہ کوئی سوال کرتا تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ” تم سے کوئی مجھ سے آسمان کی خبر (وحی) کے متعلق سوال کرتا ہے اور اپنے ناخنوں کو پرندوں کے پنجوں کی طرح چھوڑ دیتا ہے جس میں جنابت اور میل کچیل جمع ہوجاتی ہے۔ یہ روایت مرسل ہے۔ ابو ایوب ازدی ابو ایوب انصاری (رض) کے علاوہ ہیں۔